🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
234. ما قالوا في الرجل يقذف امرأته ثم يموت قبل أن يلاعنها
اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے پھر لعان سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19514 ترقیم الشثری: -- 20304
٢٠٣٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن خالد عن عكرمة قال: في رجل قذف امراته (فماتت) (١) قبل ان يلاعنها قال: إن (كذب) (٢) نفسه جلد (وورثها) (٣) وإن اقام شهودا ورث، وإن حلف لم يرث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٢) في [ع]: (أكذب).
(٣) في [جـ]: (وورث).

حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی اور وہ عورت لعان سے پہلے انتقال کرگئی تو اگر وہ آدمی اپنی تکذیب کردے تو اسے کوڑے لگائے جائیں گے اور وہ وارث ہوگا اور اگر وہ گواہ پیش کردے تو وارث ہوگا اور اگر قسم کھائے تو وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20304، ترقيم محمد عوامة 19514)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19515 ترقیم الشثری: -- 20305
٢٠٣٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد انه قال: إذا مات احدهما قبل الملاعنة، إن هي اقرت بها رجمت وصار إليها الميراث، وإن التعنت ورثت، وإن لم تقر (بواحد) (١) (منهما) (٢) فلا ميراث لها ولا عدة عليها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (بواحدة).
(٢) في [أ، ب، س]: (منها).

حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ان دونوں میں سے کوئی ایک لعان سے پہلے مرگیا اور پھر اگر عورت زنا کا اقرار کرے تو اسے سنگسار کیا جائے گا اور میراث اس کے مال میں شامل ہوگی اور اگر وہ لعان کرے تو وارث ہوگی۔ اگر وہ ان دونوں چیزوں میں سے کسی کا اقرار نہ کرے تو اسے میراث نہیں ملے گی اور اس پر عدت بھی لازم نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20305، ترقيم محمد عوامة 19515)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19516 ترقیم الشثری: -- 20306
٢٠٣٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا (١) إسماعيل بن علية عن معمر عن الزهري في رجل قذف امراته ثم ماتت قال: يرثها ولا ملاعنة بينهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: زيادة (عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن).
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی اور پھر وہ مرگئی تو آدمی اس عورت کا وارث ہوگا اور دونوں کے درمیان لعان نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20306، ترقيم محمد عوامة 19516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19517 ترقیم الشثری: -- 20307
٢٠٣٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: يجلد ولا ملاعنة بعد الموت.
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس صورت میں اسے کوڑے لگائے جائیں گے اور موت کے بعدلعان نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20307، ترقيم محمد عوامة 19517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19518 ترقیم الشثری: -- 20308
٢٠٣٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا (محمد) (١) بن فضيل عن اشعث عن الشعبي قال: إذا قذفها ثم ماتت قبل ان يلاعنها قال: إن شاء اكذب نفسه وورث، وإن شاء لاعن ولم يرث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (محمد).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی اور وہ لعان سے پہلے مرگئی تو اگر وہ چاہے تو اپنی تکذیب کردے اور وارث ہوجائے اور اگر چاہے تو لعان کرلے ا س صورت میں وار ث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20308، ترقيم محمد عوامة 19518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19519 ترقیم الشثری: -- 20309
٢٠٣٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن فضيل عن اشعث عن الحكم (عن إبراهيم) (١) قال: يتوارثان ما لم (يتلاعنا) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: زيادة (عن إبراهيم).
(٢) في [س]: (يتلاعنها)، وفي [جـ]: (ملاعنا).

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک لعان نہ ہو ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20309، ترقيم محمد عوامة 19519)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
235. ما قالوا في الرجل يموت وامرأته حامل
اگر ایک شخص کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوی حاملہ ہو تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19520 ترقیم الشثری: -- 20310
٢٠٣١٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن سيار عن الشعبي في المتوفى عنها وهي حامل قال: ينفق عليها من جميع المال حتى تضع، ثم يقسم الميراث.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو بچے کی پیدائش تک اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا پھر میراث تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20310، ترقيم محمد عوامة 19520)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19521 ترقیم الشثری: -- 20311
٢٠٣١١ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا مات الرجل وامراته حبلى لم يقسم الميراث حتى تضع.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو بچے کی پیدائش تک میراث تقسیم نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20311، ترقيم محمد عوامة 19521)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19522 ترقیم الشثری: -- 20312
٢٠٣١٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: يقسم ويترك نصيب ذكر، فإن كانت انثى رد على الورثة، وإن كان ذكرا كان له.
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو میراث تقسیم کردی جائے گی، اور ایک لڑکے کا حصہ چھوڑ دیا جائے گا اگر لڑکی پیدا ہوئی تو باقی ماندہ حصہ ورثاء میں تقسیم ہوگا اور اگر لڑکا ہوا تو اس کو مل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20312، ترقيم محمد عوامة 19522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
236. ما يجبر الرجل عليه من النفقة؟
آدمی کو کس کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19523 ترقیم الشثری: -- 20313
٢٠٣١٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن سفيان عن الشيباني عن حماد قال: يجبر كل ذي محرم على ان ينفق على محرمه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر ذی محرم کو اپنے محرم پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20313، ترقيم محمد عوامة 19523)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں