🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. في الرجل يحجر على غلامه
کوئی شخص اگر غلام کو تصرف(تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21464 ترقیم الشثری: -- 22356
٢٢٣٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اتى اهل سوقه فاعلمهم انه حجر عليه فليس لاحد ان يخالطه.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آقا بازار والوں کے پاس آکر انہیں بتادے کہ اس نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا ہے تو پھر کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ اس کے ساتھ معاملات کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22356، ترقيم محمد عوامة 21464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21465 ترقیم الشثری: -- 22357
٢٢٣٥٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا حجر الرجل على عبده في اهل سوقه (لم) (١) يجز عليه] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فلم).
(٢) سقط الخبر من: [ط].

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام کو بازار میں بازارو الوں کے سامنے سے تصرف وغیرہ کرنے سے روک دے تو اس سے بیع وغیرہ کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22357، ترقيم محمد عوامة 21465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21466 ترقیم الشثری: -- 22358
٢٢٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابن عون عن ابن سيرين انه كان لا يرى في الحجر شيئا.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ تجارت سے روکے جانے کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22358، ترقيم محمد عوامة 21466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21467 ترقیم الشثری: -- 22359
٢٢٣٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن محمد بن قيس عن بكار (العتري) (١) ان رجلا حجر على غلام له فرفع إلى علي فقال: كنت ترسله بدرهم يشتري به لحما قال: نعم، قال: فاجعله ماذونا له (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (العربي)، وفي [ط]: (الغرين)، وفي [ح، و]: (العتربي)، وفي [هـ]: (العنزي). وانظر: التاريخ الكبير (٢/ ١٢٠)، وتوضيح المشتبه (٦/ ٣٨٢).
(٢) مجهول؛ لجهالة بكار العتري.

حضرت بکار العنزی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس معاملہ لے گیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مالک سے دریافت کیا کہ کیا تو اسے درہم دے کر گوشت وغیرہ لینے بھیجتا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں، یہ سن کر آپ نے اس غلام کو تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22359، ترقيم محمد عوامة 21467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. من كره الحجر على الحر، ومن رخص فيه
جو حضرات آزاد شخص کو تجارت سے روکنے کو ناپسند کرتے ہیں اور جو حضرات اُس کی اجازت دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21468 ترقیم الشثری: -- 22360
٢٢٣٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يحجر على حر.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آزاد شخص کو تجارت سے نہیں روکا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22360، ترقيم محمد عوامة 21468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21469 ترقیم الشثری: -- 22361
٢٢٣٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: شهدت شريحا (واتاه) (١) رجل ومعه ابن اخيه قد استعدى عليه، فقال (٢) الرجل: إن ابن اخي يكثر (٣) السكر، يعرض (٤) بالشراب، قال شريح: امسك عليه ماله، وانفق عليه بالمعروف، قال: وكان ابن اخيه قد خرجت لحيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فأتاه).
(٢) في [ط]: زيادة (إن).
(٣) في [ع]: زيادة (أكل).
(٤) في [أ، هـ]: زيادة (عليه).

حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا ایک شخص آیا اس کے ساتھ اس کا بھتیجا تھا جس کے خلاف وہ مدد چا ہ رہا تھا، اس شخص نے عرض کیا کہ یہ میرا بھتیجا نشہ آور اشیاء بہت کھاتا ہے (اس کا اشارہ شراب کی طرف تھا) حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا اس کا مال اس سے روک لے اور اس پر اچھے طریقے سے خرچ کر، حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے بھتیجے کی داڑھی کے بال آ چکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22361، ترقيم محمد عوامة 21469)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21470 ترقیم الشثری: -- 22362
٢٢٣٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الملك بن المغيرة ⦗٥١٩⦘ قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يساله عن الشيخ الكبير الذي قد ذهب عقله او انكر عقله، فكتب إليه إذا ذهب عقله او انكر عقله حجر عليه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبد الملک بن مغیرۃ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نجدۃ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا اور دریافت کیا کہ وہ بوڑھا شخص جس کی عقل زائل ہوچکی ہو یا ناسمجھ ہوچکا ہو، (اس کا کیا حکم ہے؟) آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو لکھا کہ جب اس کی عقل زائل ہوجائے یا وہ ناسمجھ ہوجائے تو اس کو تجارت وغیرہ سے روک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22362، ترقيم محمد عوامة 21470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21471 ترقیم الشثری: -- 22363
٢٢٣٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس نحوا منه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22363، ترقيم محمد عوامة 21471)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
129. من كان يرد من الحمق
جو حضرات فرماتے ہیں کہ(غلام اور باندی کو) حماقت کی وجہ سے واپس کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21472 ترقیم الشثری: -- 22364
٢٢٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن علي بن عبد الاعلى عن ابيه عن شريح انه كان يرد من الحمق (البات) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الباب).
حضرت شریح رحمہ اللہ پکی (قطعی) حماقت کی وجہ سے (باندی یا غلام کو) واپس کردیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22364، ترقيم محمد عوامة 21472)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21473 ترقیم الشثری: -- 22365
٢٢٣٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن زيد (١) ابي المعلى مولى لبني تميم قال: شهدت إياس بن معاوية اختصم إليه في جارية، فقال (الرجل) (٢) : إني اشتريت من هذا جارية حمقاء، قال: ما اعلمه يرد من الحمق، فقال: إنه حمق كالجنون، قال: فقال لها بالفارسية: تذكرين ليلة ولدتي؟ قالت: نعم، قال: فقال لها: اي (رجليك) (٣) اطول؟. قال: فقالت (بإحدى) (٤) رجليها: هذا فردها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: زيادة (بن).
(٢) في [ع]: (أحد الرجلين).
(٣) في [هـ]: (رجلين).
(٤) في [هـ]: (أحد)، وفي [ح]: (لإحدى).

حضرت زید ابو المعلّی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا، اس کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا، ایک شخص نے کہا کہ میں نے اِ س سے باندی خریدی تھی یہ تو احمق ہے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ حماقت کی وجہ سے واپس لوٹایا جائے گا، اس شخص نے عرض کیا کہ حماقت بھی تو جنون کی طرح ہے، آپ رحمہ اللہ نے اس خاتون (باندی) سے فارسی میں دریافت کیا کہ تجھے وہ رات یاد ہے جس میں تو پیدا ہوئی تھی؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ رحمہ اللہ نے اس سے پوچھا کہ تیری کون سی ٹانگ لمبی ہے؟ اس نے ایک ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ، پس اس کو واپس پہلے مالک کی طرف لوٹا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22365، ترقيم محمد عوامة 21473)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں