مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
134. في الرجل (يبيع) البيع مما يكال فيرفع للظروف منه شيء
کوئی شخص پیمانے کے ذریعے ناپی جانے والی چیز بیچے اور برتن کے بدلے میں کچھ نکال لے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21501 ترقیم الشثری: -- 22396
٢٢٣٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ايوب ابي العلاء، عن قتادة وابي هاشم قالا: في الرجل يشتري السمن والعسل على ان (يرفع) (١) من الظروف كذا وكذا، فزعموا انه مكروه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يدفع).
حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم سے دریافت کیا گیا کہ کوئی بھی شخص گھی یا شہد اس شرط پر خریدے کہ برتن کے بدلے میں کچھ خاص مقدار کم کرے گا تو انہوں نے اس طرح کرنے کو ناپسند سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22396، ترقيم محمد عوامة 21501)
ترقیم عوامۃ: 21502 ترقیم الشثری: -- 22397
٢٢٣٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن عمران عن حماد قال: سالت إبراهيم عن الاعرابي يجيء بالنحي (١) من السمن ويبيعه ويلقي للنحي امنانا فقال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) النحي: وعاء للسمن ونحوه، والمن مكيال له.
ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک اعرابی گھی کا برتن لے کر آیا اور وہ بیع اس طرح کرتا ہے کہ برتن کے بدلہ میں کچھ مَن (وزن) الگ ڈالتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22397، ترقيم محمد عوامة 21502)
135. في الرجل يشتري من الرجل السلعة ويقول: قد برئت إليك
کوئی شخص یہ کہتے ہوئے سامان فروخت کرے کہ میں ہر عیب سے بری ہوں، تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21503 ترقیم الشثری: -- 22398
٢٢٣٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن عاصم (بن) (١) عبيد الله عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن زيد بن ثابت انه كان يرى البراءة من كل عيب (جائزا) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (جائز).
(٣) ضعيف؛ لضعف عاصم بن عبيد اللَّه.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اس بات کو جائز سمجھتے ہیں کہ بائع یہ کہہ کر چیز فروخت کرے کہ میں ہر عیب سے بری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22398، ترقيم محمد عوامة 21503)
ترقیم عوامۃ: 21504 ترقیم الشثری: -- 22399
٢٢٣٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن سعيد عن سالم (ان) (١) ابن عمر باع غلاما له بثمانمائة، قال: فوجد به المشتري عيبا، فخاصمه إلى عثمان، فساله عثمان فقال: بعته بالبراءة، فقال: (تحلف) (٢) بالله (لقد بعته ⦗٥٢٧⦘ و) (٣) ما به من عيب تعلمه، فقال: بعته بالبراءة، وابى ان يحلف، فرده عثمان عليه فباعه بعد ذلك بالف وخمسمائة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح]: (يحلف).
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) صحيح؛ أخرجه مالك (٢/ ٦١٣) (١٢٧٤)، وعبد الرزاق (١٤٧٢٢)، والبيهقي (٥/ ٣٢٨)، وتقدم برقم (٢١٨٦٠).
حضرت سالم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے آٹھ سو درہم میں ایک غلام فروخت کیا، مشتری نے اس غلام میں عیب پایا اور مخاصمہ کے لئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت فرمایا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے اسے بیچتے وقت کہہ دیا تھا کہ میں اس کے ہر عیب سے بری الذمہ ہوں، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ آپ قسم اٹھائیں کہ میں نے اس کو غلام فروخت کیا اور اس میں بوقت فروخت کوئی عیب ایسا نہ تھا جو میرے علم میں ہو؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے بیچتے وقت یہ کہہ دیا تھا کہ میں اس کے ہر عیب سے بری الذمہ ہوں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ غلام آپ کو واپس کروا دیا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بعد میں وہی غلام پندرہ سو درہم میں فروخت کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22399، ترقيم محمد عوامة 21504)
ترقیم عوامۃ: 21505 ترقیم الشثری: -- 22400
٢٢٤٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما سمى من عيب برئ منه.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بائع بیع کرتے وقت جن عیوب کا نام لے کر برأت کا اظہار کرے گا صرف انہی عیوب سے بری ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22400، ترقيم محمد عوامة 21505)
ترقیم عوامۃ: 21506 ترقیم الشثری: -- 22401
٢٢٤٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن شريح قال: إذا هو سمى برئ.
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عیوب کا نام لے لے تو وہ بری ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22401، ترقيم محمد عوامة 21506)
ترقیم عوامۃ: 21507 ترقیم الشثری: -- 22402
٢٢٤٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن ابن سيرين في الرجل يبيع الدابة فيقول: ابرئ من كذا، ابرئ من كذا، ابرئ من الجرد (١) ، قال: لايبرا إلا من شيء يسميه و (يريه) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: من جميع العيوب، فالجرد أخذك الشيء عن الشيء على سبيل السحق، يقال للثوب الذي ذهب وبره: جرد، وأرض جردة: لا نبات فيها، مأخوذ من الجراد الذي لا يبقي شيئًا من النبات. انظر: غريب الحديث للخطابي ١/ ٧٢١، ولسان العرب ٣/ ١١٦، وتهذيب اللغة ١٠/ ٣٣٦، والتفسير الكبير ١٤/ ١٧٨، وفتح الباري ٩/ ٦٢٠، وعمدة القاري ٢١/ ١٠٩.
(٢) في [أ، ح]: (تريه)، وفي [هـ]: (يقربه).
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص یہ کہتے ہوئے جانور فروخت کرتا ہے کہ میں فلاں عیب سے بری ہوں، فلاں عیب سے بری ہوں اور گنجے پن کی بیماری سے بھی بری ہو، آپ نے فرمایا جن عیوب کا وہ نام لے گا اور انہیں دکھا دے گا صرف ان عیوب سے بری ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22402، ترقيم محمد عوامة 21507)
ترقیم عوامۃ: 21508 ترقیم الشثری: -- 22403
٢٢٤٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن دينار قال: قلت للحسن: ابيع السلعة واتبرا من القروح والجروح (والنغانغ) (١) والباطن ⦗٥٢٨⦘ والظاهر، فقال: لا تبرا حتى تقول: في هذا العين كذا، وهذا كذا، وإلا رد عليك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) النغانغ: لحم زائد في اللهات، وفي [هـ]: (النفائغ)، وفي [جـ]: (النطائع).
جاء في كتاب الحيوان (٣/ ٣٨٢)، وأبرأ للذي يبتاع مني * .. هلالًا من خصال فيه خمس * .. فمنهن النغانغ والمكاوي * .. وآثار الجروح وأكل ضرس.
حضرت دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے عرض کیا: مبیع فروخت کرنا یہ کہتے ہوئے کہ میں پھنسیوں سے، زخموں سے، حلق کی گلٹیوں سے اور ظاہر و باطن کے ہر عیب سے بری ہوں، یہ کہنا کیسا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تو بری نہیں ہوگا جب تک یہ نہ کہہ دے کہ اس چیز میں فلاں عیب ہے اور اس میں فلاں عیب ہے، اگر ایسا نہ کہے تو مبیع کو تجھے واپس کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22403، ترقيم محمد عوامة 21508)
ترقیم عوامۃ: 21509 ترقیم الشثری: -- 22404
٢٢٤٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن ابن جريج عن عطاء قال: لا يبرا من العيب حتى (يسميه) (١) ويضع (يده) (٢) عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (تسمية).
(٢) في [أ، هـ]: (يديه).
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک تمام عیوب کے نام نہ لے لے اور ان پر ہاتھ نہ رکھ کر بتادے وہ بری نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22404، ترقيم محمد عوامة 21509)
ترقیم عوامۃ: 21510 ترقیم الشثری: -- 22405
٢٢٤٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل (١) الازرق عن الشعبي قال: (إذا) (٢) سمى برئ، وإن لم يضع يده على العيب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زاد (بن).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (إن).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صرف نام لینے سے بھی وہ بری ہوجائے گا، اگرچہ عیوب پر ہاتھ نہ بھی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22405، ترقيم محمد عوامة 21510)