مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
248. ما قالوا في (رجل) قال لرجل: إن لم تأكل هذه اللقمة فامرأته طالق، فجاءت السنور فأكلتها
اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19553 ترقیم الشثری: -- 20344
٢٠٣٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عطاء عن الشعبي في رجل اخذ لقمة فقال (لرجل) (١) : إن لم تاكلها فامراته طالق (فجاءت) (٢) سنور فاخذت اللقمة فقال: طلقت امراته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (رجل).
(٢) في [ف]: (فجازت).
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کی بیوی کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20344، ترقيم محمد عوامة 19553)
ترقیم عوامۃ: 19554 ترقیم الشثری: -- 20345
٢٠٣٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبيدة) (١) (بن) (٢) (حميد) (٣) عن (عطاء) (٤) ابن السائب قال: جاء إلى الشعبي رجل فقال: رجل قال لامراته: إن لم تاكلي هذا العرق فامراته طالق ثلاثا، فجاءت السنور فاخذت (العرق) (٥) فقال الشعبي: لم ⦗٤٨٦⦘ يجعل لها مخرجا، (لا) (٦) جعل الله له مخرجا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ز، ط، هـ]: (عبدة).
(٢) في [س، هـ]: (عن)
(٣) في [أ]: (حمد).
(٤) في [س]: (الطاووس).
(٥) في [ط]: (عتق).
(٦) في [أ، ب]: (إلا).
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو نے یہ چیز نہ کھائی تو تجھے تین طلاقیں، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس نے وہ چیز کھالی۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے عورت کا راستہ بند کیا اللہ تعالیٰ نے اس کا راستہ بند کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20345، ترقيم محمد عوامة 19554)
249. ما قالوا (رجل) كتب إلى امرأته بكتاب فخيرها فيه فقرأته ولم (تكلم)
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کے نام خط لکھا اور اس میں اسے طلاق کا اختیار دیا اس نے خط پڑھا لیکن کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19555 ترقیم الشثری: -- 20346
٢٠٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج قال: اخبرني من سمع إبراهيم (واتاه) (١) رجل بكتاب، فقال: إن (رجلا) (٢) كتب إلى امراته (فجعل) (٣) امرها بيدها، فقرات الكتاب، ثم وضعته تحت الفراش، فقامت ولم تقل شيئا، قال: لا شيء لها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (وأماه).
(٢) في [س، ط]: (رجل).
(٣) في [أ، ب، س، ز، ط]: (يجعل).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی ایک خط لے کر آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کے نام ایک خط لکھا اور اس میں اسے طلاق کا اختیار دیا، عورت نے خط پڑھا اور اسے بستر کے نیچے رکھ دیا۔ پھر وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوگئی اور کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کا اختیار باقی نہیں رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20346، ترقيم محمد عوامة 19555)
250. ما قالوا في العبد يطلق طلاقا يملك الرجعة
اگر کوئی غلام طلاقِ رجعی دے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19556 ترقیم الشثری: -- 20347
٢٠٣٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر قال: إذا طلق العبد طلاقا يملك الرجعة فعليه النفقة.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام طلاق رجعی دے تو اس پر نفقہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20347، ترقيم محمد عوامة 19556)
251. ما قالوا في الرجل يدعي الرجعة قبل انقضاء العدة
اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19557 ترقیم الشثری: -- 20348
٢٠٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ادعى الرجعة (بعد) (١) انقضاء العدة فعليه البينة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (قبل).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس پر گواہی لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20348، ترقيم محمد عوامة 19557)
ترقیم عوامۃ: 19558 ترقیم الشثری: -- 20349
٢٠٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري قال: (إذا) (١) ادعى الرجعة (بعد) (٢) انقضاء العدة لم يصدق، وإن جاء (ببينة) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س، ط، هـ]: (قبل).
(٣) في [س، ط، ك]: (بينة).
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی خواہ وہ گواہی قائم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20349، ترقيم محمد عوامة 19558)
ترقیم عوامۃ: 19559 ترقیم الشثری: -- 20350
٢٠٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جويبر) (١) عن الضحاك عن عبد الله قال: إن قال بعد انقضاء العدة: قد راجعتك، لم يصدق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (جرير).
