مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
245. ما قالوا في الرجل قال لامرأته: قد خلعتك ولم يفعل
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہوتوکیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19543 ترقیم الشثری: -- 20334
٢٠٣٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم (انه) (١) قال في الرجل يقول لامراته: قد خلعتك، ولم يكن خلعها، قال: قد خلعها، ولا شيء عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (أنه).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے خلع کرلی اور اس پر کچھ لازم نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20334، ترقيم محمد عوامة 19543)
246. ما قالوا في الحرة تجبر على رضاع ابنها؟
آزاد عورت کو بچے کو دودھ پلانے پر مجبو رکیا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 19544 ترقیم الشثری: -- 20335
٢٠٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن انه قال: لا تجبر المراة على الرضاع، وتجبر ام الولد.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کو بچے کو دودھ پلانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا جبکہ ام ولد کو مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20335، ترقيم محمد عوامة 19544)
ترقیم عوامۃ: 19545 ترقیم الشثری: -- 20336
٢٠٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن جويبر عن الضحاك قال: إذا كان ⦗٤٨٣⦘ للمراة صبي مرضع، فهي احق به، (ولها اجر) (١) (رضاع) (٢) مثلها إن قبلته، وإن لم تقبله استرضع له من (غيرها) (٣) إن قبل الصبي من غيرها فذلك؛ وإن لم (يقبل) (٤) جبرت على رضاعه واعطيت (اجر) (٥) مثلها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ك]: (وأنا أحد)، وفي [ط]: (ولها أجرة).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الرضاع).
(٣) في [س]: (غيره).
(٤) في [س، ط، هـ]: (تقبل).
(٥) في [هـ]: (أجرًا).
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کا دودھ پینے والا بچہ ہو تو وہ اس کو دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ہے، اور اس اس جیسی عورتوں کے برابر بدلہ ملے گا اگر وہ دودھ پلانے کو قبول کرلے۔ اور اگر وہ قبول نہ کرے تو کسی اور سے دودھ پلوایا جائے گا۔ اگر بچہ کسی اور عورت کا دودھ پینے لگے تو ٹھیک ورنہ اس کی ماں کو دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا اور اسے اس کی قیمت دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20336، ترقيم محمد عوامة 19545)
ترقیم عوامۃ: 19546 ترقیم الشثری: -- 20337
٢٠٣٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن شريك عن عطاء عن سعيد بن جبير: ﴿وإن تعاسرتم فسترضع له اخرى﴾ [الطلاق: ٦] ، قال: إذا قام الرضاع على شيء فالام احق به.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَإِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَہُ أُخْرَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر رضاعت کسی چیز پر قائم ہو تو ماں اس کی زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20337، ترقيم محمد عوامة 19546)
ترقیم عوامۃ: 19547 ترقیم الشثری: -- 20338
٢٠٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع قال: (نا) (١) سفيان إذا كان الولد لا ياخذ من غيرها وخشي عليه (جبرت) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تنا)، وفي [ع]: (قال).
(٢) في [ز]: (خيرت).
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کسی اور عورت کا دودھ نہ پئے اور اس کی جان کو خطرہ ہو تو ماں کو ہی دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20338، ترقيم محمد عوامة 19547)
247. ما قالوا فيهن رخص أن (يخرج) امرأته
عورت کا گھر بدلنے کے احکامات
ترقیم عوامۃ: 19548 ترقیم الشثری: -- 20339
٢٠٣٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم (قال) (١) : قال ابن عباس: ﴿إلا ان ياتين بفاحشة مبينة﴾ [الطلاق: ١] ، ⦗٤٨٤⦘ (قال) (٢) : (٣) الفاحشة (٤) [ان (تبذو) (٥) على (اهله) (٦) إذا فعلت ذلك حل لهم ان يخرجوها (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ز]: زيادة (و).
(٤) في [ز]: زيادة (المبينة عصيان الزوج).
(٥) في [س]: (يبدو)، وفي [أ، ط]: (تبدو).
(٦) في [ط، هـ]: (أهلها).
(٧) منقطع؛ محمد بن إبراهيم لا يروي عن ابن عباس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ فاحشہ یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کے گھروالوں سے بدزبانی کرے، جب وہ ایسا کرے تو وہ اسے اس کے گھر سے نکال سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20339، ترقيم محمد عوامة 19548)
ترقیم عوامۃ: 19549 ترقیم الشثری: -- 20340
٢٠٣٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن موسى ابن عقبة عن نافع عن ابن عمر في قول الله: ﴿إلا ان ياتين بفاحشة مبينة﴾ قال: (خروجها من بيتها فاحشة) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت کا گھر سے نکلنا فاحشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20340، ترقيم محمد عوامة 19549)
ترقیم عوامۃ: 19550 ترقیم الشثری: -- 20341
٢٠٣٤١ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسحاق بن سليمان عن ابي سنان عن حماد: ﴿ولا يخرجن إلا ان ياتين بفاحشة (مبينة) (١) ﴾، قال] (٢) : إلا تخرج لحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، س، هـ].
حضرت حماد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَخْرُجْنَ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ کسی حد کے لئے نکلے تو درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20341، ترقيم محمد عوامة 19550)
ترقیم عوامۃ: 19551 ترقیم الشثری: -- 20342
٢٠٣٤٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن جويبر عن الضحاك في قوله: ﴿إلا ان ياتين بفاحشة مبينة﴾ (٢) ، الفاحشة المبينة عصيان الزوج] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عيينة).
(٢) في [ك]: زيادة (و).
(٣) سقط الخبر من: [أ، ب، س، هـ].
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ فاحشہ مبینہ سے مراد خاوند کی نافرمانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20342، ترقيم محمد عوامة 19551)
ترقیم عوامۃ: 19552 ترقیم الشثری: -- 20343
٢٠٣٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن (حسن) (١) بن صالح عن رجل عن الشعبي ﴿إلا ان ياتين بفاحشة مبينة﴾، قال: خروجها فاحشة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حصين).
حضرت شعبی رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس کا گھر سے نکلنا فاحشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20343، ترقيم محمد عوامة 19552)