مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. في شرب العصير: من كرهه إذا غلى
عصری (کسی شئی کا شیرہ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
ترقیم عوامۃ: 24330 ترقیم الشثری: -- 25419
٢٥٤١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر ووكيع عن هشام بن عائذ قال: سالت إبراهيم عن العصير فقال: اشربه ما لم يتغير
حضرت ہشام بن عائذ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے عصیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تک اس میں تغیر نہ آئے تب تک تم اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25419، ترقيم محمد عوامة 24330)
ترقیم عوامۃ: 24331 ترقیم الشثری: -- 25420
٢٥٤٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: لا باس بشربه وبيعه ما لم يغل.
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ جب تک یہ جوش نہ مارے تب تک اس کے پینے اور بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25420، ترقيم محمد عوامة 24331)
ترقیم عوامۃ: 24332 ترقیم الشثری: -- 25421
٢٥٤٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر وابي جعفر وعطاء قالوا: (اشرب) (١) العصير (ابن) (٢) يوم وليلة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شرب).
(٢) في [ط، هـ]: (من).
حضرت عامر، حضرت ابو جعفر، اور حضرت عطاء سے روایت ہے۔ (یہ سب حضرات) کہتے ہیں ایک دن رات کا عصیر ہو تو اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25421، ترقيم محمد عوامة 24332)
ترقیم عوامۃ: 24333 ترقیم الشثری: -- 25422
٢٥٤٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن دينار عن الحسن قال: اشرب العصير ما لم يتغير.
حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تک عصیر متغیر نہ ہوجائے۔ تب تک تم عصیر پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25422، ترقيم محمد عوامة 24333)
ترقیم عوامۃ: 24334 ترقیم الشثری: -- 25423
٢٥٤٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن ابن عمر انه سئل عن العصير (قال) (١) : اشربه ما لم (ياخذه) (٢) شيطانه، قيل: وفي (كم) (٣) (ياخذه) (٤) شيطانه؟ قال: في ثلاث (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فقال).
(٢) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (يأخذ).
(٣) في [ط]: (لم).
(٤) في [ز، ط]: (يأخذ).
(٥) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے عصیر کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: تم اس کو پی لو جب تک کہ اس کو اس کا شیطان نہ پکڑ لے۔ پوچھا گیا کہ کتنے دن میں اس کو اس کا شیطان پکڑ لیتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: تین دن میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25423، ترقيم محمد عوامة 24334)
ترقیم عوامۃ: 24335 ترقیم الشثری: -- 25424
٢٥٤٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا بشير بن عقبة قال: سالت ابن سيرين عن عصير العنب فقال: عصير (يومه) (١) في معصرته، قال: اشربه في يومه، فإني اكره إذا حول في (وعاء او إناء) (٢) وقال: (عليكم) (٣) بسلافة العنب (٤) فإنها اطيبه فاشربه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يوم).
(٢) في [جـ، ز]: (إناء أو وعاء).
(٣) في [ز]: (عليك).
(٤) أي: أول عصرة له.
حضرت بشیر بن عقبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے انگور کے عصیر کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اسی دن کا عصیر ہو اور جس برتن میں بنایا گیا ہو اسی میں ہو۔ فرمایا: اس کو اسی دن پی لو۔ جب یہ عصیر کسی دوسرے برتن وغیرہ میں منتقل کیا جائے تو پھر میں اس کو مکروہ سمجھتا ہوں۔ اور یہ بھی فرمایا۔ تم انگور کا پہلے پہل نچڑنے والا رس استعمال کرو کیونکہ یہ زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ پس اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25424، ترقيم محمد عوامة 24335)
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24336 ترقیم الشثری: -- 25425
٢٥٤٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن جابر قال: كنا مع النبي ﷺ فاستسقى فقال رجل: الا نسقيك نبيذا؟ قال:"بلى"، فخرج الرجل يشتد، فجاء بقدح فيه نبيذ، فقال: رسول الله ﷺ:"الا خمرته، ولو ان تعرض عليه عودا" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) شاذ؛ فأكثر الرواة لا يذكرون النبيذ، والحديث أخرجه مسلم (٢٠١١)، وأحمد (١٤٣٦٧)، وروى البخاري (٥٦٠٥)، ومسلم (٢٠١١)، هذا الحديث بلفظ: (بقدح من لبن من النقيع).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی مانگا تو ایک آدمی نے کہا۔ کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“ راوی کہتے ہیں۔ پس وہ آدمی دوڑتا ہوا نکلا پھر وہ ایک پیالہ لے کر حاضر ہوا جس میں نبیذ تھا۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو ڈھانپا کیوں نہیں اگرچہ اس پر چوڑائی میں ایک لکڑی ہی رکھ دی جاتی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25425، ترقيم محمد عوامة 24336)
ترقیم عوامۃ: 24337 ترقیم الشثری: -- 25426
٢٥٤٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن عكرمة عن ابن عباس قال: اتى النبي ﷺ السقاية فقال:"اسقوني من هذا"، فقال: العباس الا نسقيك مما نصنع في البيوت؟ قال:"لا، ولكن اسقوني مما يشرب الناس"، قال: فاتي بقدح من نبيذ فذاقه فقطب ثم قال:"هلموا (ماء) (١) "، فصبه عليه، ثم قال:"زد فيه مرتين او (ثلاثا) (٢) "، (ثم) (٣) قال:"إذا اصابكم هذا فاصنعوا به هكذا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (بماء).
