مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
125. في القصار والصباغ وغيره
رنگ ریز وغیرہ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 21454 ترقیم الشثری: -- 22346
٢٢٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن انه قال في القصار إذا افسد، قال: هو ضامن، قال: وكان لا يضمنه غرقا (ولا حرقا) (١) ولا عدوا مكابرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دھوبی اگر خراب کر دے تو وہ ضامن ہے، اور اگر وہ چیز ڈوب جائے یا جل جائے یا دشمن برباد کر دے تو ضامن نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22346، ترقيم محمد عوامة 21454)
ترقیم عوامۃ: 21455 ترقیم الشثری: -- 22347
٢٢٣٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش قال: امرني جار لي قصار، يقال له ثابت: (اسال له) (١) إبراهيم عن رجل اعطى غلاما له ثوبا فضاع فسالته فقال: اليس يعلم انه (غلامه) (٢) قلت: نعم، قال: هو ضامن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (سل).
(٢) في [أ، س، هـ]: (غلام).
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے پڑوسی ثابت نے جو دھوبی تھا مجھے کہا کہ میں ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کروں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو کپڑے دئیے، اس نے وہ ضائع کر دئیے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ میں نے ابراہیم سے سوال کیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کیا وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اس کا غلام ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22347، ترقيم محمد عوامة 21455)
ترقیم عوامۃ: 21456 ترقیم الشثری: -- 22348
٢٢٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة قال: سالت إبراهيم عن حائك مشى في غزل (بشعلة) (١) من نار، فوقعت شرارة (فاحرقت) (٢) الغزل قال: يضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بعنقلة).
(٢) في [أ، ط، ع]: (فأحرق).
حضرت مغیرۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کپڑا بننے والا آگ کا شعلہ لے کر سوت میں چلا تو ایک چنگاری گر گئی اور اس نے سوت کو جلا ڈالا، اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22348، ترقيم محمد عوامة 21456)
ترقیم عوامۃ: 21457 ترقیم الشثری: -- 22349
٢٢٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن عبد الملك بن ابي (غنية) (١) عن الحكم قال: يضمن الصباغ والقصار وكل اجير مشترك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (عتبة).
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رنگ ساز، دھوبی اور ہر مشترک اجیر ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22349، ترقيم محمد عوامة 21457)
ترقیم عوامۃ: 21458 ترقیم الشثری: -- 22350
٢٢٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان، عن جابر ومطرف، عن عامر قال: لا يضمن القصار إلا ما جنت يده.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دھوبی اسی کا ضامن ہوگا جو اس کے ہاتھوں نے کیا ہو۔ (جو خرابی اس کی وجہ سے آئی ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22350، ترقيم محمد عوامة 21458)
126. في الأمة تزعم أنها حرة
اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21459 ترقیم الشثری: -- 22351
٢٢٣٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ايوب بن موسى (عن) (١) ابن (قسيط) (٢) عن سليمان بن يسار ان امة اتت قوما فغرتهم (وزعمت) (٣) انها حرة، فتزوجها رجل فولدت منه اولادا فوجدوها امة، فقضى عمر بقيمة اولادها في كل مغرور (غرة) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ]: (قصيد).
(٣) في [أ، ح]: (فزعمت).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) منقطع؛ سليمان بن يسار لم يدرك عمر.
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک باندی ایک قوم کے پاس آئی اور ان کو دھوکہ دیا، اور انہیں کہا کہ وہ آزاد ہے، ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر معلوم ہوا کہ وہ تو باندی ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی اولاد کی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ یہ فرماتے ہوئے کیا کہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ دھوکہ ہو اس کو جرمانے کے طورغرہ (غلام یا باندی) دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22351، ترقيم محمد عوامة 21459)
ترقیم عوامۃ: 21460 ترقیم الشثری: -- 22352
٢٢٣٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن خلاس ان امة اتت طيا فزعمت انها حرة، (فتزوجها) (١) (رجل) (٢) ، ثم إن سيدها ظهر عليها فقضى عثمان انها واولادها لسيدها، وجعل لزوجها ما ادرك من (متاعه) (٣) ، وجعل فيهم السنة او الملة: في كل راس راسين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، و].
(٣) في [س، هـ]: (متاعها).
(٤) صحيح؛ عبد الأعلى روى عن سعيد قبل اختلاطه.
حضرت خلاس رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک باندی قبیلہ طیء میں آئی، اس نے کہا کہ وہ آزاد ہے، اس کو آزاد سمجھتے ہوئے ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا، پھر اس باندی کا آقا اس کو لینے آگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ باندی اور اس کے بچے آقا کو ملیں گے، اُور اس کے شوہر کے لئے وہ ہے جو وہ سامان میں سے پالے۔ پھر آپ نے لوگوں میں یہ طریقہ جاری فرمادیا کہ ہر ایک نفس میں دو نفس ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22352، ترقيم محمد عوامة 21460)
ترقیم عوامۃ: 21461 ترقیم الشثری: -- 22353
٢٢٣٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن اشعث عن الشعبي قال: سالته عن جارية ابقت (١) من ارض إلى ارض اخرى فاتت قوما، فزعمت انها ⦗٥١٧⦘ حرة، فرغب فيها رجل فتزوجها فولدت (له) (٢) اولادا ثم علموا انها امة، فجاء مولاها فاخذها، قال: ياخذ المولى امته، ويفدي الاب اولاده (بغرة) (٣) غرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: هربت.
(٢) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
(٣) في [ز، هـ]: (بعد)، وفي [جـ]: (بكرة).
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک باندی ایک شہر سے بھاگ کر دوسرے شہر چلی گئی، اور ایک قوم کے پاس آ کر اپنے آپ کو آزاد ظاہر کیا، تو اس میں ایک شخص نے رغبت کی اور اس کو پسند کر کے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر پتہ چلا کہ وہ تو باندی ہے اور اس کا آقا بھی آگیا تو کیا وہ اس باندی کو لے جاسکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آقا اپنی باندی کو لے جائے گا اور بچوں کا باپ اپنے بچوں کا فدیہ دے گا، ہر بچے کے بدلے ایک غرہ (غلام یا باندی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22353، ترقيم محمد عوامة 21461)
ترقیم عوامۃ: 21462 ترقیم الشثری: -- 22354
٢٢٣٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن هشام بن (سعد) (١) عن شيبة بن نصاح عن سعيد بن المسيب قال: في (ولد كل) (٢) مغرور غرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: (كل ولد).
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دھوکے سے کیے گئے نکاح سے پیدا ہونے والے ہر بچے کے بدلے میں ایک غرہ (غلام یا باندی) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22354، ترقيم محمد عوامة 21462)
127. في الرجل يحجر على غلامه
کوئی شخص اگر غلام کو تصرف(تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21463 ترقیم الشثری: -- 22355
٢٢٣٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ابي) (١) عدي عن صالح بن ابي (الاخضر) (٢) عن عباد بن سعيد ان عمر بن عبد العزيز قال: من باع عبدا او رجلا محجورا عليه فماله إتواء (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الأحمر).
(٣) أي: ضائع.
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کسی غلام کو یا کسی ایسے آدمی کو کوئی چیز بیچی جسے تجارت سے روکا گیا تھا تو اس کا مال ضائع ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22355، ترقيم محمد عوامة 21463)