مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في نقيع الزبيب ونبيذ العنب
کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
ترقیم عوامۃ: 24312 ترقیم الشثری: -- 25399
٢٥٣٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن بكير عن سعيد بن جبير قال: لان اكون حمارا يستقى علي احب إلي من ان اشرب نبيذ زبيب معتق.
حضرت سعید بن جبیر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں۔ مجھے کشمش کی پرانی اور عمدہ نبیذ پینے سے زیادہ محبوب بات یہ ہے کہ میں ایسا گدھا بن جاؤں جس پر پانی ڈھویا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25399، ترقيم محمد عوامة 24312)
ترقیم عوامۃ: 24313 ترقیم الشثری: -- 25400
٢٥٤٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابي حنيفة عن حماد عن سعيد بن جبير قال: اشرب نبيذ الزبيب المنقع ما دام حلوا (يحذي) (١) اللسان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (يحدو)، وفي [هـ]: (عدو).
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ تم بھگوئے ہوئے کشمش کی نبیذ اس وقت تک پی لو جب تک وہ میٹھی ہو اور زبان کو اس کی تیزی محسوس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25400، ترقيم محمد عوامة 24313)
ترقیم عوامۃ: 24314 ترقیم الشثری: -- 25401
٢٥٤٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (ابي) (١) (عمر) (٢) عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ ينقع له الزبيب، فيشربه اليوم والغد وبعد الغد (إلى) (٣) ان يمسي الثالثة، ثم يامر به فيسقى او يهراق (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (عمرو).
(٣) في [أ، هـ]: (إلا).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٠٤)، وأحمد (١٩٦٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کشمش بھگو دئیے جاتے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کو پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے تھے تو وہ بقیہ پی لیا جاتا یا گرا دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25401، ترقيم محمد عوامة 24314)
ترقیم عوامۃ: 24315 ترقیم الشثری: -- 25402
٢٥٤٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا (عبد الواحد) (١) بن صفوان قال: سمعت ابي يحدث عن (امه) (٢) (انها) (٣) (قالت) (٤) : كنت (امغث) (٥) لعثمان الزبيب (غدوة) (٦) (فيشربه) (٧) عشية، (او) (٨) (امغثه) (٩) عشية فيشربه غدوة، فقال لها عثمان: لعلك تجعلين فيه (زهوا) (١٠) قالت: ربما فعلت، قال: فلا تفعلي (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط]: (أم).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: سقط.
(٤) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٥) أي: أمرس، وفي [أ، ح، ط]: (أمعت).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [ز]: (فيشرب).
(٨) في [هـ]: (و).
(٩) في [أ، ح، ط]: (أمعته).
(١٠) في [جـ، ط]: (زهرًا).
(١١) مجهول؛ لجهالة صفوان وأمه.
حضرت عبد الواحد بن صفوان بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سُنا وہ اپنی والدہ سے بیان کرتے تھے کہ وہ کہتی ہیں۔ میں حضرت عثمان کے لئے صبح کے وقت کشمش مل دیتی تھی۔ جس کو وہ شام کے وقت پیتے تھے اور (اسی طرح) میں آپ کے لئے شام کو کشمش مَل دیتی تھی جس کو آپ صبح کے وقت پیتے تھے۔ پھر حضرت عثمان نے (ایک دن) ان سے کہا۔ شاید کہ آپ اس میں کھجوریں بھی ڈالتی ہیں؟ انہوں نے جواب دیا۔ کبھی کبھی یہ کرتی ہوں تو حضرت عثمان نے فرمایا: یہ کام نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25402، ترقيم محمد عوامة 24315)
ترقیم عوامۃ: 24316 ترقیم الشثری: -- 25403
٢٥٤٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن موسى بن (طريف) (١) عن ابيه قال: كان (ينبذ) (٢) لعلي (زبيب) (٣) في جرة بيضاء فيشربه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ظريف).
(٢) في [ط، هـ]: (نبيذ).
(٣) في [أ، هـ]: (ينبذ).
(٤) ضعيف جدًا؛ موسى بن طريف متروك.
حضرت موسیٰ بن طریف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ایک سفید گھڑے میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی اور آپ اس کو نوش فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25403، ترقيم محمد عوامة 24316)
ترقیم عوامۃ: 24317 ترقیم الشثری: -- 25404
٢٥٤٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك (ابن نافع) (١) قال: قلت لابن عمر: إني انبذ نبيذ زبيب، فيجيء ناس من اصحابنا فيقذفون فيه التمر، فيفسدونه علي، فكيف ترى؟ قال: لا باس (به) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (عن نافع)، وفي [ز]: (عن ابن نافع).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) ضعيف جدًا؛ عبد الملك متروك.
