مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
0. فيما (تعقل) العاقلة
عاقلہ کی دیت کیا ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 28377 ترقیم الشثری: -- 29621
٢٩٦٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابن ابي (ذئب) (١) ان عمر بن عبد العزيز امر (ان) (٢) (تعقل) (٣) الموضحة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [ط].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (يعقل)، وفي [هـ]: (نعقل).
حضرت ابن ابو ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے حکم دیا کہ موضحہ (سر کا وہ زخم جس سے ہڈی ظاہر ہوجائے) کی دیت ادا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29621، ترقيم محمد عوامة 28377)
ترقیم عوامۃ: 28378 ترقیم الشثری: -- 29622
٢٩٦٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابن ابي ذئب عن رجل عن سعيد بن المسيب قال: لا تعقل العاقلة إلا الثلث فما زاد.
حضرت ابن ابو ذئب کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: عاقلہ دیت ادا نہیں کرے گی مگر تہائی یا اس سے زائد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29622، ترقيم محمد عوامة 28378)
ترقیم عوامۃ: 28379 ترقیم الشثری: -- 29623
٢٩٦٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عمر بن عبد الرحمن السهمي عن رجل ان رجلا اتى عمر بن الخطاب في موضحة فقال: إنا لا نتعاقل (المضغ) (١) بيننا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ما قل من الديات، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لإبهام راويه.
حضرت عمر بن عبدالرحمن سہمی ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب کے پاس سر کے زخم کے بارے میں آیا تو آپ نے فرمایا، ہم اپنے درمیان باہم طور پر گوشت کے چیتھڑوں کی دیت ادا نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29623]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29623، ترقيم محمد عوامة 28379)
ترقیم عوامۃ: 28380 ترقیم الشثری: -- 29624
٢٩٦٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عيسى عن الشعبي قال: ليس فيما دون الموضحة عقل.
حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: سر کے زخم سے کم میں دیت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29624]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29624، ترقيم محمد عوامة 28380)
ترقیم عوامۃ: 28381 ترقیم الشثری: -- 29625
٢٩٦٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: متى يبلغ العقل ان (تعقله) (١) العاقلة عامة (اجمعون) (٢) إذا بلغ الثلث؟ قال: ⦗٢٤٥⦘ نعم (اخال) (٣) (ولا اشك) (٤) انه قال: وما لم يبلغ الثلث فعلى قوم الرجل خاصة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يعقله).
(٢) في [جـ، م]: (أجمعين).
(٣) في [ط، هـ]: (أخاك).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ولا شك).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ دیت اتنی مقدار کو کب پہنچتی ہے کہ عاقلہ والے سب اس دیت کو ادا کریں جب ثلت کو پہنچ جائے اس وقت؟ آپ نے فرمایا: ہاں میرا خیال ہے اور مجھے شک نہیں کہ انہوں نے یوں بھی کہا اور جب تک وہ ثلت کو نہ پہنچے پس اس وقت اس آدمی کی خاص قوم پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29625، ترقيم محمد عوامة 28381)
ترقیم عوامۃ: 28382 ترقیم الشثری: -- 29626
٢٩٦٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن عبد الله بن مؤمل قال: حدثني عمر بن عبد الرحمن السهمي عن عطاء بن ابي رباح عن ابي امية [ (الاخنسي) (١) قال: كانت عند عمر بن الخطاب جالسا، فجاء رجل من بني غفار، فقال: إن (ابني) (٢) شج، فقال (عمر) (٣) : إن (هذه) (٤) المضغ] (٥) لا يتعاقلها اهل القرى (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأخنس)، وفي [أ]: (الأحرسي)، وفي [هـ]: (ابن الأخنسي)، وهو: أبو أمية بن الأخنس الثقفي، انظر ترجمته في: الكنى للبخاري ص ٢ (١)، والجرح والتعديل ٩/ ٣٣١، والمقتنى ١/ ٩٦، والثقات ٥/ ٥٦٢، والإصابة ٧/ ٢٧.
(٢) في [أ، ب، هـ]: (أبي).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [جـ]: (من).
(٥) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [ح]: (المضغة).
(٦) مجهول؛ لجهالة أبي أمية، وعبد اللَّه بن المؤمل ضعيف.
حضرت ابو امیۃ اخنس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ قبیلہ بنو غفار سے ایک آدمی آیا اور کہنے لگا یقینا میرے بیٹے کے سر میں چوٹ لگ گئی ہے تو آپ نے فرمایا، بیشک ان گوشت کے ٹکڑوں کے لیے بستی والے دیت ادا نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29626، ترقيم محمد عوامة 28382)
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29627
٢٩٦٢٧ - حدثنا ابو محمد عبد الله بن يونس قال: حدثنا ابو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب ان القسامة كانت في الجاهلية، فاقرها النبي ﷺ (١) في ⦗٢٤٦⦘ قتيل من الانصار وجد في (جب) (٢) (لليهود) (٣) قال: فبدا رسول الله ﷺ باليهود فكلفهم قسامة خمسين، فقالت اليهود: لن (نحلف) (٤) (٥) فقال رسول الله ﷺ للانصار:" (افتحلفون) (٦) فابت الانصار ان تحلف"، فاغرم رسول الله ﷺ اليهود (ديته) (٧) ؛ لانه قتل بين اظهرهم (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: ﵇.
(٢) في [جـ]: (بيت).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (اليهود).
(٤) في [ب]: (يحلف).
(٥) في [ك]: زيادة (ما غرم).
(٦) في [ب]: (فتحلفون).
