مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. من قال: إذا دخلت (على أخيك) (المسلم) فكل من طعامه
جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائو تو تم اس کے کھانے سے کھائو
ترقیم عوامۃ: 24920 ترقیم الشثری: -- 26026
٢٦٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم بن إسماعيل عن ابي الزبير عن جابر قال: ما وجدت في بيت المسلم فكل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال إبراهيم بن إسماعيل.
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تمہیں مسلمان کے گھر میں جو چیز ملے تم اس کو کھا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26026، ترقيم محمد عوامة 24920)
ترقیم عوامۃ: 24921 ترقیم الشثری: -- 26027
٢٦٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد قال: دخلنا على (داع) (٢) دعانا لطعام واتانا بنبيذ فكرهته فاخذه علي -قال ابو بكر: ينبغي ان يكون ابن الحسين بن علي- فشربه وقال: إذا دخلت على اخيك المسلم فكل من طعامه واشرب من شرابه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (راع).
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک میزبان کے ہاں گئے جس نے ہمیں دعوت پر بلایا تھا۔ وہ ہمارے پاس نبیذ لے کر آیا۔ میں نے تو اس کو ناپسند کیا لیکن حضرت علی - امام ابوبکر (بن ابی شیبہ) کہتے ہیں۔ مناسب یہی ہے کہ وہ ابن حسین بن علی رحمہ اللہ ہوں - نے اس کو لے لیا اور پھر اس کو پی بھی لیا اور فرمایا۔ جب تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے پاس جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ او اس کے مشروب میں سے پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26027، ترقيم محمد عوامة 24921)
ترقیم عوامۃ: 24922 ترقیم الشثری: -- 26028
٢٦٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عمير قال: سمعت الشعبي يقول: إذا (دخلت) (١) بيت المسلم (فكل) (٢) من طعامه، واشرب من شرابه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ح]: (فقل).
حضرت موسیٰ بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی مسلمان کے گھر جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26028، ترقيم محمد عوامة 24922)
ترقیم عوامۃ: 24923 ترقیم الشثری: -- 26029
٢٦٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة قالت: قالوا: يا رسول الله، إن الاعراب ياتوننا بلحم لا ندري ما هو، ذكر اسم الله عليه ام لا، فقال:"سموا عليه وكلوه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٥٧)، وأبو داود (٢٨٢٢)، وابن ماجه (٣١٧٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے؟ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس پر بسم اللہ پڑھ لو اور (اس کو) کھالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26029، ترقيم محمد عوامة 24923)
16. في الأكل والشرب بالشمال
بائیں ہاتھ سے کھانا، پینا
ترقیم عوامۃ: 24924 ترقیم الشثری: -- 26030
٢٦٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع ابا بكر بن عبيد الله (بن عمر) (١) عن جده عن النبي ﷺ قال:"إن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله، فإذا اكل احدكم فلياكل بيمينه (وليشرب) (٢) بيمينه (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ز].
(٢) في [هـ]: (ويشرب).
(٣) في [ط]: زيادة (ويشرب).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٢٠)، وأحمد (٤٥٣٧).
حضرت زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے ا بو بکر بن عبید اللہ بن عبد اللہ کو اپنے دادا سے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرکے بیان کرتے سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26030، ترقيم محمد عوامة 24924)
ترقیم عوامۃ: 24925 ترقیم الشثری: -- 26031
٢٦٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان عن عبد الله بن دهقان عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا اكل احدكم (فلياكل) (١) بيمينه وليشرب بيمينه، فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن دهقان، أخرجه أحمد (١٣٠٩٧)، وأبو يعلى (٤٢٧٣)، والطبراني في الأوسط (١٢٧٥)، والضياء (٢٢٧٢).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے۔ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26031، ترقيم محمد عوامة 24925)
ترقیم عوامۃ: 24926 ترقیم الشثری: -- 26032
٢٦٠٣٢ - (حدثنا) (١) ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عبد الملك (عن) (٢) عبيد بن سليمان عن الضحاك بن مزاحم عن ابن عباس قال: لا تاكلوا بشمائلكم، (ولا تشربوا بشمائلكم) (٣) ، فإن آدم اكل بشماله ونسي، فاورثه ذلك النسيان (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [جـ، ط]: (بن).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٤) حسن؛ عبيد بن سليمان صدوق.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم بائیں ہاتھوں سے نہ کھاؤ۔ اور بائیں ہاتھوں سے نہ پیو۔ کیونکہ حضرت آدم نے بائیں ہاتھ سے کھایا اور بھول گئے تو اس عمل نے ان میں بھولنے کی کیفیت پیدا کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26032، ترقيم محمد عوامة 24926)
ترقیم عوامۃ: 24927 ترقیم الشثری: -- 26033
٢٦٠٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الوليد بن كثير عن وهب بن كيسان سمعه من عمر بن ابي سلمة قال: كنت غلاما في حجر النبي ﷺ، وكانت يدي تطيش في الصحفة فقال لي:"يا غلام! سم الله، وكل بيمينك وكل مما يليك" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٧٦)، ومسلم (٢٠٢٢).
حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ کو سُنا کہ آپ نے فرمایا: میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچپن میں تھا اور میرا ہاتھ پیالہ میں گھوم رہا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا۔ ”اے بچے! اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26033، ترقيم محمد عوامة 24927)
ترقیم عوامۃ: 24928 ترقیم الشثری: -- 26034
٢٦٠٣٤ - [حدثنا ابو بكر قال: اخبرنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ابي وجزة السعدي عن رجل من (مزينة) (١) عن عمر بن ابي سلمة قال: دخلت على النبي ﷺ وهو ياكل، فقال:"اجلس يا بني وقل بسم الله وكل بيمينك وكل مما يليك"] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (المزينة).
(٢) سقط الخبر من: [ط، هـ].
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه، وأخرجه البخاري (٥٣٧٧)، ومسلم (٢٠٢٢).
حضرت عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بیٹے! بیٹھ جاؤ۔ بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26034، ترقيم محمد عوامة 24928)
ترقیم عوامۃ: 24929 ترقیم الشثری: -- 26035
٢٦٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (١) عمارة بن مطرف عن (بريد) (٢) بن ابي مريم عن ابيه قال: راى عمر بن الخطاب رجلا وقد ضرب بيده اليسرى لياكل بها، قال: لا، إلا ان تكون (يدك) (٣) عليلة او معتلة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (يزيد).
(٣) ساقطة من: [ط].
(٤) حسن؛ عمارة بن مطرف صدوق.
حضرت برید بن ابی مریم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا۔ اس نے بائیں ہاتھ سے کھانے کا ارادہ کیا تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا: نہیں۔ مگر یہ صورت ہے کہ تمہارا ہاتھ معذور ہو یا خراب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26035، ترقيم محمد عوامة 24929)