حضرت عبد الملک بن نافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ میں کشمش کی نبیذ بناتا ہوں لیکن میرے دوستوں میں سے کچھ لوگ آتے ہیں اور اس میں تمر (کھجوریں) پھینک دیتے ہیں اور میری نبیذ کو خراب کردیتے ہیں۔ اب (اس بارے میں) آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25404، ترقيم محمد عوامة 24317)
ترقیم عوامۃ: 24318 ترقیم الشثری: -- 25405
٢٥٤٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد الرحمن عن عكرمة في نبيذ العنب قال: كان اعلاه (حراما) (١) واسفله (حراما) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (حرام).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (حرام).
حضرت عکرمہ سے انگور کی نبیذ کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے اوپر کا حصہ بھی حرام ہے اور اس کے نیچے کا حصہ بھی حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25405، ترقيم محمد عوامة 24318)
ترقیم عوامۃ: 24319 ترقیم الشثری: -- 25406
٢٥٤٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الاقمر عن إبراهيم قال: لا باس بنبيذ العصير.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عرق کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25406، ترقيم محمد عوامة 24319)
ترقیم عوامۃ: 24320 ترقیم الشثری: -- 25407
٢٥٤٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حلام بن صالح عن سليك بن مسحل قال: خرج عمر حاجا او معتمرا فنزل على ماء فدعا بسفرة، فاكل واكل القوم، ثم دعا بشراب، فاتي بقدح من نبيذ، فقال: ادفعه إلى عبد الرحمن بن عوف، فلما شمه رده، ثم دفعه إلى سعد بن ابي وقاص، فلما شمه رده، قال: فهاته، فذاقه فقال: يا عجلان -يعني غلامه- ما هذا؟ فقال: يا امير المؤمنين! جعلت زبيبا في سقاء ثم علقته ببطن الراحلة وصببت عليه من الماء، قال: ائت بشاهدين على ما تقول، فجاء بشاهدين فشهدا، فقال: اي بني، اغسل سقاءك يلين لنا شرابه، فإن السقاء يغتلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ حلام بن صالح وسليك بن مسحل صدوقان.
حضرت سلیک بن مسحل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج یا عمرہ کرنے نکلے تو وہ ایک کنویں کے پاس اترے اور انہوں نے اپنا توشہ سفر منگوایا اور اس کو آپ نے بھی کھایا اور باقی لوگوں نے بھی کھایا۔ پھر آپ نے مشروب منگوایا تو آپ کے پاس نبیذ کا ایک پیالہ لایا گیا آپ نے فرمایا: یہ نبیذ والا پیالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دے دو۔ پس جب حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اس کو سونگھا تو آپ نے وہ پیالہ واپس کردیا۔ پھر وہ پیالہ حضرت سعد بن ابی وقاص کو دیا تو انہوں نے بھی اس کو سونگھا اور واپس کردیا۔ حضرت عمر نے فرمایا: یہ ادھر لاؤ۔ پس آپ نے اس پیالہ کو چکھا اور پھر فرمایا: اے عجلان! (یعنی اپنے غلام سے خطاب کیا۔) یہ کیا ہے؟ اس نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! میں نے مشکیزہ میں کشمش ڈالا پھر میں نے اس کو اونٹنی کے پیٹ کے ساتھ لٹکا دیا اور میں نے اس پر پانی بہایا۔ حضرت عمر نے فرمایا: جو بات تم کہہ رہے ہو۔ اس پر تم دو گواہ لاؤ۔ چناچہ وہ دو گواہ لے آیا اور انہوں نے گواہی دی۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: اے میرے بیٹے! اپنے مشکیزہ کو دھوؤ تاکہ اس کا مشروب ہمارے لیے نرم ہوجائے، کیونکہ مشکیزہ (مشروب میں) جوش پیدا کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25407، ترقيم محمد عوامة 24320)
ترقیم عوامۃ: 24321 ترقیم الشثری: -- 25408
٢٥٤٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن منصور بن حيان عن سعيد بن جبير قال: ساله رجل فقال: تعمد إلى الزبيب فتغسله من غباره، ثم تجعله في دن او في جابية، فتدعه في الشتاء شهرين وفي الصيف اقل من ذلك، فقال سعيد: تلك الخمر اجتنبوها.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے پوچھا۔ اور کہا: ہم لوگ کشمش کا قصد کرتے ہیں پس ہم اس کا گرد و غبار دھو ڈالتے ہیں پھر ہم اس کو ایک بڑے مٹکے میں یا بڑے مرتبان میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ہم اس کو سردیوں میں دو مہینے اور گرمیوں میں اس سے کم مدت یونہی چھوڑ دیتے ہیں؟ تو اس پر حضرت سعید بن جبیر نے کہا: یہی تو شراب (خمر) ہے تم اس سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25408، ترقيم محمد عوامة 24321)