مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
205. من قال: لا تسب أحدا ولا تلعنه
جو یوں کہے: تم کسی کو گالی مت دو اورنہ کسی کو لعنت کرو
ترقیم عوامۃ: 27106 ترقیم الشثری: -- 28274
٢٨٢٧٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن (ابي) (١) غفار عن ابي تميمة الهجيمي عن ابي جري الهجيمي قال: اتيت رسول الله ﷺ قال: قلت: انت رسول الله؟ قال:"نعم"، قال: قلت: يا رسول الله اعهد إلي، قال:"لا (تسب) (٢) احدا"، قال: فما سببت احدا: عبدا ولا حرا ولا شاة ولا بعيرا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [خ]، وفي [أ، ح، هـ]: (ابن).
(٢) في [ث]: (تسبن).
(٣) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٦٣٥)، وأبو داود (٤٠٨٤)، وابن أبي عاصم (١١٨٣)، والدولابي (١/ ٢٠٠)، والطبراني (٦٣٨٥)، والبيهقي (١٠/ ٢٣٦)، وبنحوه النسائي في الكبرى (٩٦٩٦)، وابن المبارك في الزهد (١٠١٧)، وهناد (٨٤١)، والخطابي في غريب الحديث (١/ ١٥٧)، وابن قانع (١/ ٢٨٦)، والمزي (١٩/ ٢٧٠).
حضرت ابوجُری ّ ھجیمی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور میں نے پوچھا: کیا آپ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے کوئی وصیت فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی کو گالی مت دو، آپ فرماتے ہیں: پھر میں نے کسی کو گالی نہیں دی، نہ غلام کو نہ کسی آزاد کو، نہ کسی بکری اور نہ ہی کسی اونٹ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28274، ترقيم محمد عوامة 27106)
ترقیم عوامۃ: 27107 ترقیم الشثری: -- 28275
٢٨٢٧٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد (بن) (١) إبراهيم عن حميد بن عبد الرحمن عن عبد الله بن عمرو عن النبي ﷺ قال:"إن اكبر الذنب عند الله ان يسب الرجل والديه"، قالوا: وكيف يسب الرجل والديه؟ قال:"يسب ابا الرجل فيسب اباه، ويسب امه فيسب امه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، م]: (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٧٣)، ومسلم (٩٠).
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ صحابہ نے عرض کیا: آدمی کیسے اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ کسی آدمی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلے میں اس کے باپ کو گالی دیتا ہے۔ یہ کسی آدمی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلہ میں اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28275، ترقيم محمد عوامة 27107)
ترقیم عوامۃ: 27108 ترقیم الشثری: -- 28276
٢٨٢٧٦ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن ابيه يبلغ به النبي ﷺ قال: كان (من) (١) اريى الربا تفضل الرجل في عرض اخيه بالشتم، وإن اكبر الكبائر شتم الرجل والديه"، قيل: يا رسول الله وكيف يشتم والديه؟ قال:"يسب الناس فيستسب (لهما) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (من) من: [جـ، ز، م].
(٢) في [ب]: (بهما)، وفي [ط، هـ]: (الناس بهما).
(٣) مرسل؛ أبو نجيح ليس صحابيًا، أخرجه ابن أبي الدنيا في الصمت (١٧٤)، وورد من حديث ابن أبي نجيح عن أبيه عن قيس بن سعد، أخرجه البزار (٣٧٤٣)، والطبراني (١٨/ [٨٩٩]).
حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک سب سے برے سود میں سے یہ ہے کہ آدمی گالی کے ذریعہ اپنے بھائی کی عزت خراب کرنے میں حد سے گزر جائے اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ پوچھا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیسے کوئی اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کو گالی دیتا ہے تو وہ جواباً اس کے والدین کو گالی دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28276، ترقيم محمد عوامة 27108)
ترقیم عوامۃ: 27109 ترقیم الشثری: -- 28277
٢٨٢٧٧ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم قال: ما رايت ابا وائل (سب) (١) شيئا قط إلا انه (ذكر) (٢) الحجاج مرة فقال: اللهم اطعمه طعاما من ضريع لا يسمن (و) (٣) لا يغني من جوع، ثم قال: إن كان احب إليك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ط، هـ]: (ساب).
(٢) في [هـ]: (ذكره).
(٣) سقط من: [هـ].
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی حضرت ابو وائل کو گالی دیتے ہوئے نہیں دیکھا مگر حجاج بن یوسف کا ذکر کرتے ہوئے ایک مرتبہ آپ نے کہا: اے اللہ! تو اس کو خار دار درخت کا کھانا کھلا دے۔ نہ یہ موٹا ہو اور نہ ہی اس کی بھوک مٹے۔ پھر آپ نے فرمایا: اگر یہ تجھے زیادہ پسند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28277، ترقيم محمد عوامة 27109)
206. ما ذكر في الكبر
ان روایات کا بیان جو تکبر کے بارے میں ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 27110 ترقیم الشثری: -- 28278
٢٨٢٧٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال حبة خردل من كبر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٤٣١٠)، والمزي ٢٣/ ٢٨٠، وأبو يعلى (٥٢٨٩) من طريق الحجاج مرفوعًا، وأخرجه مرفوعًا الإمام مسلم (٩١)، وابن حبان (٥٤٦٦)، والترمذي (١٩٩٩)، وأبو عوانة (٨٥)، والبزار (١٥٨٤)، والشاشي (٣٢٧)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٢، وأبو الشيخ في تاريخ أصبهان ٤/ ٢٨٤، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ١٥٤، والطحاوي (٥٥٥٧) من حديث فضيل، وانظر: ما سيأتي برقم: [٢٨٢٨٠].