(٢) ضعيف جدًا؛ جويبر متروك.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20350، ترقيم محمد عوامة 19559)
252. ما قالوا في رجل شهد عليه رجلان بطلاق امرأته ففرق القاضي (بينهما) ثم رجع أحدهما
اگر کسی آدمی کے بارے میں دو شخص گواہی دیں کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے پھر قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کرادے، اس کے بعد دونوں گواہوں میں سے ایک اپنی گواہی سے رجوع کرلے توکیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19560 ترقیم الشثری: -- 20351
٢٠٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن يزيد بن (زادي) (١) مولى (يحيلة) (٢) ⦗٤٨٨⦘ عن الشعبي انه سئل عن رجل شهد عليه رجلان بطلاق امراته ففرق القاضي (بينهما) (٣) ، فرجع احد الشاهدين وتزوجها الآخر، قال: فقال الشعبي: مضى القضاء و (لا) (٤) يلتفت إلى رجوع الذي رجع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (رادي)، وفي [ع]: (زادبي)، وفي [جـ]: (زاذان).
(٢) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (تحله).
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من: [هـ].
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کے بارے میں دو شخص گواہی دیں کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، پھر قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کرادے، اس کے بعد دونوں گواہوں میں سے ایک اپنی گواہی سے رجوع کرلے اور دوسرا اس عورت سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ قضاء نافذ ہوچکی اب رجوع کرنے والے کے قول کا اعتبار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20351، ترقيم محمد عوامة 19560)
253. ما قالوا في قوله (تعالى): ﴿الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان﴾
قرآن مجیدکی آیت {الطلاق مرتان فإمساک بمعروف أو تسریح باحسان} کی تفسیر
ترقیم عوامۃ: 19561 ترقیم الشثری: -- 20352
٢٠٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا (ابو) (١) معاوية قال: نا إسماعيل بن سميع عن ابي رزين قال: اتى النبي ﷺ رجل فقال: يا رسول الله ارايت قول الله تعالى: ﴿الطلاق مرتان فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان﴾ [البقرة: ٢٢٩] ، فاين (الثالثة؟) (٢) فقال رسول الله ﷺ:"إمساك بمعروف او تسريح بإحسان) هي الثالثة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [س]: (الثلاثة)، والحاشية غير واضحة.
(٣) مرسل؛ أبو زيد ليس صحابيًا، أخرجه أبو داود في المراسيل (٢٢٠)، وعبد الرزاق (١١٠٩١)، وفي التفسير ١/ ٩٣، وابن جرير ٢/ ٤٢٨، وابن أبي حاتم في التفسير ٩/ ٤١٢ (٢٢٢١٠)، والدارقطني ٤/ ٤، والبيهقي ٧/ ٣٤٠، سعيد بن منصور (١٤٥٦)، وابن النحاس في التاريخ ١/ ٢٢٦، والحارث (٥٠٤/ بغية) (١٧١٦/ مطالب)، وابن بشكوال في غوامض الأسماء ٢/ ٧٧٣، وابن عبد البر في الاستذكار ٦/ ٢٠٥.
حضرت ابو رزین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی آیت { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } میں دو طلاقوں کا تذکرہ ہے، تیسری طلاق کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا مہربانی کے ساتھ روکنا یا احسان کے ساتھ رخصت کردینا ہی تیسری طلاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20352، ترقيم محمد عوامة 19561)
ترقیم عوامۃ: 19562 ترقیم الشثری: -- 20353
٢٠٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الله بن إدريس عن هشام عن ابيه قال: قال (رجل) (١) لامراته على عهد النبي ﷺ: لا (آويك) (٢) ولا تحلين مني، قالت: فكيف تصنع؟ قال: اطلقك حتى إذا دنا مضي عدتك راجعتك، (فخرعت) (٣) ، فاتت النبي ﵇ فانزل الله تعالى: ﴿فإمساك بمعروف او تسريح بإحسان﴾، قال: فاستقبله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رجلًا).
(٢) في [أ، س، هـ]: (أقربك)، وانظر: تفسير ابن جرير ٢/ ٤٥٦، وأحكام القرآن للجصاص ٢/ ٧٣، والمحرر الوجير ١/ ٣٠٦، وتفسير القرطبي ٣/ ١٢٦.
(٣) في [أ، ب، هـ]: (فخرجت)، وفي [س، ط]: (فجزعت).
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نہ تو تیرے قریب آؤں گا اور نہ تو میرے نکاح سے نکل سکے گی۔ عورت نے کہا کہ تم ایسا کس طرح کرو گے؟ اس آدمی نے کہا کہ میں تجھے طلاق دوں گا اور جب تیری عدت پوری ہونے کا وقت قریب آئے گا تو میں تجھ سے رجوع کرلوں گا۔ وہ عورت پریشان ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس موقع پر قرآن مجید کی آیت {إمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } نازل ہوئی۔ پھر لوگوں نے طلاق کا شمار نئے سرے سے شروع کیا، ان لوگوں نے بھی جنہوں نے طلاق دی ہوئی تھی اور ان لوگوں نے بھی جنہوں نے طلاق نہیں دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20353، ترقيم محمد عوامة 19562)