(٢) في [ح]: (ثلاث).
(٣) سقط (ثم) من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، وذكره البيهقي (٨/ ٣٠٤)، وابن عبد ريه في العقد الفريد (٦/ ٣٨٢).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سِقَایہ پر (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ پر) تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس میں سے پانی پلاؤ“ حضرت عباس نے کہا۔ ہم گھروں میں جو مشروب بناتے ہیں۔ آپ کو اس میں سے نہ پلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔ بلکہ مجھے اسی میں سے پلاؤ جس سے عام لوگ پیتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ نبیذ کا لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو چکھا! پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوئے پھر فرمایا: ”پانی لاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پانی اس نبیذ پر ڈال دیا پھر فرمایا: ”’ اس میں اضافہ کرو“ دو یاتین مرتبہ یہ فرمایا: پھر اس کے بعد ارشاد فرمایا: ”جب تمہیں یہ چیز ملے تو تم اس کے ساتھ ایسا ہی کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25426، ترقيم محمد عوامة 24337)
ترقیم عوامۃ: 24338 ترقیم الشثری: -- 25427
٢٥٤٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قرة العجلي عن عبد الملك بن القعقاع عن ابن عمر قال: كنا عند النبي ﷺ فاتي بقدح فيه شراب ⦗٢٦٠⦘ فقربه (١) ، ثم رده، فقال له بعض جلسائه: (حرام) (٢) هو يا رسول الله؟ قال: فقال:"ردوه"، فردوه ثم دعا بماء (فصبه) (٣) عليه ثم شرب، فقال:"انظروا هذه الاشربة إذا اغتلمت عليكم فاقطعوا متونها بالماء" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (إلى فيه).
(٢) في [هـ]: (أحرام).
(٣) في [جـ]: (فصب).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد الملك بن القعقاع، أخرجه النسائي في الكبرى (٥٢٠٤)، والطحاوي (٤/ ٢١٩)، والدارقطني (٤/ ٢٦٢)، والبيهقي (٨/ ٣٠٥)، وابن أبي حاتم في المجروحين (٢/ ١٣٢)، والمزي (١٨/ ٤٢٦)، وابن الجوزي في التحقيق (١٩٩٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں کوئی مشروب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ کو اپنے قریب کیا اور پھر وہ پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واپس کردیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بعض ہم نشینوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ حرام ہے؟ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پیالہ واپس لاؤ۔“ چناچہ صحابہ نے وہ پیالہ واپس کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور وہ پانی اس پیالہ میں ڈال دیا پھر اس کو نوش فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”ان مشروبات کو دیکھو۔ جب یہ حد کو تمہارے اوپر تجاوز کر جائیں تو تم ان کی شدت کو پانی سے توڑ ڈالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25427، ترقيم محمد عوامة 24338)
ترقیم عوامۃ: 24339 ترقیم الشثری: -- 25428
٢٥٤٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن منصور عن (خالد) (١) بن سعد عن ابي مسعود ان النبي ﷺ عطش وهو يطوف بالبيت حول الكعبة، فاستسقى فاتي بنبيذ من السقاية، فشمه فقطب فقال:"علي بذنوب (من) (٢) زمزم"، فصب عليه وشرب، فقال رجل: حرام هو يا رسول الله؟ قال:"لا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (خلد).
(٢) سقطت من: [ط، هـ].
(٣) معلول، أخطأ فيه يحيى، وصوابه الثوري عن الكلبي عن أبي صالح، وأخرجه النسائي (٨/ ٣٢٥)، والطحاوي (٤/ ٢١٩)، والطبراني (١٧/ [٦٧٥])، والدارقطني (٤/ ٢٦٣)، والبيهقي (٨/ ٣٠٤)، وابن عدي (٣/ ٢٨)، وابن الجوزي في العلل المتناهية (١١٢٤).
حضرت ابو مسعود سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے گرد بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیاس لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سقایہ سے نبیذ لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سونگھا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوئے اور فرمایا: ”میرے پاس زم زم کا ایک ڈول لاؤ۔“ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں وہ زم زم ملایا اور اس کو نوش فرمایا۔ اس پر ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ حرام ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25428، ترقيم محمد عوامة 24339)