مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. من كان يرد من الحمق
جو حضرات فرماتے ہیں کہ(غلام اور باندی کو) حماقت کی وجہ سے واپس کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 21474 ترقیم الشثری: -- 22366
٢٢٣٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الهوج قال: لا يرد منه إلا ان يكون (شيئا) (١) معروفا يعني حمقا معروفا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شيئًا).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معمولی حماقت ونادانی کی وجہ سے واپس نہیں کیا جائے گا، ہاں البتہ اگر معروف حماقت ہو تو اسے واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22366، ترقيم محمد عوامة 21474)
130. في الرجل يشتري الغلام فيجد به قرعا أو صلعا
کوئی شخص غلام خریدے، پھر اس کے آدھے سر کو گنجا پائے یا گنجے پن کی بیماری میں مبتلا پائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21475 ترقیم الشثری: -- 22367
٢٢٣٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن شيخ من الزعافر عن مسروق انه كان يرد من (الصلع) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الصلح).
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گنجے پن کی وجہ سے غلام کو واپس کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22367، ترقيم محمد عوامة 21475)
ترقیم عوامۃ: 21476 ترقیم الشثری: -- 22368
٢٢٣٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يحدث ان رجلا اشترى من رجل غلاما، فلما انصرف (١) إذا به قرع، فخاصم صاحبه إلى شريح قال: فقال: إني اشتربت من هذا هذا الغلام وبه قرع، فانظر إلى قرعه، فإن القرع لا يحدث، قال: فقال شريح: لا اجمع ان اكون قاضيا وشاهدا، (اره) (٢) غيري، ثم ائتني بهم فليشهدوا لك، وإلا فيمينه بالله: ما (باعكه) (٣) وبه هذا القرع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (به).
(٢) في [هـ]: (أريه).
(٣) في [أ، ح، ز، هـ]: (باعكاه).
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے غلام خریدا پھر جب وہ اس کو لے کر گیا تو وہ گنجا تھا، وہ شخص اس کے ساتھ جھگڑتے ہوئے حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس آیا، اور عرض کیا کہ میں نے اس سے غلام خریدا تھا یہ تو گنجا ہے آپ اس کے گنجے پن کو دیکھئے، یہ گنجا پن کوئی نیا نہیں ہے۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: میں یہ نہیں کرسکتا کہ فیصلہ بھی کروں اور گواہ بھی بنوں، میرے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی دکھا دو، پھر ان کے ساتھ میرے پاس آؤ تاکہ وہ تمہارے حق میں گواہی دیں وگرنہ بیچنے والا قسم اٹھائے گا کہ اس نے گنجے پن کے ساتھ نہیں بیچا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22368، ترقيم محمد عوامة 21476)
131. في بيع صكاك الرزق
راشن کی پرچیوں کو فروخت کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 21477 ترقیم الشثری: -- 22369
٢٢٣٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى بن (عبد الاعلى عن) (١) معمر ⦗٥٢١⦘ عن الزهري ان ابن عمر وزيد بن ثابت كانا لا يريان باسا بشراء الرزق إذا (اخرجت) (٢) القطوط، وهي الصكاك، ويقولون: لا تبعه حتى تقبضه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد العلي بن).
(٢) في [ط، هـ]: (أخرجت)، وفي [ز]: (خرج).
(٣) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت زید بن ثابت نے راشن کی پرچیاں خریدنے کو جائز قرار دیا ہے اور فرماتے ہیں کہ قبضہ سے پہلے نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22369، ترقيم محمد عوامة 21477)
ترقیم عوامۃ: 21478 ترقیم الشثری: -- 22370
٢٢٣٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم (عن) (١) ايوب عن نافع قال: نبئت ان حكيم بن حزام كان يشتري صكاك الرزق، فنهى عمر ان يبيع حتى يقبض (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بن).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن حكيم.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ حکیم بن حزام راشن کی پرچیوں کو خریدتے تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں قبضے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22370، ترقيم محمد عوامة 21478)
ترقیم عوامۃ: 21479 ترقیم الشثری: -- 22371
٢٢٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (عبيد الله) (١) عن نافع عن ابن عمر عن عمر بنحوه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22371، ترقيم محمد عوامة 21479)
ترقیم عوامۃ: 21480 ترقیم الشثری: -- 22372
٢٢٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسماعيل بن (ابي) (١) خالد قال: سئل عامر عن بيع الرزق فقال: لا باس به، ولكن لا يبيعه حتى يقبضه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت عامر سے راشن کی فروخت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں حرج نہیں لیکن قبضے سے پہلے نہ بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22372، ترقيم محمد عوامة 21480)
ترقیم عوامۃ: 21481 ترقیم الشثری: -- 22373
٢٢٣٧٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد انه كان يكره بيع الرزق إذا خرجت الصكاك.
حضرت محمد نے راشن کی پرچیاں نکلنے کے بعد اس کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22373، ترقيم محمد عوامة 21481)
ترقیم عوامۃ: 21482 ترقیم الشثری: -- 22374
٢٢٣٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن انه كان يكرهه، ويقول: إنه لا يجيء سواء، ويقول: إنهم يكيلون بالجريب، ويقول: اشتر كيلا مسمى إلى اجل مسمى.
حسن نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس میں برابری نہیں ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ وہ لوگ جریب کے ذریعے ماپتے ہیں۔ حسن فرماتے ہیں کہ مقررہ پیمانے کو مقررہ مدت تک کے لیے خریدو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22374، ترقيم محمد عوامة 21482)
ترقیم عوامۃ: 21483 ترقیم الشثری: -- 22375
٢٢٣٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سلم بن عبد الرحمن عن الحارث عن إبراهيم انه كره بيع الرزق حتى يقبض الصك.
حضرت ابراہیم نے پرچی کے حصول تک راشن کی بیع کو مکروہ کہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22375، ترقيم محمد عوامة 21483)