(٧) في [ك]: (بديته).
(٨) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، أخرجه النسائي (٦٩١٢)، وعبد الرزاق (١٨٢٥٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٧٩).
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ قسامت زمانہ جاہلیت میں رائج تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کے ایک مقتول کے بارے میں اسے برقرار رکھا جو یہود کے ایک کنویں میں پایا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود سے ابتدا فرمائی اور ان پر پچاس آدمیوں کی قسامت لازم کی، یہود نے کہا: ہم ہرگز قسم نہیں اٹھائیں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار سے فرمایا: کیا تم قسم اٹھاتے ہو؟ تو انصار نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود پر اس کی دیت کا تاوان ڈالا، کیونکہ وہ ان کے درمیان قتل ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29627، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28384 ترقیم الشثری: -- 29628
٢٩٦٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: دعاني عمر بن عبد العزيز فسالني عن القسامة فقال: قد بدا لي ان اردها، إن الاعرابي يشهد والرجل الغائب يجيء فيشهد، فقلت: يا امير المؤمنين، إنك لن تستطيع ردها، قضى بها رسول الله ﷺ والخلفاء بعده (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، أخرجه أحمد (٢٣٦٦٨)، وعبد الرزاق (١٨٢٧٩)، وانظر: ما قبله وما بعده.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجھے بلا کر مجھ سے قسامت کے شرعی حکم کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: تحقیق میرے لیے یہ بات ظاہر ہوئی کہ میں اس کو رد کردوں اس لیے کہ دیہاتی گواہی دیتا ہے اور غائب آدمی آتا ہے پس گواہی دے دیتا ہے میں نے کہا: اے امیرالمومنین! آپ اس کو رد نہیں کرسکتے اس لیے کہ رسو ل اللہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29628، ترقيم محمد عوامة 28384)
ترقیم عوامۃ: 28385 ترقیم الشثری: -- 29629
٢٩٦٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة ان سليمان بن يسار (حدث) (١) ان عمر بن عبد العزيز قال: ما رايت مثل القسامة قط اقيد بها والله يقول: ﴿واشهدوا ذوي عدل منكم﴾ [الطلاق: ٢] ، وقالت الاسباط: ﴿وما شهدنا إلا بما علمنا وما كنا للغيب حافظين﴾ [يوسف: ٨١] ، وقال الله: ﴿إلا من شهد بالحق وهم يعلمون﴾ [الزخرف: ٨٦] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (حدثه).
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: میں نے کبھی قسامت جیسا قانون نہیں دیکھا جس کے ذریعہ میں قصاص لے لوں اللہ رب العزت فرماتے ہیں۔ ترجمہ:۔ اور گواہی دیں تم میں سے دو عادل شخص اور اسباط نے کہا، ترجمہ:۔ اور ہم نے گواہی نہیں دی مگر اس کی جو ہم جانتے ہیں اور ہم غیب کی باتوں کے نگہبان نہیں ہیں۔ اور اللہ رب العزت نے فرمایا: مگر جو شہادت دے حق کی اور وہ جانتے بھی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29629، ترقيم محمد عوامة 28385)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29630
٢٩٦٣٠ - وقال سليمان بن يسار: القسامة (حق) (١) قضى بها رسول الله ﷺ (٢) بينما الانصار عند رسول الله ﷺ (إذ) (٣) خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول الله ﷺ، فإذا هم بصاحبهم (يتشحط) (٤) في دمه، فرجعوا إلى رسول الله ﷺ فقالوا: قتلتنا اليهود -وسموا رجلا منهم ولم تكن (لهم) (٥) بينة-، فقال لهم رسول الله ﷺ:"شاهدان من غيركم حتى ادفعه اليكم برمته"، (فلم تكن لهم بينة فقال: ("استحقوا بخمسين قسامة ادفعه اليكم برمته") (٦) ، (فقالوا) (٧) : يا رسول الله إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد نبي الله ﷺ ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله إن اليهود لا يبالون الحلف، (متى) (٨) (ما) (٩) نقبل هذا منهم ياتون على آخرنا، فوداه رسول الله ﷺ من عنده (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (ط): (حتى).
(٢) في [ط]: زيادة (بينهما).
(٣) في [ب]: (إذا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [جـ، ك، م]: زيادة (لهم).
(٦) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
(٧) في [ط]: (فقال).
(٨) في [ك]: (منا).
(٩) في [م]: (م).
(١٠) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وقد أخرجه مسلم (١٦٧٠) من حديث سليمان عن رجل من الأنصار، وهكذا أخرجه أحمد (١٦٦٤٩).
حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: قسامت برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا اس درمیان کہ انصار کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک آدمی چلا گیا پھر وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے پس ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت پایا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے، یہود نے ہمیں مار دیا اور انہوں نے یہود میں سے ایک آدمی کا نام لیا حالانکہ ان کے پاس شہادت نہیں تھی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے علاوہ دو گواہ گواہی دے دیں تو میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالہ کردوں گا پس ان کے پاس شہادت نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسموں کے ذریعہ حقدار بن جاؤ۔ میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالے کردوں گا، ان لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ناپسند کرتے ہیں کہ ان دیکھی بات پر قسم اٹھائیں پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کے پچاس افراد سے قسم لینے کا ارادہ کیا۔ تو انصار کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود قسم کی پروا نہیں کرتے جب بھی ہم ان سے یہ بات قبول کریں گے تو وہ ہمارے آخری آدمی تک کو ختم کردیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29630، ترقيم محمد عوامة ---)