🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
169. كيف يستحلفون في القسامة؟
قسامۃ میں کیسے قسم اٹھوائی جائے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28404 ترقیم الشثری: -- 29651
٢٩٦٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: وجد قتيل باليمين في (وادعة) (١) ، فرفع إلى عمر فاحلفهم بخمسين: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، ثم وداه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وداعة).
(٢) منقطع.

حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ یمن کے علاقہ وادعہ میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے ان میں سے پچاس آدمیوں سے یوں قسم اٹھوائی ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے پھر آپ نے اس مقتول کی دیت ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29651، ترقيم محمد عوامة 28404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28405 ترقیم الشثری: -- 29652
٢٩٦٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن هشام عن الحسن قال: يستحلف عن القسامة بالله: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: قسامت میں یوں اللہ کی قسم اٹھوائی جائے گی، ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29652، ترقيم محمد عوامة 28405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28406 ترقیم الشثری: -- 29653
٢٩٦٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن ومحمد ان شريحا استحلفهم بالله: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ان لوگوں سے یوں قسم اٹھوائی: اللہ کی قسم ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29653، ترقيم محمد عوامة 28406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
170. القود بالقسامة
قسامت کے ذریعہ قصاص لینے کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28407 ترقیم الشثری: -- 29654
٢٩٦٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن ابن ابي مليكة ان عمر بن عبد العزيز وابن الزبير اقادا بالقسامة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن ابو ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت ابن زبیر نے قسامت کے ذریعہ قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29654، ترقيم محمد عوامة 28407)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28408 ترقیم الشثری: -- 29655
٢٩٦٥٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه كان يقول: إن القسامة يقاد بها] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت معمر سے مروی ہے کہ حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ بیشک قسامت کے ذریعہ بھی قصاص لیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29655، ترقيم محمد عوامة 28408)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28409 ترقیم الشثری: -- 29656
٢٩٦٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم قال: قال عمر: إن القسامة إنما توجب العقل ولا (تشيط) (١) الدم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: لا تذهب الدم، وفي [أ، ب]: (شيط)، وفي [ط]: (شرط).
(٢) منقطع؛ القاسم لم يدرك عمر.

حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: بیشک قسامت دیت ہی کو لازم کرتی ہے اور خون نہیں بہاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29656، ترقيم محمد عوامة 28409)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28410 ترقیم الشثری: -- 29657
٢٩٦٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن عمرو (عن) (١) الحسن ان ابا بكر وعمر (و) (٢) الجماعة الاولى (لم) (٣) يكونوا يقتلون بالقسامة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، م]: (بن).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) منقطع؛ الحسن لا يروي عن أبي بكر وعمر.

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور پہلی جماعت یہ سب حضرات قسامت کے ذریعے قتل نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29657، ترقيم محمد عوامة 28410)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28411 ترقیم الشثری: -- 29658
٢٩٦٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن الحسن) (١) بن عمرو عن فضيل عن إبراهيم قال: القود بالقسامة جور.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا قسامۃ کے ذریعہ قصاص لینا ظلم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29658، ترقيم محمد عوامة 28411)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28412 ترقیم الشثری: -- 29659
٢٩٦٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة قال: القسامة يستحقون بها الدية ولا يقاد بها.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا: قسامت دیت کا حقدار تو بناتی ہے لیکن اس کی وجہ سے قصاص نہیں لیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29659، ترقيم محمد عوامة 28412)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28413 ترقیم الشثری: -- 29660
٢٩٦٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد قال: حدثنا ابو معشر عن النخعي قال: القسامة يستحق بها الدية، ولا يقاد بها.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ نخعی نے ارشاد فرمایا: قسامت کے ذریعے دیت کا حقدار ہوتا ہے اس کے ذریعے قصاص نہیں لیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29660، ترقيم محمد عوامة 28413)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں