🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. (في رقية العقرب والحمة) من رخص فيها؟
جن لوگوں نے بچھو اور زہر کے تعویذ میں اجازت دی ہے (ان کے دلائل)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23999 ترقیم الشثری: -- 25078
٢٥٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن منصور عن الحسن انه كان لا يرى برقية (الحمة) (١) باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحمر)، وفي [هـ]: (الحمرة)، وفي [أ، جـ، ح، ز]: (الحمه).
حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ زہر کے لئے دم کرنے میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25078، ترقيم محمد عوامة 23999)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24000 ترقیم الشثری: -- 25079
٢٥٠٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: رخص في الرقى من الحمة (والنملة) (١) والنفس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) النملة: قروح في الجنب، وفي [أ، ح، ط]: (المله).
محمد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ زہر، پہلو کے دانہ اور نظر کے بارے میں دم کرنے کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25079، ترقيم محمد عوامة 24000)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24001 ترقیم الشثری: -- 25080
٢٥٠٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن محمد بن عمارة عن ابي بكر بن محمد ان خالدة بنت انس ام بني حزم (الساعدي) (٢) جاءت إلى رسول الله ﷺ فعرضت عليه الرقى، فامرها بها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (أبو)، وفي [جـ]: (أبي).
(٢) في [هـ]: (الساعدية).
(٣) حسن؛ محمد بن عمارة صدوق، أخرجه ابن ماجه (٣٥١٤)، والطبراني ٢٤/ (٦٣٧).

حضرت ابوبکر بن محمد سے روایت ہے کہ بنو حزم ساعدی کی والدہ، حضرت خالدہ بنت انس، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنے دم پیش کیے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کے کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25080، ترقيم محمد عوامة 24001)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24002 ترقیم الشثری: -- 25081
٢٥٠٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن عاصم عن يوسف بن عبد الله بن الحارث عن انس قال: رخص رسول الله ﷺ في الرقية من العين والحمة (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (والنملة).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٩٦)، وأحمد (١٢١٧٣).

حضرت انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نظر اور زہر کے دم کی اجازت عنایت فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25081، ترقيم محمد عوامة 24002)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24003 ترقیم الشثری: -- 25082
٢٥٠٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن زكريا عن عامر قال: (راى ابن) (١) مسعود على ابنه (قصبة) (٢) من الحمى، فقطعها وقال: لا رقية إلا من عين او حمة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رأى أني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (فصة)، وفي [ز]: (قبضة).
(٣) منقطع؛ عامر لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اپنے بیٹے پر بخار کے (تعویذ کے طور پر) بانس کی نلکی دیکھی تو آپ نے اس کو توڑ دیا اور ارشاد فرمایا: نظر اور زہر کے سوا کسی شئی کا دم (درست) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25082، ترقيم محمد عوامة 24003)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24004 ترقیم الشثری: -- 25083
٢٥٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن (عبيد الله) (٢) عن نافع عن ابن عمر انه استرقى من العقرب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [ز]: (عبد اللَّه).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے بچھو کے (ڈسنے پر) دم کروایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25083، ترقيم محمد عوامة 24004)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24005 ترقیم الشثری: -- 25084
٢٥٠٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة (عن مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: كان لآل الاسود (رقية) (٢) يرقون بها في الجاهلية من (الحمة) (٣) ، قال: (فعرضها) (٤) الاسود على عائشة، قال: (فامرتهم) (٥) ان (يرقوا) (٦) بها، قال: وقالت: عائشة لارقية إلا من عين او حمة (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ط]: (بوقية).
(٣) في [جـ]: (الحمى).
(٤) في [ز]: (فعرها).
(٥) في [أ، ح، ط]: (فأمرهم).
(٦) في [أ، ز]: (يرقون).
(٧) صحيح.

ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ آل اسود کے پاس زمانہ جاہلیت ہی سے زہر کا ایک دم تھا، جس سے وہ دم کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس حضرت اسود نے وہ دم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے پیش کیا، راوی کہتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس دم کے ذریعہ سے دم کیا کریں۔ راوی کہتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی فرمایا: نظر اور زہر کے علاوہ کسی شئی کا دم (درست) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25084، ترقيم محمد عوامة 24005)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. من رخص في رقية النملة
پہلو کے پھوڑے کے تعویذ کی اجازت دینے والے حضرات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24006 ترقیم الشثری: -- 25085
٢٥٠٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن محمد بن المنكدر عن (ابي) (١) بكر بن (سليمان) (٢) بن ابي (حثمة) (٣) ان رسول الله ﷺ قال (لجدته) (٤) الشفاء بنت عبد الله:"علمي حفصة رقيتك" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [جـ]: (سهل).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (خيثمة).
(٤) في [أ، جـ، ح، ز، ط، هـ]: (لحرة).
(٥) مرسل؛ سليمان بن أبي خثمة تابعي، أخرجه الطبراني ٢٤/ (٧٩٨)، والحاكم ٤/ ٥٦، وسيأتي [٢٥٠٨٨].

حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی دادی حضرت شفاء بنت عبد اللہ سے فرمایا تھا۔ ”تم حفصہ کو اپنا دم بھی سکھا دو“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25085، ترقيم محمد عوامة 24006)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25086
٢٥٠٨٦ - قال: ابو (بشر) (١) -يعني إسماعيل بن علية-: فقلت لمحمد: ما رقيتها؟ قال: رقية النملة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لبشر).
ابو بشر یعنی اسماعیل بن علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے پوچھا، ان کا دم کون سا تھا؟ محمد نے جواب دیا، پہلو کے پھوڑے کا دم تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25086، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24007 ترقیم الشثری: -- 25087
٢٥٠٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن (عاصم) (١) عن يوسفما بن عبد الله بن الحارث عن انس قال: رخص رسول الله ﷺ في الرقية من النملة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (عامر).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٩٦)، وأحمد (١٢٢٨٢).

حضرت انس سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلو کے پھوڑے کے دم کی اجازت عنایت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25087، ترقيم محمد عوامة 24007)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں