مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. في الرجل يجلس ويجعل إحدى رجليه على الأخرى
اس آدمی کا بیان جو اس طریقہ سے بیٹھے کہ اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ لے
ترقیم عوامۃ: 26026 ترقیم الشثری: -- 27164
٢٧١٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن ابن الاسود عن عمه قال: رايت ابن مسعود في الاراك مستلقيا واضعا إحدى رجليه على الاخرى وهو يقول: ﴿لا تجعلنا فتنة للقوم الظالمين﴾ [يونس: ٨٥] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر.
حضرت عبد الرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پیلو کے درخت کے نیچے چت لیٹے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھے ہوئے تھے اور یہ دعا پڑھ رہے تھے۔ (اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کے لیے فتنہ نہ بنا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27164، ترقيم محمد عوامة 26026)
ترقیم عوامۃ: 26027 ترقیم الشثری: -- 27165
٢٧١٦٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (عمران) (١) -يعني بن مسلم- قال: رايت انسا واضعا إحدى رجليه على الاخرى (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) صحيح.
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا اس حال میں کہ انہوں نے اپنی ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27165، ترقيم محمد عوامة 26027)
ترقیم عوامۃ: 26028 ترقیم الشثری: -- 27166
٢٧١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن الحكم قال: سالت ابا مجلز عن الرجل يجلس (ويضع) (١) إحدى رجليه على الاخرى (فقال: لا) (٢) باس به، إنما هو شيء كرهته اليهود، قالوا: إنه خلق السماوات والارض في ستة ايام، ثم استوى يوم السبت فجلس تلك الجلسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (فيضع).
(٢) في [ح]: (فقالا).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا: جو بیٹھ کر اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھ لے؟ آپ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ بیشک یہ تو ایسی چیز ہے جس کو یہود مکروہ سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر وہ ہفتہ کے دن مستوی ہوا اور اس انداز میں بیٹھ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27166، ترقيم محمد عوامة 26028)
ترقیم عوامۃ: 26029 ترقیم الشثری: -- 27167
٢٧١٦٧ - حدثنا وكيع عن ابي هلال عن ابن سيرين ان هارون بن رئاب قال له وهو جالس على (سريره) (١) واضعا إحدى رجليه على الاخرى: يكره هذا (يا) (٢) ابا بكر؟ قال: (لا) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (سرير).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) سقط من: [ط].
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ہارون ابن رئاب نے ان سے پوچھا اس حال میں کہ وہ اپنے تخت پر بیٹھے ہوئے اپنی ایک ٹانگ کو دوسرے پر رکھے ہوئے تھے؟ اے ابوبکر! کیا اس کو مکروہ سمجھا جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27167، ترقيم محمد عوامة 26029)
ترقیم عوامۃ: 26030 ترقیم الشثری: -- 27168
٢٧١٦٨ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني الربيع بن المنذر قال: حدثني ابي قال: رايت محمد بن الحنفية واضعا إحدى رجليه على الاخرى.
حضرت ربیع بن المنذر فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت منذر نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت محمد ابن حنفیہ کو ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27168، ترقيم محمد عوامة 26030)
ترقیم عوامۃ: 26031 ترقیم الشثری: -- 27169
٢٧١٦٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن إسرائيل قال: قيل له: (ارايت) (١) الشعبي يضع إحدى رجليه على الاخرى؟ قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (رأيت).
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت اسرائیل سے پوچھا گیا! کیا آپ نے حضرت شعبی کو ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27169، ترقيم محمد عوامة 26031)
24. من كره أن يضع إحدى رجليه على الأخرى
جنہوں نے ایک پائوں کو دوسرے پائوں پر رکھنے کومکروہ سمجھا ہے
ترقیم عوامۃ: 26032 ترقیم الشثری: -- 27170
٢٧١٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن إسماعيل بن (١) راشد قال: استلقيت (فرفعت) (٢) إحدى رجلي على ركبتي فرماني سعيد (بحصيات) (٣) ثم قال: إن ابن عباس كان ينهى عن هذا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: زيادة (أبي).
(٢) في [ز]: (فوضعت).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (بحصيات).
(٤) مجهول؛ لجهالة إسماعيل.
حضرت اسماعیل بن ابو اسماعیل راشد فرماتے ہیں کہ میں چت لیٹا پھر میں نے اپنی ٹانگ کو اپنے گھٹنے پر بلند کرلیا۔ اس پر حضرت سعید نے مجھے چند چھوٹی کنکریاں ماریں، پھر فرمایا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس طرح لیٹنے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27170، ترقيم محمد عوامة 26032)
ترقیم عوامۃ: 26033 ترقیم الشثری: -- 27171
٢٧١٧١ - حدثنا وكيع عن ابي هلال عن ابن سيرين عن ابن عباس انه كره ان ⦗١٨٨⦘ (يضطجع) (١) ويضع إحدى رجليه على الاخرى (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يضطج).
(٢) حسن؛ أبو هلال صدوق.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مکروہ سمجھتے تھے کہ وہ لیٹ جائیں اور اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27171، ترقيم محمد عوامة 26033)
ترقیم عوامۃ: 26034 ترقیم الشثری: -- 27172
٢٧١٧٢ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن واصل ان جريرا جلس ووضع إحدى رجليه على الاخرى] (١) ، فقال له كلعب: ضعها، (فإن) (٢) (هذا) (٣) لا يصلح لبشر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ز]: (قال)، وفي [أ، هـ]: سقط.
(٣) في [أ، ح، هـ]: (فهذا).
(٤) منقطع، واصل هو ابن حيان الأحدب وكعب هو ابن عجرة، وواصل لا يروي عنه، وانظر: شرح معاني الآثار (٤/ ٢٧٧).
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بیٹھ گئے اور پھر اپنی ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ لیا، اس پر حضرت کعب نے ان سے فرمایا: اس کو نیچے رکھو، بیشک کسی انسان کے لیے یوں بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27172، ترقيم محمد عوامة 26034)
ترقیم عوامۃ: 26035 ترقیم الشثری: -- 27173
٢٧١٧٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن عمرو بن عتبة بن فرقد ان كعبا قال له: ضعها، فإن هذا لا يصلح لبشر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات، ولم يثبت عندي رواية عبد اللَّه بن مرة عن عمرو.
حضرت عمرو بن عتبہ بن فرقد فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ان سے ارشاد فرمایا: اس کو نیچے رکھو، بیشک کسی انسان کے لیے یہ مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27173، ترقيم محمد عوامة 26035)