مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
83. في الرجل يكتب: أما بعد
اس آدمی کا بیان جو خط میں ’’اما بعد‘‘ لکھے
ترقیم عوامۃ: 26382 ترقیم الشثری: -- 27534
٢٧٥٣٤ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن عبد الله القرشي عن عبد الله بن (عكيم) (١) قال: خطبنا ابو بكر فقال: اما بعد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (حكيم).
(٢) مجهول؛ لجهالة القرشي، أخرجه الحاكم (٢/ ٣٨٣)، وأبو نعيم في حلية الأولياء (١/ ٣٥)، وابن سعد (٦/ ١١٤)، وهناد في الزهد (٤٩٥)، والبيهقي في الشعب (١/ ٥٠٧ و ٧/ ٣٦٤)، وابن أبي الدنيا في قصر الأمل (١٩٥).
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: أَمَّابَعْدُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27534، ترقيم محمد عوامة 26382)
ترقیم عوامۃ: 26383 ترقیم الشثری: -- 27535
٢٧٥٣٥ - حدثنا ابن إدريس عن (عبيد الله) (١) بن عمر عن عمر بن عبد الرحمن ⦗٢٨٦⦘ ابن (دلاف) (٢) عن ابيه عن عم ابيه بلال بن الحارث قال: خطب عمر بن الخطاب فقال: اما بعد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في [جـ، ز]، وهو يوافق ما تقدم في باب البيوع، باب رقم (٤٣٥)، وفي [أ، ح، هـ]: (عبد اللَّه)، وهذا يوافق ما في تلخيص الحبير ٣/ ٤٠، والصواب (عبيد اللَّه) كما في المطالب العالية (٦٣١)، والعلل لأحمد ٨/ ١٠٣، وأخبار المدينة (١٣٠٠)، والجامع لا بن وهب (٥٢٦)، والجرح والتعديل ٦/ ١٢١، والإصابة ١/ ٢٠٠، والزهد لابن مبارك (١٠١٠)، وغريب الحديث للمربي ٢/ ٨١٢، وشرح الزرقاني ٤/ ٩٤، والبدر المنير ٦/ ٦٠٠.
(٢) في [ط]: (دلاق).
(٣) مجهول؛ لجهالة دلاف، أخرجه مالك في الموطأ (٢/ ٧٧٠: ١٤٦٠)، والبيهقي (٦/ ٤٩)، وابن شبة (١٣٠١).
حضرت بلال بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے خطبہ دیا اور فرمایا: أَمَّابَعْدُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27535، ترقيم محمد عوامة 26383)
ترقیم عوامۃ: 26384 ترقیم الشثری: -- 27536
٢٧٥٣٦ - حدثنا معاذ [ (بن معاذ) (١) عن] (٢) ابن عون عن محمد قال: كتب ابو موسى إلى عامر بن عبد الله الذي كان يدعى (ابن) (٣) عبد (القيس) (٤) اما بعد (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٤) في [جـ، ز]: (قيس).
(٥) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن أبي موسى، وانظر: تهذيب الكمال (١٤/ ٦٤).
امام محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عامر بن عبد اللہ کو جو حضرت ابن عبد القیس کے نام سے پکارے جاتے تھے کو خط میں یوں لکھا۔ أَمَّابَعْدُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27536، ترقيم محمد عوامة 26384)
84. في السلام على أهل (الذمة) ومن قال: (للصعبة) حق
ذمیوں پر سلام کرنے کا بیان اور جو یوں کہے کہ ہم نشینی کا بھی کچھ حق ہے
ترقیم عوامۃ: 26385 ترقیم الشثری: -- 27537
٢٧٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: اقبلت مع عبد الله من (السايحين) (١) فصحبه دهاقين من اهل الحيرة، فلما دخلوا الكوفة اخذوا في (طريق) (٢) (غير) (٣) طريقهم، فالتفت إليهم فرآهم ⦗٢٨٧⦘ قد عدلوا فاتبعهم السلام، فقلت: (اتسلم) (٤) على هؤلاء الكفار؟ (فقال) (٥) : نعم، (وإنهم) (٦) صحبوني وللصحبة حق (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (السيلحين).
(٢) في [ط، هـ]: (طريقهم).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ط]: (السلام).
(٥) في [ز]: (قال).
(٦) في [جـ، ز]: زيادة (إنهم).
(٧) صحيح.
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ سلیحین مقام سے آ رہا تھا، کہ مقام حیرہ کے کچھ زمیندار بھی آپ کے ساتھ ہو لیے، جب یہ لوگ کوفہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے اس راستہ کو چھوڑ کر دوسرا راستہ پکڑ لیا تو آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ان کو دیکھا کہ وہ راستہ سے ہٹ گئے ہیں تو آپ نے ان کو سلام کیا، میں نے پوچھا: کیا آپ نے ان کافروں کو سلام کیا؟ آپ نے فرمایا: بیشک ان لوگوں نے میرا ساتھ اختیار کیا اور ساتھی کا بھی کچھ حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27537، ترقيم محمد عوامة 26385)
ترقیم عوامۃ: 26386 ترقیم الشثری: -- 27538
٢٧٥٣٨ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: ما زادهم (عبد) (١) الله (على) (٢) الإشارة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٣) صحيح؛ حماد بن أبي سليمان ثقة عند رواية الأكابر عنه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے فرمایا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو اشارے سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27538، ترقيم محمد عوامة 26386)
ترقیم عوامۃ: 26387 ترقیم الشثری: -- 27539
٢٧٥٣٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن (شعيب) (١) بن (الحبحاب) (٢) قال: كنت مع علي بن عبد الله البارقي، فمر علينا يهودي (او) (٣) نصراني عليه (كارة) (٤) من طعام، فسلم علبه علي، فقال شعيب: فقلت: إنه يهودي او نصراني، فقرا على آخر سورة الزخرف: ﴿وقيله يارب إن هؤلاء قوم لا يؤمنون (٨٨) فاصفح عنهم وقل سلام فسوف﴾ [٨٨ - ٨٩] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سعيد).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الحجاب)، وفي [ز]: (الحبحباب).
(٣) في [ط]: (و).
(٤) سقط من: [ط].
حضرت شعیب بن حبحاب فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی بن عبد اللہ البارقی رحمہ اللہ کے ساتھ تھا کہ ہمارے پاس سے ایک یہودی یا نصرانی گزرا جس کے پاس کھانے کا بوجھ تھا۔ حضرت علی رحمہ اللہ نے اس کو سلام کیا۔ اس پر حضرت شعیب کہتے ہیں کہ میں نے فرمایا: یہ تو یہودی یا نصرانی ہے! تو حضرت علی رحمہ اللہ نے سورة زخرف کے آخری حصہ کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: قسم ہے رسول کے اس کہے کی کہ اے رب یہ لوگ ہیں کہ یقین نہیں لاتے، سو تو منہ پھیر لے ان کی طرف سے اور کہہ سلام ہے۔ اب آخر کو وہ معلوم کرلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27539، ترقيم محمد عوامة 26387)
ترقیم عوامۃ: 26388 ترقیم الشثری: -- 27540
٢٧٥٤٠ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: حدثنا (معمر) (١) قال: بلغني ان ابا هريرة مر على يهودي فسلم (٢) ، فقيل له إنه يهودي، فقال: يا ⦗٢٨٨⦘ يهودي رد على سلامي وادعو لك، قال: قد رددته، (قال) (٣) : اللهم (كثر) (٤) ماله وولده (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو البصري، انظر: تهذيب الكمال (٢٨/ ٣٠٣)، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (معتمر).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (عليه).
(٣) في [جـ]: (فقال).
(٤) في [أ، جـ، ح، ز]: (أكثر).
(٥) مجهول، لإبهام الراوي عن أبي هريرة.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی کہ حضرت ابوہریرہ ایک یہودی کے پاس سے گزرے اور اس کو سلام کیا۔ آپ کو بتلایا گیا: یہ تو یہودی ہے! آپ نے فرمایا: اے یہودی مجھے میرا سلام لوٹا دو اور میں تمہارے لیے دعا کرتا ہوں۔ اس یہودی نے کہا کہ تحقیق میں نے اس کو لوٹا دیا۔ آپ نے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو بڑھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27540، ترقيم محمد عوامة 26388)
85. في الراكب يسلم على الماشي
سوار کا پیدل چلنے والے کو سلام کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26389 ترقیم الشثری: -- 27541
٢٧٥٤١ - حدثنا ابو الاحوص عن عاصم عن محمد قال: يسلم الراكب على الماشي، (و) (١) الماشي على (القاعد) (٢) فإذا التقيا بدا آخرهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
(٢) في [ط]: (القد).
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ اما م محمد نے ارشاد فرمایا: سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے گا اور جب دو شخص ایک ہی حالت میں ملیں تو ان میں سے آخری ہی سلام میں پہل کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27541، ترقيم محمد عوامة 26389)
ترقیم عوامۃ: 26390 ترقیم الشثری: -- 27542
٢٧٥٤٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن (حصين) (١) قال: كنت انا والشعبي فلقينا رجلا راكبا، فبداه الشعبي (بالسلام) (٢) ، فقلت: اتبداه ونحن راجلان وهو راكب؟ فقال: لقد رايت شريحا يسلم على الراكب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حسين).
(٢) في [ط]: (السلام).
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں اور امام شعبی ایک سوار آدمی سے ملے تو امام شعبی نے سلام میں پہل کی، میں نے عرض کیا۔ آپ سلام میں پہل کررہے ہیں حالانکہ ہم دونوں پیدل ہیں اور وہ سوار ہے؟ آپ نے فرمایا: میں نے حضرت شریح کو دیکھا تھا کہ آپ نے سوار کو سلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27542، ترقيم محمد عوامة 26390)
ترقیم عوامۃ: 26391 ترقیم الشثری: -- 27543
٢٧٥٤٣ - حدثنا (معتمر) (١) عن برد عن مكحول وسليمان بن موسى قالا: يسلم (الصغير على الكبير) (٢) ، والقائم على القاعد، ويسلم الراكب على الماشي، والقليلون على الكثيربن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (الكبير على الصغير).
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت سلیمان بن موسیٰ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: چھوٹا بڑے کو سلام کرے گا، اور کھڑا شخص بیٹھے ہوئے کو سلام کرے گا، اور سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27543، ترقيم محمد عوامة 26391)