مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
213. ما قالوا في الرجل شهد عليه ثلاثة نفر (بأنه طلق) في (مواطن)
اگر کسی آدمی کے بارے میں تین شخصوں نے مختلف جگہوں میں طلاق دینے کی گواہی دی تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19423 ترقیم الشثری: -- 20204
٢٠٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسماعيل بن (عياش) (١) عن عطاء الخراساني ان رجلا طلق امراته فشهد عليه ثلاثة نفر، كل رجل يشهد في موطن غير موطن صاحبه (فقضى) (٢) عبد الله بن موهب انها تطليقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك]: (عباس).
(٢) في [ط]: (نقضى).
حضرت عطاء خراسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اس کے خلاف تین آدمیوں نے گواہی دی۔ ہر ایک شخص نے اس بات کی گواہی دی کہ اس نے الگ الگ جگہ طلاق دی ہے۔ اس صورت میں حضرت عبد اللہ بن موہب نے فیصلہ فرمایا کہ یہ ایک طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20204، ترقيم محمد عوامة 19423)
214. ما قالوا في الرجل قال لأمرأته: أنت طالق إن دخلت بيت فلان فأدخلت (بعض) جسدها
اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے اور اس نے اپنے جسم کا کچھ حصہ اس گھر میں داخل کیا تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19424 ترقیم الشثری: -- 20205
٢٠٢٠٥ - حدثا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن حماد قال: إذا قال الرجل لامراته: انتما طالق إن دخلت بيت فلان، فادخلت (بعض) (١) جسدها فقد وقع الطلاق عليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے اور اس نے اپنے جسم کا کچھ حصہ اس گھر میں داخل کیا توا سے طلاق ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20205، ترقيم محمد عوامة 19424)
215. في الرجل (قال) لامرأته: لا تحلين لي
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے حلال نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19425 ترقیم الشثری: -- 20206
٢٠٢٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر في رجل قال ⦗٤٤٩⦘ لامراته: لا تحلين لي؟ قال: نيته، إن نوى واحدة فواحدة، وإن نوى ثلاثا فثلاث.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے حلال نہیں ہے تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا اگر اس نے ایک کی نیت کی تو ایک اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20206، ترقيم محمد عوامة 19425)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20207
٢٠٢٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا شريك عن مغيرة عن إبراهيم مثله.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20207، ترقيم محمد عوامة ---)
216. في رجل أخذ (لصا) (فكلم) فيه (فحلف) بالطلاق فغلبه (فانفلق) منه
اگر ایک آدمی نے کسی چور کو پکڑا اور اس کے بارے میں اس سے بات کی گئی تو اس نے طلاق کی قسم کھالی، پھر وہ اس پر غالب آگیا اور اس سے بھاگ گیا تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19427 ترقیم الشثری: -- 20208
٢٠٢٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن واقد مولى بني حنظلة قال: سئل عطاء بن (ابي) (١) رباح عن رجل اخذ (لصا) (٢) فاجتمع عليه الناس فطلبوا إليه ان يتركه، فقال: إن تركته (فامراته) (٣) طالق ثلاثا، فغلبه على نفسه (فانفلت) (٤) منه قال: فقال عطاء: ليس عليه شيء (٥) إنما (غلبه) (٦) على نفسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، جـ]: سقطت (أبي).
(٢) في [س]: (نقمًا).
(٣) في [هـ]: (فامرأتي).
(٤) في [س]: (فانقلت)، وفي [ك]: (فانقلبت).
(٥) في [س، ز، هـ]: زيادة (و).
(٦) في [س، هـ]: (غلب).
حضرت عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے کوئی چور پکڑا، پھر لوگ اس کے پاس جمع ہوگئے اور لوگوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ اس چور کو چھوڑ دو۔ اس نے کہا کہ اگر وہ اس کو چھوڑے تو اس کی بیوی کو تین طلاق۔ پھر چور اس پر غالب آگیا اور اس سے بھاگ گیا تو حضرت عطاء نے فرمایا کہ اس پر کچھ لازم نہیں وہ اس پر غالب آگیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20208، ترقيم محمد عوامة 19427)
217. ما قالوا في الرجل يزوج ابنته وهي صغيرة
کیا کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کراسکتا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19428 ترقیم الشثری: -- 20209
٢٠٢٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن انه كان يقول: إذا زوج الرجل ابنته وهي صغيرة فراى ان يخلعها، فذلك جائز عليها.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کرادے پھر وہ اس کو خلع کرانا چاہے تو یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20209، ترقيم محمد عوامة 19428)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20210
٢٠٢١٠ - فقال يونس: وكان غير الحسن لا يرى ذلك.
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ کے علاوہ دوسرے حضرات اس کو درست نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20210، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19429 ترقیم الشثری: -- 20211
٢٠٢١١ - حدثنا ابو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر عن شريح ان رجلا خلع ابنته فلم ترض قال: وقع عليها الطلاق، وابوها ضامن لما افتدى به.
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیٹی کی طرف سے خلع کیا لیکن وہ راضی نہ ہوئی تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی اور اس کا والد فدیہ کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20211، ترقيم محمد عوامة 19429)
218. في وجل قال لامرأته: إذا حضت فأنت طالق
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تجھے حیض آئے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19430 ترقیم الشثری: -- 20212
٢٠٢١٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن آدم قال: نا زهير عن جابر عن عامر (و) (١) الحكم في امراة قال لها زوجها: إذا حضت فانت طالق، فارتفعت حيضتها و (حبلت) (٢) (قالا) (٣) : (٤) (يجامعها) (٥) حتى تحيض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، ك]: (بن).
(٢) في [س]: (جلت)، وفي [هـ]: (حلت).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [أ، ب، ك]: زيادة (لا).
(٥) في [ز، ط، ك]: (ليجامعها).
حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ جب تجھے حیض آیا تو تجھے طلاق ہے۔ پھر اس کا حیض بند ہوگیا اور وہ حاملہ ہوگئی تو آدمی اس سے اس وقت تک جماع کرسکتا ہے جب تک اسے حیض نہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20212، ترقيم محمد عوامة 19430)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20213
٢٠٢١٣ - وقال عامر: إن صلح في القريب (فإنه) (١) يصلح في البعيد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فإن).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ قریب میں درست ہے تو دور میں بھی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20213، ترقيم محمد عوامة ---)