مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
88. من كان إذا كتب بدأ بنفسه
جب کوئی شخص خط لکھے تو اپنی ذات سے ابتدا کرے
ترقیم عوامۃ: 26402 ترقیم الشثری: -- 27554
٢٧٥٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة (عن منصور) (١) عن ابن سيرين ان العلاء بن الحضرمي كتب إلى النبي ﷺ فبدا بنفسه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٢) مرسل، ابن سيرين تابعي، وأخرجه متصلًا أبو داود (٥١٥٣)، والحاكم ٣/ ٦٣٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (٨٩٢).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت علاء بن الحضرمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خط لکھا تو آپ نے اپنی ذات سے ابتدا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27554، ترقيم محمد عوامة 26402)
ترقیم عوامۃ: 26403 ترقیم الشثری: -- 27555
٢٧٥٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن محمد قال: كتب ابو موسى: من عبد الله بن قيس إلى عامر بن عبد الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، ابن سيرين لا يروي عن أبي موسى، وتقدم برقم [٢٧٥٣٦].
امام محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے یوں خط لکھا! عبد اللہ بن قیس کی جانب سے عامر بن عبد اللہ کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27555]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27555، ترقيم محمد عوامة 26403)
ترقیم عوامۃ: 26404 ترقیم الشثری: -- 27556
٢٧٥٥٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن جعفر (بن) (١) برقان عن ميمون بن مهران ان ابن عمر كتب إلى عمر بن الخطاب فكتب: من عبد الله بن عمر إلى عمر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) صحيح.
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر کو خط لکھا تو آپ نے یوں لکھا: عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی جانب سے حضرت عمر کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27556]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27556، ترقيم محمد عوامة 26404)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27557
٢٧٥٥٧ - قال جعفر: قال ميمون: إنما هو شيء يعظم به الاعاجم بعضها بعضا.
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت میمون نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ ایسی چیز ہے کہ عجمی اس کے ذریعہ ایک دوسرے کی تعظیم کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27557، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 26405 ترقیم الشثری: -- 27558
٢٧٥٥٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كهمس قال: قال لي عبد الله (بن مسلم (١) بن يسار: او حرج علي (٢) : الا ابدا به في الكتاب، فإنه لا يبدا إلا (بامير) (٣) ويبدا الرجل بابيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (إنما لمسلم).
(٢) أي: جعلني في حرج إن بدأت باسمه في الرسالة.
(٣) في [أ، ب، هـ]: (بآمين).
حضرت کہمس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار نے مجھ سے کہا، یا مجھے سختی سے تاکید کی، کہ میں خط میں ان کے نام سے ابتدا نہ کروں! اس لیے کہ خط کی ابتدا نہیں کی جاتی مگر امیر سے اور آدمی تو اپنے والد سے ابتدا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27558]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27558، ترقيم محمد عوامة 26405)
ترقیم عوامۃ: 26406 ترقیم الشثری: -- 27559
٢٧٥٥٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: كتبت إلى شعبة ببغداد، فبدات باسمه، فكتب إلي ينهاني.
حضرت معاذ بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے بغداد میں حضرت شعبہ کو خط لکھا اور ان کے نام سے ابتدا کی، تو آپ نے مجھے خط لکھ کر ایسا کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27559]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27559، ترقيم محمد عوامة 26406)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27560
٢٧٥٦٠ - ويذكر ان الحكم كان يكرهه.
اور آپ نے ذکر کیا کہ حضرت حکم اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27560، ترقيم محمد عوامة ---)
89. في الرجل يكتب إلى الرجل فيبدأ به
اس آدمی کا بیان جو کسی آدی کی طرف خط لکھے اور اسی کے نام سے خط کی ابتدا کرے
ترقیم عوامۃ: 26407 ترقیم الشثری: -- 27561
٢٧٥٦١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن شيخ ان زيد بن ثابت كتب إلى معاوية فبدا بمعاوية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام روايه.
حضرت اوزاعی نے کسی شیخ سے نقل کیا کہ حضرت زید بن ثابت نے حضرت معاویہ کو خط لکھاتو حضرت معاویہ کے نام سے ابتدا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27561، ترقيم محمد عوامة 26407)
ترقیم عوامۃ: 26408 ترقیم الشثری: -- 27562
٢٧٥٦٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: كان عمر بن عبد العزيز يكتب إليه (فيبدا) (١) به، فلم ير به باسا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح]: (فيبدأ).
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز کو جب خط لکھا جاتا تھا تو آپ کے نام ہی سے ابتدا کی جاتی تھی اور آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27562، ترقيم محمد عوامة 26408)
ترقیم عوامۃ: 26409 ترقیم الشثری: -- 27563
٢٧٥٦٣ - حدثنا ابو معاوية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانت لابن عمر حاجة إلى معاوية فاراد ان يكتب إليه (فقالوا) (١) : لو بدات به فلم يزالوا (به) (٢) حتى كتب: بسم الله الرحمن الرحيم إلى معاوية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (فقال).
(٢) في [جـ]: (له).
(٣) صحيح.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حضرت معاویہ سے کوئی کام تھا، تو آپ نے ان کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا، لوگوں نے کہا: اگر آپ ان کے نام سے خط لکھیں تو اچھا ہوگا اور ان لوگوں نے مسلسل یہی بات کہی یہاں تک کہ آپ نے لکھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم، حضرت معاویہ کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27563، ترقيم محمد عوامة 26409)