🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
231. في اليهودي والنصراني والمملوك يشهد
یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22267 ترقیم الشثری: -- 23226
٢٣٢٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن شريح انه (قال) (١) : إذا شهد العبد فردت شهادته ثم اعتق قال: (٢) لا تجوز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (كان).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (فإنها).

حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر وہ آزاد ہوجائے تو اس کی گواہی معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23226، ترقيم محمد عوامة 22267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22268 ترقیم الشثری: -- 23227
٢٣٢٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب وعطاء ان عمر بن الخطاب قال في اليهودي والنصراني والعبد: [إذا شهدوا شهادة لم (يقيموها) (١) حتى يعتق ويسلم اليهودي] (٢) ، فشهادتهم جائزة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: (يسمعوها)، وفي [س]: (يغنموها).
(٢) سقط من [أ، ح، ط، هـ]: ما بين المعكوفين.
(٣) ضعيف منقطع؛ لضعف عبد الكريم، وعطاء وعمرو ولم يدركا عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے کوئی گواہی دی جس کو وہ قائم نہ کرسکے یہاں تک کہ غلام آزاد ہوگیا اور یہودی اور نصرانی مسلمان ہوگئے تو ان کی گواہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23227، ترقيم محمد عوامة 22268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
232. في الإشهاد: يشهد رجلين أو أكثر
نوٹس دیتے وقت دو یا زیادہ لوگوں کو گواہ بنایا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22269 ترقیم الشثری: -- 23228
٢٣٢٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: (حدثني) (١) (ابن) (٢) سراقة ان ابا عبيدة بن الجراح كتب (لاهل) (٣) ⦗١٨٥⦘ (دير) (٤) (طيايا) (٥) (إني) (٦) امنتكم على دمائكم واموالكم وكنائسكم ان تخرب او (تكشر) (٧) ما لم تحدثوا او تؤوا (محدثا) (٨) مغيلة، فإن انتم احدثتم او اويتم (محدثا) (٩) مغيلة فقد برئت منكم الذمة، وإن عليكم إنزال الضيف ثلاثة ايام، وإن ذمتنا بريئة من معرة الجيش. شهد -خالد بن الوليد ويزيد بن ابي سفيان وشرحبيل ابن حسنة و (قضاعي) (١٠) بن عامر وكتب (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثنا)، وفي [أ، ح، ط، جـ، ز]: (حدثني).
(٢) في [ط]: (أبي).
(٣) في [جـ]: (إلى أهل).
(٤) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٥) موطن بارض قنسرين بالشام بحول حمص. انظر: بغية الطلب (١/ ٥٨٤)، فتحها أبو عبدية، وفي [أ، ح]: (طبايا)، وفي [ط]: (طانا).
(٦) تكررت في: [جـ].
(٧) في [ط، هـ]: (تسكن)، وفي [أ، ح، جـ، ز]: (تكسر).
(٨) سقط من. [جـ].
(٩) في [أ، ح]: (محتلق) بدون نقاط.
(١٠) في [جـ]: (وقضى عن).
(١١) حسن؛ ابن سراقة صدوق.

حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے دیر طیایا کے لوگوں کو لکھا کہ میں نے تمہارے خون، اموال اور عبادت گاہوں کو امان دی ہے کہ ان کو برباد نہ کیا جائے اور نہ توڑا جائے، جب تک کہ تم لوگ کوئی جرم نہ کرو یا تم کسی قاتل کو ٹھکانہ دو، پس اگر تم نے کوئی جرم کیا یا کسی قاتل کو ٹھکانہ دیا تو پھر میں تمہارے ذمہ سے بری ہوں، تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم مہمان کی تین دن مہمان نوازی کرو، بیشک ہم لشکر کی غلطی، لغزش سے بری ہیں۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ، حضرت یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ، حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ اور قضاعی بن عامر رضی اللہ عنہ نے گواہی دی (گواہ بنے) اور اس کو لکھ لیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23228، ترقيم محمد عوامة 22269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22270 ترقیم الشثری: -- 23229
٢٣٢٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) عيينة عن عمرو بن دينار قال: مر عمر بن الخطاب بكاتب يكتب بين الناس وهو يشهد اكثر من اثنين فنهاه، ثم مر (به) (٢) (بعد) (٣) فقال: الم انهك؟ فقال (الرجل) (٤) : اطعت الله وعصيتك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبو).
(٢) زائدة في: [جـ].
(٣) في [هـ]: (بعده).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) منقطع، عمرو بن دينار لم يدرك عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہایک شخص کے پاس سے گذرے جو لوگوں کے درمیان بیٹھا لکھ رہا تھا۔ اور وہ دو سے زیادہ گواہ بنا رہا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو منع فرمایا، پھر کچھ دیر بعد گذرے (تو وہ وہی کام کر رہا تھا) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں نے تجھے منع نہیں کیا تھا؟ اس شخص نے کہا: میں نے اللہ کی اطاعت کی اور آپ کی نافرمانی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23229، ترقيم محمد عوامة 22270)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23230
٢٣٢٣٠ - وكان في صدقة عمر: شهد عبد الله بن الارقم و (معيقيب) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (معقيب)، وفي [ط]: (معينيت).
(٢) منقطع؛ عمرو بن دينار لم يدرك عمر.

اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے صدقہ کی تحریر میں تھا: حضرت عبد اللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ اور حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ نے گواہی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23230، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23231
٢٣٢٣١ - وكان في صدقة علي (١) : شهد فلان وفلان كتب (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (علي).
(٢) منقطع؛ عمرو بن دينار لا يروي عن علي.

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صدقہ کی تحریر میں تھا: فلاں اور فلاں نے گواہی دی، اور اس نے تحریر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23231، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22271 ترقیم الشثری: -- 23232
٢٣٢٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (ابي) (١) الجراح قال: حدثني موسى بن سالم قال: لما (اجلى) (٢) الحجاج اهل الارض اتتني امراة بكتاب زعمت ان الذي (اعتق) (٣) ابوها: هذا ما اشترى طلحة بن عبيد الله (من) (٤) فلان (ابن فلان) (٥) ، اشترى منه فتاه دينار او درهم؛ بخمسمائة درهم بالجيد والطيب والحسن، وقد دفع إليه الثمن (واعتقه) (٦) لوجه الله فليس لاحد عليه سبيل إلا سبيل الولاء، (شهد) (٧) الزبير بن العوام وعبد الله بن عامر وزياد (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (ابن).
(٢) في [جـ]: (أحل).
(٣) في [هـ]: (أعتقها).
(٤) في [ز]: (بن).
(٥) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٦) في [هـ]: (فأعتقه فليس).
(٧) في [أ، ح، ط، هـ]: (فشهد).
(٨) مجهول؛ لجهالة المرأة ووالدها.

حضرت موسیٰ بن سالم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جب حجاج نے اہل علاقہ کو جلا وطن کیا، میرے پاس ایک خاتون مکتوب لے کر آئی، اس کا خیال تھا کہ اس کا والد آزاد کیا گیا ہے۔ (کہنے لگی) یہ وہ ہے جس کو طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے فلان بن فلان سے خریدا، اس نے اس سے اس کا غلام دینار یا درہم (یعنی اس کا نام دینار تھا یا درہم) پانچ سو درہم کے بدلے میں خریدا جو جید، عمدہ اور اچھے تھے۔ اور اس کو ثمن بھی دے دیا، اور اس کو اللہ کے لئے آزاد کردیا، پھر کسی کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے سوائے ولاء کے راستے کے۔ پس گواہی دی زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ، عبد اللہ بن عامر اور زیاد نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23232، ترقيم محمد عوامة 22271)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
233. الرجل يشتري السلعة وبها عيب
کوئی شخص سامان خریدے اور اس میں عیب ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22272 ترقیم الشثری: -- 23233
٢٣٢٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: إذا اشترى الرجل الجارية عنده وبها عيب وحدث بها عيب آخر، قال: ابطل الآخر الاول.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایسی باندی خریدے جس میں عیب ہو، اور مشتری کے پاس آ کر اس میں ایک اور عیب پیدا ہوجائے تو دوسرا عیب پہلے عیب کو باطل کر دے گا (اس کو واپس کرنے کا اختیار نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23233، ترقيم محمد عوامة 22272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22273 ترقیم الشثری: -- 23234
٢٣٢٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه كان يقول: إذا حدث عنده (داء) (١) غير الذي دلس له، فإنه يمضي (عنده) (٢) ويضع عنه ما يضع ذلك (الداء) (٣) من ثمنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [جـ، ز]: (عنه).
(٣) في [جـ، ز]: (الدا)، وفي [ط]: (بدائه).

حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس میں کوئی نئی بیماری پیدا ہوجائے جو اس کے علاوہ ہو جو اس سے چھپائی گئی تھی تو بیع اس کے پاس برقرار رہے گی، اور اس بیماری کی وجہ سے جتنے پیسے کم کیے جاتے ہیں وہ کم کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23234، ترقيم محمد عوامة 22273)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22274 ترقیم الشثری: -- 23235
٢٣٢٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: كان يقال: (رد) (١) الداء بدائه، فإن حدث عيب فهو من مال المشتري، ويرد البائع (قيمة) (٢) (العيب) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يرد).
(٢) في [ط]: (قيمته)، وفي [أ، ح]: تكرر (قيمة).
(٣) في [ز]: (البيع)، وفي [ط]: (للبيع)، وفي [جـ]: (العيـ) بدون نقاط، وفي [أ، ح، هـ]: (المبيع).

ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا: بیماری کو بیماری کے بدلے واپس کردیا جائے گا، اور اگر نیا عیب پیدا ہوجائے تو وہ مشتری کے مال میں شمار ہوگا، اور بائع مشتری کو عیب کی قیمت واپس کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23235، ترقيم محمد عوامة 22274)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں