🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة
کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26055 ترقیم الشثری: -- 27194
٢٧١٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن زياد بن علاقة عن اسامة (بن) (١) شريك قال: شهدت الاعراب يسالون (٢) رسول الله ﷺ: علينا حرج في كذا وكذا؟ فقال:"عباد الله! وضع الله الحرج إلا من (اقترض) (٣) من عرض اخيه شيئا، (فذلك) (٤) الذي حرج" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبي).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن).
(٣) في [أ، ح، ط]: (اقرض).
(٤) في [ز]: (فذاك).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٤٥٤)، وأبو داود (٢٠١٥)، وابن ماجه (٣٤٣٦)، والبخاري في الأدب (٢٩١)، والبيهقي في الأدب (٨٥٨).

حضرت زیاد بن علاقہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن شریک نے ارشاد فرمایا: میں حاضر تھا کہ بدؤں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: کہ اس طرح اور اس طرح کرنے میں ہم پر گناہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! اللہ کے بندو! اللہ نے گناہ ہٹا دیا ہے مگر جو کوئی شخص اپنے بھائی کی غیبت کرتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27194، ترقيم محمد عوامة 26055)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26056 ترقیم الشثری: -- 27195
٢٧١٩٥ - حدثنا ابو داود عن شعبة عن معاوية بن قرة قال: لو رايت اقطع فذكرته، فقلت: الاقطع كانت غيبة.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ نے ارشاد فرمایا: اگر تو کسی ہاتھ کٹے کو دیکھے پھر تو نے اس کا یوں ذکر فرمایا: کہ ہاتھ کٹا تو یہ بھی غیبت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27195، ترقيم محمد عوامة 26056)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27196
٢٧١٩٦ - قال: فذكرته لابي إسحاق فقال: صدق.
راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابو اسحاق کے سامنے ذکر کی، تو آپ نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27196، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26057 ترقیم الشثری: -- 27197
٢٧١٩٧ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن عبد الله بن بكر عن ابيه (قال) (١) ابو موسى الاشعري: (لو) (٢) رايت رجلا (يرضع) (٣) شاة في الطريق فسخرت منه خفت ان لا اموت حتى (ارضعها) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [جـ، ز].
(٢) في [ط]: (أو).
(٣) في [هـ]: (يوضع).
(٤) في [هـ]: (أوضعها).
(٥) حسن؛ عبد اللَّه بن بكر صدوق.

حضرت عبداللہ بن بکر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ارشاد فرمایا: اگر میں کسی آدمی کو دیکھوں کہ وہ راستہ میں بکری کے تھن سے منہ لگا کر دودھ پی رہا ہے اور پھر اس کا مذاق بناؤں، تو مجھے خوف ہے کہ مجھے موت نہیں آئے گی یہاں تک کہ میں بھی بکری کے تھن سے منہ لگا کر دودھ پیوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27197، ترقيم محمد عوامة 26057)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26058 ترقیم الشثری: -- 27198
٢٧١٩٨ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا حسن عن عطاء (بن) (١) السائب عن الشعبي عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو (لا) (٢) يسمع فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه فقد بهته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع ضعيف؛ عطاء اختلط، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27198، ترقيم محمد عوامة 26058)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26059 ترقیم الشثری: -- 27199
٢٧١٩٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: لو سخرت من كلب لخشيت ان (اكون) (١) كلبا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يكون).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر میں کسی کتے کا مذاق اڑاؤں تو مجھے خوف ہے کہ میں بھی کتا نہ بن جاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27199، ترقيم محمد عوامة 26059)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26060 ترقیم الشثری: -- 27200
٢٧٢٠٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: البلاء موكل بالقول (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مصیبتیں تو باتوں کی وجہ سے مسلط ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27200، ترقيم محمد عوامة 26060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26061 ترقیم الشثری: -- 27201
٢٧٢٠١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش (عن إبراهيم) (١) عن ابي الضحى عن مسروق قال: إذا قلت ما فيه فقد اغتبته، (وإن) (٢) قلت ما ليس فيه فقد بهته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [جـ، ز]: (وإذا).

حضرت ابوا لضحیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: جب تم نے ایسی بات کہی جو اس شخص میں موجود تھی تو تحقیق تم نے اس کی غیبت بیان کی اور جب تم نے ایسی بات کہی جو اس شخص میں موجود نہیں تھی تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27201، ترقيم محمد عوامة 26061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26062 ترقیم الشثری: -- 27202
٢٧٢٠٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن الحارث قال: كنت (آخذا) (١) بيد إبراهيم ونحن نريد المسجد، قال: فذكرت رجلا فاغتبته، قال: فقال (لي) (٢) إبراهيم: ارجع فتوضا، كانوا يعدون هذا هجرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط]: (أخذ).
(٢) في [أ، جـ، ز، ط]: (لي)، وسقط من: [هـ].

حضرت ابن عجلان فرماتے ہیں کہ حضرت حارث نے ارشاد فرمایا: کہ میں ابراہیم کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھا اور ہم دونوں کا مسجد جانے کا ارادہ تھا اتنے میں میں نے ایک آدمی کا ذکر کیا اور اس کی غیبت کی تو ابراہیم نے مجھ سے فرمایا: واپس جاؤ اور وضو کرو، وہ لوگ اس کو فحش گوئی شمار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27202، ترقيم محمد عوامة 26062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. في الرجل (يمتشط) بالمشط العاج ويدهن بالعاج
اس آدمی کا بیان جو ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی کنگھی سے بال کنگھی کرے، اور ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی شیشی میں سے تیل لگائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26063 ترقیم الشثری: -- 27203
٢٧٢٠٣ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام بن عروة (عن عروة) (٢) انه كان له مشط من عظام الفيل، ومدهن من عظام الفيل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ط].

حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ کے پاس ہاتھی کی ہڈیوں کی کنگھی تھی اور ہاتھی کی ہڈیوں سے بنی ہوئی تیل کی شیشی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27203، ترقيم محمد عوامة 26063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں