مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
131. في بيع صكاك الرزق
راشن کی پرچیوں کو فروخت کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 21484 ترقیم الشثری: -- 22376
٢٢٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن الزهري انه كره بيع الرزق] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت هذه الأخبار من: [أ، جـ، ح، س، ز، ط، م، و، هـ].
حضرت زہری نے راشن کی بیع کو مکروہ کہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22376، ترقيم محمد عوامة 21484)
132. الرجل يكون بين الرجلين فيكاتب بعضهم
ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے کوئی ایک اُس غلام کو مکاتب بنا لے
ترقیم عوامۃ: 21485 ترقیم الشثری: -- 22377
٢٢٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن مبارك عن يعقوب بن القعقاع عن مطر عن الحسن في عبد بين ثلاثة؛ كاتبه احدهم قال: يؤخذ منه ما اخذ منه فيقسم بين شركائه، والعبد بينهم [لا (تجوز) (١) كتابته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يجوز).
حضرت حسن رحمہ اللہ اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جو تین آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے ایک اس کو مکاتب بنا لے، تو اس شخص سے لے لیا جائے گا جو وہ مکاتب غلام سے وصول کرے اور وہ مال تینوں شرکاء کے درمیان تقسیم ہوگا، اور غلام تینوں کی ملکیت میں رہے گا اس کا مکاتب بنانا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22377، ترقيم محمد عوامة 21485)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22378
٢٢٣٧٨ - قال: وكان عطاء يقول: نفاذ عتقه قدر الذي عتق] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، جـ، ح، س، ز، ط، م، و]، وانظر: الخبر في سنن البيهقي ١٠/ ٣٣٣.
راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اس کی آزادی اسی قدر نافذ ہوگی جتنا حصہ آزاد ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22378، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21486 ترقیم الشثری: -- 22379
٢٢٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا صفوان بن عيسى عن انيس بن ابى يحيى، قال: سالت سعيد بن المسيب عن مكاتب كان بين ثلاثة قاطعه بعضهم وتمسك بعضهم بكتابته فلم يقاطعه، ومات (المكاتب) (١) وترك مالا كثيرا، لمن (يتركه) (٢) ؟ قال: فقال سعيد: (يستوفي) (٣) الذين تمسكوا بقية كتابتهم، ثم يكون ما بقي (بينهم) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ع]: (تركته).
(٣) في [هـ]: (يشري)، وفي [ح، ط]: (تسري)، وفي [أ، جـ]: (يشتري).
(٤) في [أ، ح، س، ط، هـ]: (منهم).
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک مکاتب تین آدمیوں کے درمیان مشترک ہے، ان میں سے بعض نے اس سے مقاطعت کرلی (کچھ طے شدہ مال پر معاملہ ختم کردیا) اور بعض اپنی کتابت پر قائم رہے اور مقاطعت نہ کی، وہ مکاتب غلام فوت ہوگیا اور اس نے ترکہ میں بہت سے مال چھوڑا، تو اس کا ترکہ کس کو ملے گا؟ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے فرمایا: جو اپنی کتابت پر قائم رہے ان کو بقیہ مال کتابت پورا دیا جائے گا پھر جو کچھ بچے گا وہ ان کے درمیان مشترک ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22379، ترقيم محمد عوامة 21486)
ترقیم عوامۃ: 21487 ترقیم الشثری: -- 22380
٢٢٣٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن عبد كان بين رجلين، فكاتب احدهما نصيبه، فكرهه حماد ولم ير (به الحكم) (٢) باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شميل)، وفي [ح]: (إسماعيل).
(٢) في [ز]: (الحكم به).
حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا گیا کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہے ان میں سے کسی ایک کا اپنے حصے کا مکاتب بنانا کیسا ہے؟ حضرت حماد نے اس کو ناپسند فرمایا اور حضرت حکم نے اس کی اجازت دی اور ایسا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22380، ترقيم محمد عوامة 21487)
ترقیم عوامۃ: 21488 ترقیم الشثری: -- 22381
٢٢٣٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل كاتب حصته من عبد قال: إن علم اصحابه قبل ان يؤدي (ردوه) (١) ، وإن ادى لم يرد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ردده).
