مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
353. في كري الأرض البيضاء بالذهب
کوری زمین سونے کے بدلے کرایہ پر دینا
ترقیم عوامۃ: 22883 ترقیم الشثری: -- 23896
٢٣٨٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد قال: سالت سعيد بن المسيب عن يتيم لي له ارض فقال: إن كنت مكريها فاكرها بذهب او فضة.
حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا کہ میرے پاس ایک یتیم ہے جس کی زمین بھی ہے؟ آپ نے فرمایا اگر تو کرایہ پر زمین دینا چاہتا ہے تو اس کو دراہم اور دینار کے بدلے دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23896، ترقيم محمد عوامة 22883)
ترقیم عوامۃ: 22884 ترقیم الشثری: -- 23897
٢٣٨٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن معاوية بن إسحاق قال: سالت سعيد (بن جبير) (١) عن إجارة الارض فقال: لا باس بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے کرایہ پر زمین دینے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23897، ترقيم محمد عوامة 22884)
354. الرجل يزرع في الأرض بغير إذن (أهلها)
کوئی شخص دوسرے کی زمین پر بغیر اُس سے پوچھے کاشت کرے
ترقیم عوامۃ: 22885 ترقیم الشثری: -- 23898
٢٣٨٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن عطاء عن رافع ابن خديج رفعه قال: من زرع في ارض قوم بغير إذنهم فليس له من الزرع شيء، ويرد عليه نفقته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عطاء لا يروي عن رافع، أخرجه أحمد (١٥٨٢١)، وأبو داود (٣٤٠٤)، والترمذي (١٣٦٦)، وابن ماجه (٢٤٦٦)، والطيالسي (٩٦٠)، وأبو عبيد في الأموال (١٠٥٧)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٦٩)، والطبراني (٤٤٣٧)، وابن عدي ٤/ ١٣٣٤، والبيهقي (٦/ ١٣٦)، ويحيى بن آدم في الخراج (٢٩٦).
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی غیر کی زمین کو اس کی اجازت کے بغیر کاشت کرے تو کاشت میں سے اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ اس کو اس کا نفقہ (خرچہ) واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23898، ترقيم محمد عوامة 22885)
ترقیم عوامۃ: 22886 ترقیم الشثری: -- 23899
٢٣٨٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: مر النبي ﷺ على زرع يهتز (فسال) (١) عنه، فقالوا: رجل زرع ارضا بغير إذن صاحبها، فامره ان يردها وياخذ نفقته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فقالت)، وفي [أ، ح]: (فسألت).
(٢) مرسل؛ الحسن ليس صحابيًا.
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک سرسبز زمین کے پاس سے گذرے آپ نے اس زمین کے متعلق دریافت کیا، لوگوں نے عرض کیا کہ ایک شخص نے دوسرے کی زمین پر بغیر اجازت کا شت کیا ہے، آپ نے اس کو واپس کرنے کا حکم دیا اور حکم دیا کہ نفقہ (خرچہ) واپس لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23899]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23899، ترقيم محمد عوامة 22886)
ترقیم عوامۃ: 22887 ترقیم الشثری: -- 23900
٢٣٩٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابي جعفر الخطمي قال: بعثني (عمي) (١) (انا) (٢) (وغلاما) (٣) له إلى سعيد بن المسيب فقال: ما تقول في المزارعة؟ قال: كان ابن عمر لا يرى بها باسا، حتى حدث (عن) (٤) رافع بن خديج (فيها) (٥) حديثا ان رسول الله ﷺ (اتى) (٦) بني حارثة فراى زرعا في ارض ظهير، فقال:"ما احسن زرع (ظهير) (٧) !"، (فقالوا) (٨) : إنه ليس لظهير، قال:"اليست الارض ارض ظهير؟" قالوا: بلى، ولكنه زارع فلانا، قال:"فردوا عليه نفقته وخذوا (ارضكم) (٩) وزرعكم" (١٠) ، قال رافع: فرددنا عليه نفقته واخذنا زرعنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ح، أ]: (عمر).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، ز].
(٣) في [ط، ح، ز، أ]: (وغلام).
(٤) في [جـ]: (فيها).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [أ، ح، ط]: (أتانى)، وفي [جـ]: (أتى على).
(٧) سقط من: [ط، أ، ز].
(٨) في [ح، ط، أ] (فقال).
(٩) زيادة في [ز].
(١٠) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٣٩٩)، والنسائي ٧/ ٤٠، الطحاوي في شرح المشكل (٢٦٧٠)، والطبراني (٤٢٦٧)، والبيهقي ٦/ ١٣٦.
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اور ایک لڑکے کو میرے چچا نے حضرت سعید بن المسیب کے پاس بھیجا، ان سے دریافت کیا کہ آپ مزارعت کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، یہاں تک کہ ان کو رافع بن خدیج سے یہ حدیث بیان کی گئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی حارثہ کے پاس آئے اور آپ نے ظھیر کی زمین میں کھیتی دیکھی، اور فرمایا: ظُھیرکی کھیتی کتنی عمدہ اور اچھی ہے!، لوگوں نے عرض کیا: یہ ظھیر کی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا یہ ظھیر کی زمین نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا، کیوں نہیں، لیکن اس نے فلاں شخص کے ساتھ مزارعت کی ہے۔ فرمایا: اس کو اس کا نفقہ (خرچہ) واپس کردو، اور تم اپنی زمین اور اپنی کھیتی واپس لو، حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کو نفقہ واپس کردیا اور کھیتی واپس لے لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23900]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23900، ترقيم محمد عوامة 22887)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 23901
٢٣٩٠١ - قال سعيد: (افقر) (١) (اخاك) (٢) او اكره بورق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أعره أرضك، وأصلها الإفقار من إعارة الظهر، وفي [أ، ح، ط]: (فعر)، وفي [جـ، ع]: (فقر).
(٢) في [ز]: (أحاط).
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ اپنے بھائی کو عاریۃً دے دو، یا چاندی کے بدلے کرایہ پر دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23901]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23901، ترقيم محمد عوامة ---)
355. ما تجوز فيه شهادة اليهودي والنصراني
یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
ترقیم عوامۃ: 22888 ترقیم الشثری: -- 23902
٢٣٩٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم عن شريح قال: لا تجوز شهادة اليهودي والنصراني إلا في سفر، ولا (تجوز) (١) إلا على وصية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (يجوز).
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ یہودی اور نصرانی کی گواہی صرف سفر اور وصیت میں جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23902]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23902، ترقيم محمد عوامة 22888)
ترقیم عوامۃ: 22889 ترقیم الشثری: -- 23903
٢٣٩٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زكريا عن الشعبي ان رجلا من خثعم توفي (بدقوقاء) (١) فلم يشهد على وصيته إلا نصرانيين، فاحلفهما ابو موسى بعد (العصر) (٢) بالله: ما خانا ولا كتما ولا بدلا، و (إنها) (٣) (لوصيته) (٤) فاجاز شهادتهما (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مدينة في العراق، قرب بغداد.
(٢) في [ط]: (آليه).
(٣) في [هـ]: (أنهما).
(٤) في [ح]: (الوصية).
(٥) صحيح.
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ قبیلہ خثعم کا ایک شخص دقوقا مقام میں وفات پا گیا، اس نے اپنی وصیت پر صرف دو نصرانیوں کو گواہ بنایا۔ اُن دونوں کو ابو موسیٰ نے عصر کے بعد ان الفاظ کے ساتھ قسم دی کہ خدا کی قسم! ہم نے خیانت نہیں کی، نہ ہی اس کو چھپایا، اور نہ ہی اس کو تبدیل کیا، بیشک یہی وصیت ہے، پھر انہوں نے ان نصرانیوں کی گواہی کو نافذ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23903]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23903، ترقيم محمد عوامة 22889)
ترقیم عوامۃ: 22890 ترقیم الشثری: -- 23904
٢٣٩٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن عبيدة ﴿او آخران من غيركم﴾ [المائدة: ١٠٦] ، قال: من اهل الكتاب.
حضرت عبیدہ قرآن پاک کی آیت { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اہل کتاب مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23904]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23904، ترقيم محمد عوامة 22890)
ترقیم عوامۃ: 22891 ترقیم الشثری: -- 23905
٢٣٩٠٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم ﴿او آخران من غيركم﴾ قال: من اهل (دينكم) (٢) ] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (هثيم).
(٢) في [جـ]: (الكتاب).
(٣) الخبر سقط من: [ز].
ابراہیم فرماتے ہیں کہ { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } سے مراد تمہارے دین والے لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23905]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23905، ترقيم محمد عوامة 22891)