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر تکبر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28278، ترقيم محمد عوامة 27110)
ترقیم عوامۃ: 27111 ترقیم الشثری: -- 28279
٢٨٢٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن الاغر ابي مسلم عن ابي هريرة عن النبي ﷺ يقول الله:"العظمة إزاري والكبرياء ردائي فمن نازعني واحدا منهما القيته في النار" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ روى ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، والحديث أخرجه مسلم (٢٦٢٠)، وأحمد (٧٣٨٢).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ رب العزت فرماتے ہیں: عظمت میری ازار ہے اور کبریائی میری چادر ہے۔ جو شخص ان میں سے جس کو مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا میں اس کو جہنم میں ڈال دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28279، ترقيم محمد عوامة 27111)
ترقیم عوامۃ: 27112 ترقیم الشثری: -- 28280
٢٨٢٨٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد العزيز بن مسلم عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يدخل الجنة احد في قلبه مثقال حبة (خردل) (١) (من كبر، ولا يدخل النار احد في قلبه مثقال حبة خردل من ايمان) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، ط، م].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٩١)، وأحمد (٣٩١٣).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں داخل نہیں ہوگا کوئی ایک جس کے دل میں دانہ کے برابر تکبر ہو اور جہنم میں داخل نہیں ہوگا کوئی ایک جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28280، ترقيم محمد عوامة 27112)
ترقیم عوامۃ: 27113 ترقیم الشثری: -- 28281
٢٨٢٨١ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي حيان عن ابيه قال: التقى عبد الله بن عمرو وابن عمر فانتجيا بينهما ثم انصرف كل واحد منهما إلى اصحابه فانصرف ابن عمر وهو (يبكي) (١) (فقالوا) (٢) له: ما يبكيك؛ قال: ابكاني الذي زعم (هذا) (٣) انه سمعه (من) (٤) رسول الله ﷺ:"لا يدخل الجنة احد في قلبه مثقال حبة خردل من كبر" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يبك).
(٢) في [جـ، ط، هـ]: (فقال).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة والد أبي حيان، أخرجه أحمد (٦٥٢٦)، وهناد في الزهد (٨٣١)، والطبراني كما في مجمع الزوائد (١/ ٩٨).
حضرت سعید بن حیان تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کی ملاقات ہوئی تو ان دونوں نے آپس میں سرگوشی کی، پھر ان دونوں میں سے ہر ایک اپنے اصحاب کی طر ف لوٹ گیا۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما لوٹے اس حال میں کہ آپ ر و رہے تھے۔ لوگوں نے آپ سے پوچھا: کس چیز نے آپ کو رلا دیا؟ آپ نے فرمایا: مجھے رلایا اس شخص نے جو کہتا ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جنت میں داخل نہیں ہوگا کوئی ایک جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر تکبر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28281، ترقيم محمد عوامة 27113)
ترقیم عوامۃ: 27114 ترقیم الشثری: -- 28282
٢٨٢٨٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: قال رسول الله ﷺ:"يجيء المتكبرون يوم القيامة ذرا مثل صور الرجال، يعلوهم كل شيء من الصغار"، (قال) (١) :"ثم يساقون إلى سجن جهنم يقال له بولس، تعلوهم نار الانيار يسقون من طينة الخبال عصارة اهل (النار) " (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [ط]: (النارس).
(٣) حسن؛ لحال أبي خالد وابن عجلان وشعيب، أخرجه أحمد (٦٦٧٧)، والترمذي (٢٤٩٢)، والحميدي (٥٩٨)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٥٧)، وابن المبارك في الزهد (١٩١)، والبيهقي في الشعب (٨١٨٣)، والدينوري في المجالسة (١٩٥٧)، والبغوي (٣٥٩٥)، وابن أبي الدنيا في التواضع (٢٢٣).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: متکبرین قیامت کے دن آئیں گے چھوٹی چیونٹیوں کی طرح جن کی شکلیں آدمیوں کی مانند ہوں گی۔ ہر قسم کی ذلت ان پر غالب آجائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر اس جہنم میں ایک قید خانے کی طر ف ہانکا جائے گا جس کا نام بولس ہے۔ آگوں کی آگ ان پر چڑھ جائے گی۔ انہیں طینۃ الخبال یعنی اہل جہنم کا نچوڑا ہوا عرق پلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28282]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28282، ترقيم محمد عوامة 27114)
ترقیم عوامۃ: 27115 ترقیم الشثری: -- 28283
٢٨٢٨٣ - حدثنا ابن إدريس وابن عيينة وابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن (بكير) (١) بن عبد الله بن الاشج عن معمر بن ابي (حبيبة) (٢) عن (عبيد الله) (٣) بن عدي بن الخيار قال: قال عمر: إن العبد إذا تعظم وعدا طوره وهصه الله إلى الارض وقال:"اخسا (اخساك) (٤) الله، فهو في نفسه كبير، وفي انفس الناس صغير، حتى لهو احقر حند الناس من خنزير" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (بكر).
(٢) في [جـ، م]: (حبيه)، وفي [ز]: (حيمة).
(٣) في [ب، هـ]: (عبد اللَّه).
(٤) في [أ، ح، هـ]: (خسأك).
(٥) حسن؛ ابن عجلان صدوق.
حضرت عبید اللہ بن عدی بن خیار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: یقینا جب کوئی مغرور ہوجائے اور اپنی حد سے تجاوز کرلے، تو اللہ رب العزت اس کو زمین پر پٹخ دیتے ہیں۔ اور فرماتے ہیں: دور ہوجا، اللہ تجھے دھتکارے۔ پس وہ اپنی نظر میں بڑا ہوتا ہے اور لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ لوگوں کے سامنے خنزیر سے بھی زیادہ حقیر ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28283، ترقيم محمد عوامة 27115)