مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
222. قوله (تعالى): ﴿ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق الله في أرحامهن﴾
قرآن مجید کی آیت {ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن} کی تفسیرکا بیان
ترقیم عوامۃ: 19447 ترقیم الشثری: -- 20234
٢٠٢٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا ابن فضيل عن مطرف عن الحكم عن مجاهد: (﴿ولا يحل لهن ان يكتمن ما خلق الله في ارحامهن﴾ قال) (١) : الحبل والحيض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادحمل اور حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20234، ترقيم محمد عوامة 19447)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20235
٢٠٢٣٥ - (قال) (١) : وقال إبراهيم: الحيض وحده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، س، ط، هـ].
راوی کہتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد صرف حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20235، ترقيم محمد عوامة ---)
223. من قال لامرأته: أنت طالق
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19448 ترقیم الشثری: -- 20236
٢٠٢٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن إدريس عن جعفر بن محمد عن (سعد) (١) بن إبراهيم ان رجلا قال لامراته: انت طالق فسال القاسم وسالما (فقالا) (٢) : (٣) نرى ان (يحلفه) (٤) : ما اراد (البتة) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [س، ز، ك]: (فقال).
(٣) في [س]: زيادة (لا).
(٤) في [أ، ب]: (نحلفه).
(٥) في [س، هـ]: (إليه).
حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے، پھر اس نے اس بارے میں حضرت سالم رحمہ اللہ اور حضرت قاسم رحمہ اللہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس سے قسم لی جائے کہ اس نے حتمی طلاق کا ارادہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20236، ترقيم محمد عوامة 19448)
ترقیم عوامۃ: 19449 ترقیم الشثری: -- 20237
٢٠٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن لهيعة عن (عبيد الله) (٢) بن ابي جعفر عن (بكير) (٣) بن عبد الله بن الاشج عن سعيد بن المسيب في رجل قال لامراته: انت طالق، لم يسم عدد الطلاق قال: (نحمله) (٤) ذلك، إن نوى واحدة او اثنتين او ثلاثة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إجاب)، وفي [أ، ب، جـ، ط، ك]: (حباب).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: (بكر).
(٤) في [هـ]: (يحلفه)، وفي [س، ط]: (يحمله).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے اور اس نے تعداد کا تذکرہ نہیں کیا تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا کہ ایک دی ہے یا د و یا تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20237، ترقيم محمد عوامة 19449)
224. في المطلقة: كم ينفق عليها؟
مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا؟
ترقیم عوامۃ: 19450 ترقیم الشثری: -- 20238
٢٠٢٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: نفقة المطلقة كل يوم (نصف) (١) صاع من بر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (نصف).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مطلقہ پر ہر روز گندم کا نصف صاع خرچ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20238، ترقيم محمد عوامة 19450)
ترقیم عوامۃ: 19451 ترقیم الشثری: -- 20239
٢٠٢٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن الشعبي في امراة (اضر بها) (١) زوجها ففرض لها الشعبي في كل شهر خمسة عشر صاعا من حنطة (ودرهمين) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أضرها)، وفي [س]: (أخير لها).
(٢) في [س]: ورد (سهمين).
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے اس عورت کے لئے ہر مہینے میں گندم کے پندرہ صاع اور دو درہم لازم کئے جس کے خاوند نے اسے نقصان پہنچایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20239، ترقيم محمد عوامة 19451)
ترقیم عوامۃ: 19452 ترقیم الشثری: -- 20240
٢٠٢٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن يمان عن منهال بن خليفة عن حجاج عن قتادة عن خلاس عن علي انه فرض لامراة وخادمها اثني عشر درهما كل شهر، اربعة للخادم وثمانية للمراة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ منهال بن خليفة ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نفقہ میں عورت اور اس کی خادمہ کے لئے ہر مہینے بارہ درہم مقرر کئے، چار خادمہ کے لئے اور آٹھ عورت کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20240، ترقيم محمد عوامة 19452)
ترقیم عوامۃ: 19453 ترقیم الشثری: -- 20241
٢٠٢٤١ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد (الاحمر) (١) عن ام (خصيب) (٢) (الوابشية) (٣) ان زوجها توفي وتركها حاملا، فخاصمت إلى شريح، فقضى ان ينفق عليها من جميع المال: خمسة عشر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، س، ط، هـ]، وفي [ز]: زيادة (الأحمر).
(٢) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (حصيب)، وفي [س]: (هب الواشيية)، صوابه: (حصيب) والراشبية: (بياض)، في [ع]: (خصيب)، وفي [هـ]: (وهب)، وفي [س]: (هب).
(٣) في [ز، ط، ك]: (الرابشية)، وفي [أ، ب، س]: (الواشبية)، وفي [هـ]: (الواسية)، وأخرجه ابن حزم ١٠/ ٢٩٠، فقال: أم داود الوابشية وأم داود لها ذكر في خصومة عند شريح، انظر: المعرفة ليعقوب ٢/ ٣٣٨، وتاريخ دمشق ١٤/ ٢٣، وطبقات ابن سعد ٦/ ١٣٢، وسير أعلام النبلاء ٤/ ١٠٢، وتاريخ أبي زرعة ١/ ٦٥٤، وتهذيب الكمال ١٢/ ٤٣٧، والجامع للخطيب ١/ ١٣٣، والعلل لأحمد ٢/ ٤٩٩.
حضرت ام خصیب وابشیہ فرماتی ہیں کہ ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا اور وہ حاملہ تھیں۔ وہ اپنا مقدمہ لے کر حضرت شریح کے پاس گئیں تو انہوں نے فرمایا کہ کل مال میں سے ان پر پندرہ خرچ کئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20241، ترقيم محمد عوامة 19453)
ترقیم عوامۃ: 19454 ترقیم الشثری: -- 20242
٢٠٢٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن اشعث عن الحكم قال: ينفق على خادم واحدة.
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (نفقہ میں) ایک خادمہ کا خرچہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20242، ترقيم محمد عوامة 19454)
225. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته ولها ولد صغير
اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا؟
ترقیم عوامۃ: 19455 ترقیم الشثری: -- 20243
٢٠٢٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا مروان بن معاوية عن عاصم عن عكرمة قال: (خاصم) (١) عمر ام عاصم في عاصم إلى ابي بكر، فقضى لها به ما لم يكبر او (تتزوج) (٢) ، فيختار (لنفسه) (٣) قال: هي اعطف والطف وارق و (احنا) (٤) وارحم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عاصم).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (يتزوج).
(٣) في [س]: (نفسه).
(٤) في [هـ]: (أرضى)، وفي [ز]: (أحيا).
(٥) منقطع؛ عكرمة لم يسمع من عمر.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ام عاصم کو فریق بنا کر حضرت عاصم کی پرورش کا مسئلہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا۔ انہوں نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ حضرت ام عاصم کے پاس رہے گا جب تک بڑا نہ ہوجائے یا جب تک ام عاصم شادی نہ کرلیں، پھر بچہ اپنے لئے خود انتخاب کرے گا۔ اور فرمایا کہ ماں بچے پر زیادہ مہربان، رحم کرنے والی، نرم دل اور شفقت کرنے والی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20243، ترقيم محمد عوامة 19455)