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ کوئی شخص غلام میں اپنے حصہ کا مکاتب بنا لے اگر ادائیگی سے قبل اس کے ساتھیوں کو پتہ چل جائے تو رد کردیا جائے گا اور اگر ان کو معلوم ہونے سے پہلے ادائیگی ہوجائے تو رد نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22381، ترقيم محمد عوامة 21488)
ترقیم عوامۃ: 21489 ترقیم الشثری: -- 22382
٢٢٣٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن ابيه عن عامر في عبد بين ثلاثة فاعتقه رجلان منهم، ثم توفي العبد وله مال، قال: يغرمان اللذان اعتقا للذي لم يعتق ثلث ثمنه، ثم يقسم ميراثه على ثلاثة اسهم، لكل رجل سهم.
حضرت عامر اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جو تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے دو نے اس کو آزاد کردیا، پھر غلام کا انتقال ہوگیا اور اس نے کچھ مال چھوڑا تو جن دو نے غلام کو آزاد کیا تھا وہ تیسرے شخص کے لئے ثلث قیمت کا ضامن ہوں گے پھر اس کے بعد اس کی وراثت کو تین حصوں میں تقسیم کریں گے اور ہر شریک کو ایک حصہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22382، ترقيم محمد عوامة 21489)
ترقیم عوامۃ: 21490 ترقیم الشثری: -- 22383
٢٢٣٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن في عبد بين رجلين، قال: كان يكره ان يكاتبه احدهما إلا بإذن شريكه، فإن فعل قاسمه الذي لم يكاتب (١) كل شيء اخذ منه، فإذا استكمل الذي كاتبه ما كاتبه عليه عتق وسعى في نصف قيمته (للذي) (٢) لم يكاتبه والولاء بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (على).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (الذي).
حسن فرماتے ہیں جو غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو، اسے دوسرے شریک کی اجازت کے بغیر مکاتب بنانا مکروہ ہے، اور اگر بغیر اجازت کے مکاتب بنا لیا تو جتنا مال پہلا شریک غلام سے وصول کرے گا وہ مال دوسرے شریک کے ساتھ تقسیم کرے گا،، پھر غلام مکمل بدل کتابت ادا کر دے تو وہ آزاد ہوجائے گا اور جس آقا نے اس کو مکاتب نہیں بنایا تھا اس کے لئے نصف قیمت میں سعی کرے گا اور اس غلام کی ولاء دونوں کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22383، ترقيم محمد عوامة 21490)
133. في الرجل يموت وعليه دين إلى أجل
کوئی شخص فوت ہو جائے اور اُس پر قرض ہو، جس کی ادائیگی کے لئے وقت مقرر ہو
ترقیم عوامۃ: 21491 ترقیم الشثری: -- 22384
٢٢٣٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن الليث (عن) (١) ⦗٥٢٤⦘ الشعبي وإبراهيم (قالا) (٢) : إذا مات الرجل وعليه دين إلى اجل فقد حل دينه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (و).
(٢) في [ط، هـ]: (قال).
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی فوت ہوجائے اور اس کے ذمہ قرض ہو ایک مقررہ مدت کے لئے تو اس کا قرض فوری ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22384، ترقيم محمد عوامة 21491)
ترقیم عوامۃ: 21492 ترقیم الشثری: -- 22385
٢٢٣٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين في الرجل يموت وعليه دين إلى اجل، قال ابن (سيرين) (١) : إذا اوثق الورثة لصاحب الحق فلهم اجل صاحبهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص فوت ہوجائے اور اس پر ایک مقرر ہ مدت تک کے لئے قرض ہو؟ آپ نے فرمایا: جب اس کے ورثاء صاحب حق کو ادائیگی کا یقین دلادیں تو وہی مدت ہوگی جو مرحوم نے مقرر کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22385، ترقيم محمد عوامة 21492)