🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28394 ترقیم الشثری: -- 29641
٢٩٦٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام عن ابيه في القسامة لم يزل يعمل بها في الجاهلية والإسلام.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے قسامت کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا کہ زمانہ جاہلیت اور اسلام میں مسلسل اس پر عمل کیا جاتا رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29641، ترقيم محمد عوامة 28394)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28395 ترقیم الشثری: -- 29642
٢٩٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سعيد بن عبيد عن بشير بن يسار زعم ان رجلا من الانصار (يقال) (١) له: سهل بن ابي حثمة اخبره ان نفرا من (قومه) (٢) انطلقوا إلى خيبر فتفرقوا فيها، فوجدوا احدهم قتيلا، فقالوا للذين وجدوه عندهم: قتلتم صاحبنا، قالوا: ما قتلنا ولا علمنا، فانطلقوا إلى نبي الله ﷺ فقالوا: يا نبي الله انطلقنا إلى خيبر فوجدنا احدنا قتيلا، قال رسول الله ﷺ:"الكبر الكبر"، فقال:"لهم تاتون بالبينة على من قتل"، فقالوا: ما لنا بينة، قال: فيحلفون لكم، قالوا: (٣) لا نرضى بايمان اليهود، فكره (نبي) (٤) الله ﷺ (ان يبطل دمه فوداه بمائة من إبل الصدقة) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (قوم).
(٣) في [ب، ط، م]: زيادة (و).
(٤) في [جـ]: (رسول).
(٥) سقط من: [ك].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٩٨)، ومسلم (١٦٦٩).

حضرت بشیر بن یسار ایک انصاری شخص جس کا نام سہل بن ابو حثمہ تھا وہ فرماتے ہیں کہ ان کی قوم کی ایک جماعت خیبر کی طرف گئی، وہ وہاں جا کر منتشر ہوگئے پھر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو مردہ حالت میں پایا۔ انہوں نے جن کے پاس اسے مردہ حالت میں پایا تھا ان سے وہ کہنے لگے تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کردیا انہوں نے کہا: ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کا علم ہے پھر یہ لوگ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگئے اور کہنے لگے، یا نبی اللہ! ہم خیبر گئے تھے تو وہاں ہم نے اپنے ایک ساتھی کو مرا ہوا پایا۔ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: بڑے کو بلاؤ بڑے کو بلاؤ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا ن سے فرمایا: تم لوگ اس شخص کے خلاف گواہی لاؤ جس نے قتل کیا ہے انہوں نے کہا ہمارے پاس گواہ تو نہیں ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر یہودی تمہارے لیے قسم اٹھائیں گے انہوں نے کہا: ہم یہود کی قسم سے راضی نہیں ہوں گے پس اللہ کے نبی نے اس کے خون کے رائیگاں جانے کو ناپسند سمجھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت سو اونٹ ادا کی صدقہ کے اونٹوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29642، ترقيم محمد عوامة 28395)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
168. اليمين في القسامة
قسامت میں قسم کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28396 ترقیم الشثری: -- 29643
٢٩٦٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن ابن ابي ذئب عن الزهري ان النبي ﷺ قضى في القسامة ان اليمين على المدعى عليهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، وانظر: ما تقدم [٢٩٦٢٧].
امام زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قسامت میں یوں فیصلہ فرمایا کہ قسم مدعی علیہم پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29643]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29643، ترقيم محمد عوامة 28396)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28397 ترقیم الشثری: -- 29644
٢٩٦٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عبيد الله بن عمر انه سمع اصحابا لهم يحدثون ان عمر بن عبد العزيز بدا (المدعى) (١) عليهم باليمين ثم ضمنهم العقل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بالمدعى).
حضرت عبیداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ انہوں نے اپنے اصحاب کو یوں بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے قسم میں مدعی علیہم سے ابتداء کی پھر آپ نے ان کو دیت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29644]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29644، ترقيم محمد عوامة 28397)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28398 ترقیم الشثری: -- 29645
٢٩٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن مطيع (عن فضيل) (١) بن (عمرو) (٢) عن ابن عباس انه قضى بالقسامة على المدعى عليهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [ب]: (عمر).
(٣) منقطع، فضيل لا يروي عن ابن عباس، ومطيع هو ابن عبد اللَّه الغزال.

حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مدعی علیہم پر قسم کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29645، ترقيم محمد عوامة 28398)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28399 ترقیم الشثری: -- 29646
٢٩٦٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية (عن ابن ابي ذئب) (١) عن الزهري عن سعيد بن المسيب انه كان يرى القسامة على المدعى عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب یہ رائے رکھتے تھے کہ قسم مدعی علیہم پر لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29646]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29646، ترقيم محمد عوامة 28399)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28400 ترقیم الشثری: -- 29647
٢٩٦٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن ابن ابي ذئب عن الزهري قضى رسول الله ﷺ بالقسامة على المدعى عليهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، وانظر: [٢٩٦٢٧].
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدعی علیہم پر قسم کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29647]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29647، ترقيم محمد عوامة 28400)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
169. كيف يستحلفون في القسامة؟
قسامۃ میں کیسے قسم اٹھوائی جائے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28401 ترقیم الشثری: -- 29648
٢٩٦٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لابن شهاب: القسامة في الدم على العلم ام على (البتة) (١) ، قال: على (البتة) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (البينة).
(٢) في [هـ]: (البينة).

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن شھاب سے دریافت کیا کہ خون میں قسم اٹھانا علم کی بنیاد پر ہوتا ہے یا قطعی طور پر؟ آپ نے فرمایا: قطعی طور پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29648]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29648، ترقيم محمد عوامة 28401)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28402 ترقیم الشثری: -- 29649
٢٩٦٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن شريح انه قال في القسامة: اوثمهم وانا اعلم؟ -يعني استحلفهم: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے قسامت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کیا میں انہیں گناہ گار بناؤں حالانکہ میں جانتا ہوں؟ یعنی کیا میں ان سے قسم اٹھواؤں کہ نہ ہم نے قتل کیا ہے اور نہ ہمیں قاتل کا علم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29649]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29649، ترقيم محمد عوامة 28402)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28403 ترقیم الشثری: -- 29650
٢٩٦٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن الحسن بن (عبيد الله) (١) عن إبراهيم قال: يستحلف كل رجل منهم بالله: ما قتلت ولا علمت قاتلا، ثم (يديه) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (عبيد)، وفي [هـ]: (عمرو عن فضيل).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (يوديه).

حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ان میں سے ہر آدمی سے یوں قسم اٹھوائی جائے گی: اللہ کی قسم میں نے قتل نہیں کیا اور نہ میں قاتل کو جانتا ہوں۔ پھر اس کی دیت ادا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29650، ترقيم محمد عوامة 28403)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں