مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
236. ما يجبر الرجل عليه من النفقة؟
آدمی کو کس کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 19524 ترقیم الشثری: -- 20314
٢٠٣١٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عمرو عن الحسن قال: يجبر على نفقة كل وارث.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وارث کے نفقہ پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20314، ترقيم محمد عوامة 19524)
ترقیم عوامۃ: 19525 ترقیم الشثری: -- 20315
٢٠٣١٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن إسماعيل عن الحسن ان عمر اجبر رجلا على نفقة [ابن اخيه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمر.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اپنے بھتیجے کا نفقہ دینے پر مجبور کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20315، ترقيم محمد عوامة 19525)
ترقیم عوامۃ: 19526 ترقیم الشثری: -- 20316
٢٠٣١٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: يجبر الرجل على نفقة] (١) والديه ينفق عليهما بالمعروف.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کو اس کے والدین کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا اور وہ ان پر نیکی کے ساتھ خرچ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20316، ترقيم محمد عوامة 19526)
ترقیم عوامۃ: 19527 ترقیم الشثری: -- 20317
٢٠٣١٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو داود الطيالسي عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: يجبر على نفقة اخيه إذا كان معسرا.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا بھائی تنگدست ہو تو اسے اس پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20317، ترقيم محمد عوامة 19527)
ترقیم عوامۃ: 19528 ترقیم الشثری: -- 20318
٢٠٣١٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا معاذ بن معاذ قال: نا اشعث عن الحسن انه كان يلزم ولد ابنه إذا كان فقيرا وكان الجد غنيا.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دادا مالدار ہو تو اسے تنگدست پوتے پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20318، ترقيم محمد عوامة 19528)
237. في الرجل يأخذ من مال والده بغير أمره
اگر کوئی شخص اپنے والد کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر لے لے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19529 ترقیم الشثری: -- 20319
٢٠٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو قال: قال رجل لجابر ابن زيد: إن ابي يحرمني ماله فيقول: لا انفق عليك شيئا، فقال: خذ من مال ابيك بالمعروف.
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے کہا کہ میرے والد مجھے اپنے مال سے محروم رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں تجھ پر خرچ نہیں کروں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ اپنے باپ کے مال میں سے نیکی کے ساتھ لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20319، ترقيم محمد عوامة 19529)
238. ما قالوا في الرجل يقول لامرأته: (يا أخية)
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ’’اے چھوٹی بہن‘‘ کہہ دے توکیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19530 ترقیم الشثری: -- 20320
٢٠٣٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن في الرجل يقول لا مراته: (يا اخية) (١) : (قال) (٢) : ما هذا (وتمرتان) (٣) إلا واحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يا (أختية).
(٢) في [جـ، ز، ك]: زيادة (قال).
(٣) في [أ، جـ، ك]: (يمرتان)، وفي [ب]: (تمتان)، وفي [ط]: (تموتان)، وفي [س، هـ]: (يموتان).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ”اے چھوٹی بہن“ کہہ دے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ اور دو کھجوریں ایک جیسی چیز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20320، ترقيم محمد عوامة 19530)
ترقیم عوامۃ: 19531 ترقیم الشثری: -- 20321
٢٠٣٢١ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: سمع النبي ﷺ رجلا يقول لامراته: (يا اخية) (١) قال:"لا (تقل) (٢) لها (يا اخية) (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (يا أختية).
(٢) في [أ، ب]: (يقل).
(٣) في [س، ط]: (يا أختية).
(٤) مرسل؛ عمرو بن شعيب ليس صحابيًا.
حضرت عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کو اے چھوٹی بہن کہہ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اسے اے چھوٹی بہن مت کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20321، ترقيم محمد عوامة 19531)
239. ما قالوا في الرجل يتهم امرأته أن تكون (غيبت) (صكا) فحلف أنها قد فعلت
اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر الزام لگائے کہ اس نے اس کے پیسے چرائے ہیں اور پھر اس بات پر قسم کھالے کہ اس نے واقعی ایسا کیا ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19532 ترقیم الشثری: -- 20322
٢٠٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو داود الطيالسي عن (حماد) (١) بن سلمة عن زياد الاعلم عن الحسن في امراة (غيبت صك) (٢) رجل فقال: انت طالق ثلاثا إن لم (تكن) (٣) (غيبتها) (٤) فقال الحسن: إن كان صادقا فهي امراته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (محمد).
(٢) في [أ، ب]: (عينت)، وفي [س، ط، هـ]: (ضنك)، وفي [ط]: (ضنكك)، وفي [جـ، ز، ك]: (صكك)؛ والصك معربة ورقة يكتب فيها المعاملات والديون، وقد تجمع على صكك كما في قول بشار:
(حرمت منك الوفا معذبتي … فعجلي بالسجل في صك)
وفي الزهد لأحمد (ص ٤١)، (أكون تحت العرش فيلقى إليَّ صكك فيها أسماء).
(٣) في [أ، ب، س]: (يكن).
(٤) في [أ، ب]: (عينتها)، وفي [هـ]: (عيبتها).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے اپنے خاوند کی دستاویز چھپا دی تو آدمی نے کہا کہ اگر تو نے اسے نہ چھپایا ہو تو تجھے تین طلاق۔ حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی سچا ہے تو وہ اس کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20322، ترقيم محمد عوامة 19532)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20323
٢٠٣٢٣ - وسمعت حمادا يقول: يدين في ذلك.
حضرت ابو داود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ کو فرماتے سنا کہ اس معاملے میں اس کی دینداری دیکھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20323، ترقيم محمد عوامة ---)