مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
240. ما قالوا في المرأة تدعي أن زوجها (طلقها)
اگر کوئی عورت یہ دعویٰ کرے کہ اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19533 ترقیم الشثری: -- 20324
٢٠٣٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو داود عن حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن في رجل ادعت امراته انه طلقها فرافعته إلى السلطان، فاستحلفه انه لم يطلق ثم ردت عليه ومات، قال الحسن: ترثه.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی اور یہ مقدمہ لے کر سلطان کے پاس گئی۔ سلطان نے خاوند سے قسم لی کہ اس نے طلاق نہیں دی۔ پھر وہ عورت واپس اس کے ساتھ بھیج دی گئی اور خاوند مرگیا تو وہ عورت اس کی وارث ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20324، ترقيم محمد عوامة 19533)
241. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته عند رجلين وامرأة (فغاب) (أحد) الرجلين و (شهد) رجل وامرأة
اگر ایک آدمی دومردوں اور ایک عورت کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے، پھر دو گواہ مردوں میں سے ایک کا انتقال ہوجائے اور طلاق کے بارے میں ایک مرد اور ایک عورت گواہی دیں تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19534 ترقیم الشثری: -- 20325
٢٠٣٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عباد بن العوام عن زكريا عن الشعبي انه سئل عن رجل (طلق امراته) (١) عند رجلين وامراة، (فشهد) (٢) احد الرجلين والمراة، وغاب الآخر قال: تعزل عنه حتى يجيء الغائب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقطت.
(٢) في [س]: (شهد).
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص دو مردوں اور ایک عورت کی موجودگی میں اپنی بیوی کو طلاق دے دے، پھر ایک مرد اور عورت گواہی دیں جبکہ دوسرا مرد موجود نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس غائب شخص کے آنے تک بیوی کو اس کے خاوند سے الگ رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20325، ترقيم محمد عوامة 19534)
242. ما قالوا في الرجل (حلف) بالطلاق ثلاثا إن كلم (أخاه)
اگر ایک آدمی نے یہ قسم کھائی کہ اگر اس نے اپنے بھائی سے بات کی تو اس کی بیوی کو تین طلاق تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19535 ترقیم الشثری: -- 20326
٢٠٣٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن ابي العلاء وسعيد عن قتادة عن الحسن قال: (إذا) (١) قال (الرجل) (٢) : إن كلم اخاه فامراته طالق ثلاثا، فإن شاء طلقها واحدة، ثم تركها حتى تنقضي عدتها، فإذا بانت كلم اخاه، ثم تزوجها إن شاء بعد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ك]: (للرجل).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کہا کہ اگر اس نے اپنے بھائی سے بات کی تو اس کی بیوی کو تین طلاق۔ اگر وہ چاہے تو ایک طلاق دے دے اور پھر اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کی عدت گزر جائے اور جب وہ بائنہ ہوجائے تو اپنے بھائی سے بات کرلے۔ پھر اس کے بعد اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20326، ترقيم محمد عوامة 19535)
243. من كره الطلاق من غير ريبة
بغیر کسی وجہ کے طلاق دینا جن حضرات کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
ترقیم عوامۃ: 19536 ترقیم الشثری: -- 20327
٢٠٣٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن ليث عن شهر بن حوشب قال: تزوج رجل (١) وامراة على عهد النبي ﷺ فطلقها فقال له النبي ﷺ:"طلقتها؟" قال: نعم، قال:"من باس؟" قال: لا يا رسول الله، ثم تزوج اخرى، ثم طلقها، فقال له رسول الله ﷺ: (طلقتها؟) (٢) قال: نعم، قال:"من باس؟"، قال: لا يا رسول الله، [ثم تزوج اخرى ثم طلقها، فقال له رسول الله ﷺ: (اطلقتها؟) (٣) قال: نعم، قال:"من باس؟" قال لا يا رسول الله] (٤) ﷺ فقال رسول الله ﷺ في الثالثة:"إن الله لا يحب كل ذواق من الرجال ولا كل ذواقة من النساء" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) في [س، ك]: (أطلقها).
(٣) في [جـ]: (أطلقها).
(٤) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٥) مرسل ضعيف؛ ليث ابن أبي سليم ضعيف، وشهر ليس صحابيًا، أخرجه ابن جرير (٢/ ٥٣٩)، وانظر: علل الدارقطني (١١/ ٣٠).
حضرت شہر بن حوشب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ انہوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ انہوں نے پھر کسی عورت سے شادی کی، پھر اسے طلاق دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کوئی وجہ تھی؟ انہوں نے کہا نہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر مزے چکھنے والا مرد اور ہر مزے چکھنے والی عورت پسند نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20327، ترقيم محمد عوامة 19536)
ترقیم عوامۃ: 19537 ترقیم الشثری: -- 20328
٢٠٣٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع بن الجراح عن (معروف) (١) (عن محارب) (٢) ابن دثار قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس شيء مما احل الله ابغض إليه من الطلاق" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (معروف).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مرسل؛ محارب ليس صحابيًا، أخرجه البيهقي ٧/ ٣٢٢، وأبو داود ٢١٧٠ و ٢١٧٨، وقد ورد متصلًا من حديث ابن عمر، أخرجه أبو داود (٢١٧٨)، وابن ماجه (٢٠١٨)، والحاكم ٢/ ٢١٤، وتمام (٢٦)، وابن عدي ٤/ ٣٢٣، والبغوي في التفسير ١/ ٢٠٨، والثعلبي ٩/ ٣٣٣، وابن حبان في المجروحين ٢/ ٦٤، وانظر: العلل لابن أبي حاتم ١/ ٤٣١.
حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کو حلال کیا ہے ان میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ طلاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20328، ترقيم محمد عوامة 19537)
ترقیم عوامۃ: 19538 ترقیم الشثری: -- 20329
٢٠٣٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: قال علي: يا اهل العراق -او يا اهل الكوفة- لا تزوجوا حسنا، فإنه رجل (مطلاق) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (طلاق).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر محمد بن علي لم يدرك عليًا.
حضرت جعفر رحمہ اللہ کے والد روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اہل عراق یا اہل کوفہ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی حسن رضی اللہ عنہ سے نہ کراؤ وہ بہت طلاق دینے والے آدمی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20329، ترقيم محمد عوامة 19538)
ترقیم عوامۃ: 19539 ترقیم الشثری: -- 20330
٢٠٣٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم (عن) (١) جعفر عن ابيه قال: قال علي: ما زال الحسن يتزوج ويطلق حتى (خشيت) (٢) ان يكون عداوة في القبائل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (بن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (حسبت).
(٣) منقطع أبو جعفر لم يدرك عليًا.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حسن رضی اللہ عنہ شادی کرتے ہیں اور طلاق دیتے ہیں، یہاں تک کہ مجھے اندیشہ ہے کہ قبائل میں دشمنی کا سبب نہ بن جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20330، ترقيم محمد عوامة 19539)
244. ما قالوا في الرجل يحلف (بطلاق) امرأته في الشيء فيختلفان
اگر کوئی شخص کسی چیز کے متعلق کرکے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھائے اور پھر دونوں کا اختلاف ہوجائے توکیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19540 ترقیم الشثری: -- 20331
٢٠٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى قال: سئل عن رجل قال لامراته: إن لم اكن دفعت إليك كذاوكذا فانت طالق ثلاثا، قال: فحدثنا سعيد عن قتادة انه قال: إن كانت له بينة، وإلا فقد بانت منه.
حضرت عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھے اتنا مال نہ دیا ہو تو تجھے تین طلاقیں، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعید رحمہ اللہ، حضرت قتادہ رحمہ اللہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اگر آدمی کے پاس گواہی ہو تو ٹھیک ورنہ عورت بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20331، ترقيم محمد عوامة 19540)
ترقیم عوامۃ: 19541 ترقیم الشثری: -- 20332
٢٠٣٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يعلى بن عبيد عن عبد الملك بن ابي سليمان عن عطاء في امراة قال لها زوجها: إن لم انفق عليك عشرة دراهم كل شهر فانت طالق ثلاثا، فقالت المراة: قد مضت ثلاثة اشهر (لم تنفق علي شيئا، قال: القول ما قال الرجل، إلا ان تقيم المراة البينة انه) (١) لم ينفق عليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تجھ پر ہر مہینے دس درہم خرچ نہ کروں تو تجھے تین طلاق۔ عورت نے دعویٰ کیا کہ اس نے تین مہینے سے مجھ پر کچھ خرچ نہیں کیا۔ اس صورت میں آدمی کا قول معتبر ہوگا البتہ اگر عورت خرچ نہ کرنے پر گواہی قائم کردے تو اس کی بات مانی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20332، ترقيم محمد عوامة 19541)
ترقیم عوامۃ: 19542 ترقیم الشثری: -- 20333
٢٠٣٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن ابي إسحاق الكوفي عن الشعبي في رجل قال لغريمه: إن لم (اقضك) (١) حقك قبل غروب الشمس فامراته طالق قال: فلقيه من الغد، فزعم انه لم يعطه شيئا قال: فقالت له امراته: (قد) (٢) طلقتني قال: فخاصمته إلى الشعبي، فقال الشعبي: اما امراتك فندينك (فيها) (٣) ، واما الرجل فبينتك (٤) انك دفعت إليه ماله، وإلا فاعطه حقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، ك]: (أقصك)، وفي [أ، ب]: (أقض).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [جـ]: (فها).
(٤) في [ز، ك]: (فيها).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنے قرض خواہ سے کہا کہ اگر میں نے غروب شمس سے پہلے تیرا حق ادا نہ کیا تو میری بیوی کو طلاق۔ پھر وہ اس سے اگلے دن ملا اور اس نے کہا کہ اس نے کوئی چیز ادا نہیں کی۔ اس کی عورت نے اس سے کہا کہ تو نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ پھر وہ یہ مقدمہ لے کر حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس گئی۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے کہا کہ جہاں تک تمہاری بیوی کا سوال ہے تو وہ ہم تمہاری دین داری پرچھوڑتے ہیں اور جہاں تک آدمی کی بات ہے تو تم گواہی لاؤ کہ تم نے اس کا حق ادا کردیا ہے ورنہ اس کا حق ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20333، ترقيم محمد عوامة 19542)