🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
204. من قال: ترثه ما دامت في العدة منه إذا طلق وهو مريض
جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہوتو وارث ہوگی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19386 ترقیم الشثری: -- 20164
٢٠١٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن اشعث عن ابن (سيرين) (١) قال: كانوا يقولون: لا (يختلفون) (٢) من فر من كتاب الله رد إليه؛ يعني في (الرجل) (٣) يطلق امراته وهو مريض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شيرين).
(٢) في [أ، س، ط، هـ]: (تختلفون).
(٣) في [ك]: (الذي)

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل علم فرمایا کرتے تھے اور اس میں اختلاف نہیں کرتے تھے کہ جو شخص اللہ کی کتاب سے بھاگے گا اسے اسی کی طرف لوٹایا جائے گا یعنی وہ شخص جو مرض الوفات میں اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20164، ترقيم محمد عوامة 19386)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
205. الرجل لكون عنده امرأته على ثنتين ثم يطلقها الثالثة وهو مريض
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے چکا ہو اور مرض الموت میں تیسری طلاق دے دے تو وراثت کا کیاحکم ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19387 ترقیم الشثری: -- 20165
٢٠١٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن الحارث في رجل كانت تحته امراة على تطليقة، وقد كان طلقها قبل ذلك تطليقتين، فيطلقها في مرضه، فمات في العدة: (لا يرثها) (١) ولا ترثه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے چکا ہو اور مرض الموت میں اسے تیسری طلاق دے دے اور عدت میں آدمی کا انتقال ہوجائے تو وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20165، ترقيم محمد عوامة 19387)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
206. ما قالوا في الرجل يحلف على الشيء بالطلاق فينسى فيفعله أو العتاق
اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19388 ترقیم الشثری: -- 20166
٢٠١٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم بن وردان عن يونس قال: كان الحسن يقول: لو ان رجلا قال: إن دخلت دار بني فلان فامراتي طالق، فينسى فيدخلها او دخلها وهو لا يعلم، قال: كان يجعله مثل (العمد) (١) إلا ان يشترط فيقول: إلا ان انسى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س، ط، هـ]: (العهد).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میں فلاں کے گھر میں داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بھول کر اس گھر میں داخل ہوگیا یا بغیر علم کے وہاں داخل ہوگیا تو یہ جان بوجھ کرجانے کی طرح ہوگا۔ البتہ اگر اس نے قسم کھاتے ہوئے بھول وغیرہ کو مستثنیٰ کیا تھا تو پھر طلاق نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20166، ترقيم محمد عوامة 19388)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19389 ترقیم الشثری: -- 20167
٢٠١٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سليم عن عبد الله بن عثمان قال: حلف اخي (عمر) (١) بن عثمان (بعتق) (٢) جارية له الا يشرب من (يدها) (٣) ، إلى ⦗٤٣٧⦘ اجل ضربه فنسي قبل الاجل، فشرب، (فاستفتيت) (٤) له عطاء ومجاهدا وسعيد بن جبير وعليا الازدي وكلهم راى انها حرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمرو).
(٢) في [س، هـ]: (يعتق).
(٣) في [أ، س، ط، هـ]: (مدها).
(٤) في [ط]: (فاستقيقت)، وفي [ع]: (فاستبقيت).

حضرت عبداللہ بن عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے بھائی عمر بن عثمان رحمہ اللہ نے اس بات کی قسم کھائی کہ فلاں مدت تک اگر فلاں باندی کے ہاتھ سے پیوں تو وہ آزاد ہے۔ پھر وہ مدت پوری ہونے سے پہلے بھول گئے اور اس کے ہاتھ سے پی لیا۔ میں نے حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی ازدی رحمہم اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے یہی کہا کہ وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20167، ترقيم محمد عوامة 19389)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19390 ترقیم الشثری: -- 20168
٢٠١٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سليم قال: نا بهذا الحديث ابن جريج فانكر ان يكون (١) عطاء يرى في النسيان شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ز، ط، ك]: زيادة (كان).
حضرت یحییٰ بن سلیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن جریج رحمہ اللہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے اس بات کا انکار کیا کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ بھول کی صورت میں کوئی چیز لازم سمجھتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20168، ترقيم محمد عوامة 19390)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20169
٢٠١٦٩ - قال: وقال عطاء: بلغني ان رسول الله ﷺ قال:"إن الله تجاوز لامتي عن ثلاث: عن الخطا والنسيان وما استكرهوا عليه" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عطاء تابعي.
(وہ فرماتے ہیں کہ) حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے تین چیزوں کو معاف کردیا ہے: خطا، بھول اور وہ کام جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20169، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19391 ترقیم الشثری: -- 20170
٢٠١٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: (حدث عن) (١) ابن مبارك (عن معمر) (٢) عن الزهري.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (نا عليٌّ).
(٢) سقط من: [ب].

حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھول کردی گئی طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20170، ترقيم محمد عوامة 19391)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20171
٢٠١٧١ - وعن معمر عن سعيد بن عبد الرحمن عن (عمر بن) (١) عبد العزيز (انهما) (٢) كانا يوجبان طلاق النسيان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ط، هـ].
(٢) في [ط]: (أنها).

حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے بھی روایت ہے کہ وہ دونوں (یعنی وہ اور حضرت زہری رحمہ اللہ) بھول کر دی گئی طلاق کو لازم قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20171، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19392 ترقیم الشثری: -- 20172
٢٠١٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عمر عن ابن جريج عن (عبد الكريم) (١) (ابي) (٢) امية عن اصحاب عبد الله بن مسعود انه جائز عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عبد العزيز بن).
(٢) سقط من: [س].

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب اس طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20172، ترقيم محمد عوامة 19392)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
207. ما قالوا في الرجلين (يحلفان) على الشيء بالطلاق ولا يعلمان (ما) هو؟
اگر دو آدمی کسی ایسی بات پر بیوی کوطلاق دینے کی قسم کھالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں توکیاحکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19393 ترقیم الشثری: -- 20173
٢٠١٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن عطاء عن الشعبي قال: سئل عن (رجل) (١) قال لآخر: إنك (لحسود) (٢) ، فقال الآخر: احسدنا امراته طالق ثلاثا، قال: نعم! قال: قد خبتما وخسرتما وبانت منكما (امراتاكما) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (الرجل).
(٢) في [س]: (محسود)، وفي [أ، ب]: (مجسور).
(٣) في [س، ك، هـ]: (امرأتكما).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے دوسرے سے کہا تو بہت حاسد ہے۔ دوسرے نے کہا کہ ہم دونوں میں سے جو زیادہ حسد کرتا ہے اس کی بیوی کو تین طلاق۔ پہلے نے کہا ٹھیک ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تم دونوں نے نقصان اٹھایا اور دونوں نے غلطی کی، تم دونوں کی بیویوں کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20173، ترقيم محمد عوامة 19393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں