مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24340 ترقیم الشثری: -- 25429
٢٥٤٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن اشعث عن ابي (الزبير) (١) عن جابر قال: كان النبي ﷺ (ينبذ) (٢) له في سقاء، فإذا لم ⦗٢٦١⦘ يكن سقاء ينبذ له (في تور) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الزبر).
(٢) في [أ، ح، ط]: (ينبذه).
(٣) في [أ، ح، ط]: (في الثور).
(٤) ضعيف؛ لضف أشعث، والخبر أخرجه مسلم (١٩٩٩)، وأحمد (١٤٢٦٧).
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک مشکیزہ میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ اور جب مشکیزہ نہیں ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی پینے والے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25429]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25429، ترقيم محمد عوامة 24340)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25430
٢٥٤٣٠ - (قال) (١) اشعث: والتور من لحاء الشجر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت اشعث کہتے ہیں کہ تَوْر درخت کی چھال سے تیار ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25430، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 24341 ترقیم الشثری: -- 25431
٢٥٤٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو (بن) (١) مرة عن زاذان قال: سالت ابن عمر عن النبيذ فقلت له: إن لنا (لغة) (٢) غير لغتكم ففسره لنا بلغتنا، فقال ابن عمر: نهى رسول الله ﷺ عن الحنتمة وهي الجرة، ونهى عن الدباء وهي القرعة، وعن المزفت وهي القير، وعن النقير وهي النخلة، وامر ان ينبذ في الاسقية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ح]: (لغتا).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٥١٩١)، والترمذي (١٨٦٨).
حضرت زاذان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ اور میں نے ان سے کہا۔ ہماری لغت، تمہاری لغت سے جُدا ہے۔ پس آپ اس کو ہماری زبان میں بیان فرمائیں۔ اس پر حضرت ابن عمر نے فرمایا: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنتمہ سے منع فرمایا ہے اور یہ ایک طرح کا گھڑا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء سے منع فرمایا ہے اور وہ کدو کا ایک (مصنوعی) برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفت سے منع فرمایا ہے اور یہ تارکول مارا ہوا برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نقیر سے منع فرمایا ہے۔ اور یہ کھجور کے درخت سے تیار کردہ برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25431، ترقيم محمد عوامة 24341)
ترقیم عوامۃ: 24342 ترقیم الشثری: -- 25432
٢٥٤٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سليمان التيمي عن (امينة) (١) انها سمعت عائشة تقول: اتعجز إحداكن ان تتخذ من مسك اضحيتها سقاء في كل عام، فإن رسول الله ﷺ نهى او منع عن نبيذ الجر والمزفت؛ واشياء نسيها التيمي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (أميمة)، وانظر: الإكمال لرجال أحمد ص ٦١٧، وفي المسند (أمينة) وعند ابن ماجه (رميثة).
(٢) مجهول؛ لجهالة أمينة، وأخرجه أحمد (٢٤٦٧٦)، وابن ماجه (٣٤٠٧)، وعبد الرزاق (١٦٩٦٤).
حضرت امینہ سے روایت ہے۔ کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سُنا کہ کیا تم میں سے ایک اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ہر سال اپنی قربانی کی کھال سے ایک مشکیزہ بنالے۔ کیونکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے اور مزفت (برتن) کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ کچھ اور چیزوں کا بھی ذکر کیا جن کو (اُمینہ کے شاگرد) تیمی بھول گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25432، ترقيم محمد عوامة 24342)
ترقیم عوامۃ: 24343 ترقیم الشثری: -- 25433
٢٥٤٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن سماك عن ⦗٢٦٢⦘ رجل انه سال الحسن بن علي عن النبيذ فقال: اشرب، فإذا (رهبت) (١) ان تسكر فدعه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (وهبت)، وكذلك في: [ط].
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الحسن.
حضرت سماک، ایک آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ اس نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: پیو، لیکن جب تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم نشہ میں مبتلا ہو جاؤ گے تو پھر اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25433، ترقيم محمد عوامة 24343)
ترقیم عوامۃ: 24344 ترقیم الشثری: -- 25434
٢٥٤٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن (ابن) (١) عون قال: سالت محمدا عن نبيذ السقاء الذي يوكى ويعلق، فقال: لا اعلم به باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي).
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے اس مشکیزہ کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا جس کو باندھ دیا گیا ہو اور لٹکا دیا گیا ہو؟ تو محمد نے فرمایا: مجھے اس کے بارے میں کوئی حرج معلوم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25434، ترقيم محمد عوامة 24344)
ترقیم عوامۃ: 24345 ترقیم الشثری: -- 25435
٢٥٤٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خالد بن حرملة العبدي عن الوليد بن عمرو ابن اخي ابي نضرة، انه سال الحسن عن (الجف) (١) ، فقال: وما (الجف؟) (٢) ، قال: سقاء على ثلاث قوائم، يوكى من اعلى ومن اسفله، قال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (الحق).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الحق).
حضرت ابو نضرہ کے بھتیجے ولید بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے حسن سے جُفّ کے بارے میں سوال کیا؟ تو حسن نے پوچھا: جُفّ کیا ہے؟ سائل نے بتایا کہ وہ تین پائے پر مبنی ایک مشکیزہ ہوتا ہے۔ جس کو اوپر اور نیچے سے باندھ دیا جاتا ہے۔ تو حسن نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25435، ترقيم محمد عوامة 24345)
ترقیم عوامۃ: 24346 ترقیم الشثری: -- 25436
٢٥٤٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن (ابي) (١) إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: قال عمر: إنا لنشرب هذا الشراب الشديد لنقطع به لحوم الإبل في بطوننا ان تؤذينا، فمن رابه من شرابه شيء فليمزجه بالماء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) صحيح.
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر فرماتے تھے۔ ہم یہ سخت مشروب (اس لئے) پیتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹ کے گوشت کو ہضم کرسکیں تاکہ وہ ہم کو اذیت نہ دے۔ پس جس شخص کو اس کے پینے میں شک و شبہ ہو تو وہ اس میں پانی کی آمیزش کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25436، ترقيم محمد عوامة 24346)
ترقیم عوامۃ: 24347 ترقیم الشثری: -- 25437
٢٥٤٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: حدثني عتبة بن فرقد قال: قدمت على عمر، فدعا بعس من نبيذ قد كاد يصير خلا، فقال: اشرب، فاخذته فشربته، فما كدت ان ⦗٢٦٣⦘ اسيغه، ثم اخذه فشربه، ثم قال: يا عتبة، إنا نشرب هذا النبيذ الشديد لنقطع (به) (١) لحوم الإبل في بطوننا ان (تؤذينا) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يؤذينا).
(٣) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عتبہ بن فرقد نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ایک بڑا پیالہ منگوایا جس میں نبیذ تھی۔ جو کہ سرکہ بننے کے قریب تھی۔ پس حضرت عمر نے کہا۔ تم اس کو پیو۔ میں نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو پیا۔ لیکن وہ مجھے حلق سے بآسانی نہیں اتر رہی تھی۔ پھر حضرت عمر نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو نوش فرمایا اور پھر کہا۔ اے عتبہ! ہم یہ سخت قسم کی نبیذ اس لیئے پیتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹوں کے گوشت کو کاٹ دیں (یعنی ہضم کریں) تاکہ وہ ہمیں تکلیف نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25437، ترقيم محمد عوامة 24347)
ترقیم عوامۃ: 24348 ترقیم الشثری: -- 25438
٢٥٤٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن همام (قال: اتي) (١) عمر بنبيذ زبيب من نبيذ زبيب الطائف، قال: فلما (ذاقه) (٢) قطب، فقال: إن لنبيذ زبيب الطائف (لعراما) (٣) ، ثم دعا بماء فصبه عليه، (فشرب) (٤) وقال: إذا اشتد عليكم فصبوا عليه الماء واشربوا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن أبي).
(٢) في [ح]: (ذرقه).
(٣) أي: شدة، وفي [ط، هـ]: (لغراما).
(٤) في [جـ]: (وشرب)، وفي [ز]: (وشربه).
(٥) صحيح.
حضرت ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام طائف کی کشمش کی نبیذ لائی گئی۔ راوی کہتے ہیں: پس جب آپ نے اس کو چکھا تو آپ کے چہرے پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوئے اور آپ نے فرمایا: یقینا طائف کی کشمش کی نبیذ سخت ہوتی ہے، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس میں انڈیل دیا پھر اس کو نوش فرمایا۔ اور کہا: جب تم میں سے کسی کو نبیذ سخت لگے تو تم اس میں پانی ڈال لو اور اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25438، ترقيم محمد عوامة 24348)