مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 28386 ترقیم الشثری: -- 29631
٢٩٦٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان حويصة ومحيصة (ابني) (١) مسعود وعبد الله وعبد الرحمن (ابني) (٢) ⦗٢٤٨⦘ فلان (خرجوا) (٣) يمتاوون بخيبر، فعدي على عبد الله فقتل، قال: (فذكر) (٤) ذلك (للنبي) (٥) ﷺ فقال النبي ﷺ (٦) :"تقسمون (بخمسين) (٧) فتستحقون"، قالوا: يا رسول الله كيف نقسم ولم شهد؟ قال:"فتبرئكم يهود"، -يعني يحلفون-، قال: فقالوا: يا رسول الله إذن تقتلنا (يهود) (٨) قال: فوداه (رسول) (٩) الله ﷺ من عنده (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (ابنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (ابنا).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ح، هـ]: (فذكروا)، وفي [ط]: (فذكرت).
(٥) في [ط]: (لنبي).
(٦) في [م]: ﵇.
(٧) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م]، وسيأتي في آخر الكتاب بإثبات هذه اللفظة.
(٨) في [هـ]: (اليهود).
(٩) في [جـ، ك، م]: (النبي).
(١٠) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه ابن ماجة (٢٦٧٨)، والنسائي ٨/ ١٢، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٩٢)، والدارقطني ٣/ ١٠٩، والبيهقي في المعرفة (٤٩٧٦)، والحربي في غريب الحديث ١/ ٦٨.
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ حویصہ بن مسعود، محیصہ بن مسعود، اور فلاں کے بیٹے عبداللہ اور عبدالرحمن یہ چاروں خیبر میں غلہ لینے کے لیے نکلے تو عبداللہ پر حملہ ہوا اور اسے مار دیا گیا راوی کہتے ہیں پس یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھاؤ گے تو تم حقدار بن جاؤ گے۔ انہوں نے کہا: یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کیسے قسم اٹھا سکتے ہیں حالانکہ ہم لوگ وہاں موجود نہیں تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر یہود تم سے بری ہوجائیں گے یعنی یہود قسم اٹھالیں گے انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تو یہود ہمیں قتل کردیں گے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29631، ترقيم محمد عوامة 28386)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29632
٢٩٦٣٢ - (و) (١) قال (ابو خالد) (٢) : اخبرني يحيى بن سعيد عن (ابن) (٣) يسار عن النبي ﷺ (٤) نحو هذا إلا انه قال: ذهب عبد الرحمن اخو المقتول يتكلم، فقال النبي ﷺ:"الكبر الكبر"، فتكلم (الكبر) (٥) ، فقال رسول الله ﷺ:"تقسمون بخمسين ⦗٢٤٩⦘ يمينا فتستحقون، او تقسم لكم بخمسين"، قال: فقالوا: (يا رسول) (٦) الله كيف (نقبل) (٧) ايمان قوم كفار، قال: فوداه النبي ﷺ من عنده (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك، م]، والمثبت من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ب، ط]: (أبي).
(٤) في [أ، هـ]: ﵇.
(٥) في [أ، ط، هـ]: (الكبير).
(٦) في [جـ، ك]: (برسول).
(٧) سقط من: [جـ، ك، م].
(٨) مرسل، سليمان بن يسار تابعي، أخرجه مالك ٢/ ٨٧٨، والنسائي (٢٩٢٠)، وعبد الرزاق (١٨٢٥٨)، والطحاوي ٣/ ١٩٧، وأخرجه من طريق ابن يسار عن سهل بن أبي حتمة البخاري (٣١٧٣)، ومسلم (١٦٦٩).
حضرت ابن یسار نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی نقل کیا ہے مگر یوں فرمایا: عبدالرحمن مقتول کا بھائی بات کرنے گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاؤ، بڑے کو بلاؤ پس ان کے بڑے نے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھا لو تم حقدار بن جاؤ یا وہ تمہارے لیے پچاس قسمیں اٹھالیں؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کیسے کفار لوگوں کی قسمیں قبول کرسکتے ہیں؟ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29632، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28387 ترقیم الشثری: -- 29633
٢٩٦٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: انطلق رجلان من اهل الكوفة إلى عمر بن الخطاب فوجداه قد صدر عن البيت عامدا إلى منى، فطافا بالبيت ثم ادركاه (فقصا) (١) عليه قصتهما (فقالا) (٢) : يا امير المؤمنين (إن) (٣) ابن عم لنا قتل نحن إليه شرع سواء في الدم وهو ساكت عنهما لا يرجع إليهما شيئا، حتى ناشداه الله، فحمل عليهما، ثم ذكراه الله فكف عنهما، ثم قال: عمر ويل لنا إذا لم نذكر بالله، وويل لنا إذا لم نذكر الله، فيكم شاهدان (ذوا) (٤) عدل تجيئان بهما على من قتله (فنقيدكم) (٥) منه، و (إلا) (٦) حلف من يدراكم بالله: ما قتلنا ولاعلمنا قاتلا، فإن نكلوا حلف منكم خمسون، ثم كانت لكم الدية (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فقضا)
(٢) في [ط]: (فقال).
(٣) سقط (إن) من: [ط، هـ].
(٤) في [أ، ب، ط]: (ذو)
(٥) في [جـ]: (فنقيدكما).
(٦) في [ط]: (لا).
(٧) منقطع، القاسم لم يدرك عمر.
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوفہ سے حضرت عمر بن خطاب کے پاس چل کر آئے انہوں نے آپ کو بیت اللہ سے منی کی طرف لوٹتا ہوا پایا ان دونوں نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر انہوں نے آپ کو پا لیا تو انہوں نے آپ سے اپنا واقعہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ اے امیرالمومنین! ہمارا چچا زاد بھائی قتل ہوگیا ہے اور اس کے خون میں ہم سب برابر کے حقدار ہیں۔ حضرت عمر ان سے خاموش رہے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ ان دونوں نے آپ کو اللہ کی قسم دی تو آپ ان پر جھپٹے، پھر انہوں نے آپ کو اللہ یاد دلایا تو آپ ان سے رک گئے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا: ہمارے لیے ہلاکت ہے اگر ہمیں اللہ کے ذریعہ نصیحت نہ کی جائے اور ہمارے لیے ہلاکت ہے اگر ہم اللہ کو یاد نہ کریں۔ کیا تم میں دو عادل گواہ ہیں جنہیں تم اس کے قاتل کے خلاف لے آؤ تو ہم تمہیں اس سے قصاص دلا دیں، ورنہ جو لوگ تمہارا دعوی دور کرنا چاہیں وہ اللہ کی قسم اٹھائیں کہ نہ ہم نے قتل کیا اور نہ ہم قاتل کو جانتے ہیں، اگر وہ انکار کریں تو تم میں سے پچاس آدمی قسم اٹھائیں پھر تمہیں دیت ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29633، ترقيم محمد عوامة 28387)
ترقیم عوامۃ: 28388 ترقیم الشثری: -- 29634
٢٩٦٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق ان قتيلا وجد في بني سلول فجاء الاولياء فابراوا بني (سلول) (١) وادعوا على حي آخر، واتوا شريحا ببني (سلول) (٢) وسالهم البينة على المدعى (عليهم) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سليل).
(٢) في [ط]: (سليل).
(٣) في [جـ]: (عليه).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو اسحاق نے ارشاد فرمایا: ایک مقتول قبیلہ بنو سلول کے محلہ میں پایا گیا اس کے سرپرست آئے اور انہوں نے بنو سلول والوں کو سبکدوش کردیا اور دوسرے محلہ والوں کے خلاف دعوی کردیا وہ قبیلہ والے بنو سلول کو لیکر حضرت شریح کے پاس آئے تو آپ نے ان سے مدعی علیھم کے خلاف گواہی کے متعلق سوال کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29634، ترقيم محمد عوامة 28388)
ترقیم عوامۃ: 28389 ترقیم الشثری: -- 29635
٢٩٦٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وجد قتيل في حي اخذ منه خمسون رجلا، فيهم المدعى (عليهم) (٢) ، وإن كانوا اقل من خمسين ردت عليهم الايمان، الاول فالاول.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، ط، م].
(٢) في [ط، هـ]: (عليهم).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کسی محلہ میں کوئی مقتول پایا گیا تو ان میں پچاس لوگوں سے قسم لی جائے گی جس میں مدعی علیہم شامل ہوں گے اور اگر وہ لوگ پچاس سے کم ہوں تو ان پر دوبارہ قسم کو لوٹایا جائے گا اول فالا ول کے اعتبار سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29635، ترقيم محمد عوامة 28389)
ترقیم عوامۃ: 28390 ترقیم الشثری: -- 29636
٢٩٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن الحارث بن (الازمع) (١) قال: وجد قتيل باليمين بين وادعة (وارحب) (٢) ، فكتب عامل عمر بن الخطاب إليه، فكتب إليه عمر: ان قس ما بين الحيين، (فإلى) (٣) ايهما كان اقرب فخذهم به، قال: فقاسوا فوجدوه اقرب إلى وادعة، (قال) (٤) : فاخذنا واغرمنا واحلفنا، فقلنا: يا امير المؤمنين اتحلفنا وتغرمنا؟ قال: نعم، قال: فاحلف ⦗٢٥١⦘ منا خمسين رجلا (بالله) (٥) ما فعلت ولا علمت قاتلا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الذريح).
(٢) سقط من: [ب، ط، م].
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (قال).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) منقطع؛ وأبو إسحاق لم يسمعه من الحارث، إنما رواه عن مجالد، ومجالد ضعيف، انظر: تهذيب التهذيب ٨/ ٥٨، وتلخيص الحبير ٤/ ٤٠، والبدر المنير ٨/ ٥١٦، ومعرفة السنن للبيهقي ٦/ ١٤٢.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن أزمع نے ارشاد فرمایا: یمن میں قبیلہ وادعہ اور ارحب کے درمیان ایک شخص مردہ حال میں پایا گیا تو حضرت عمر بن خطاب کے گورنر نے آپ کو اس بارے میں خط لکھا: حضرت عمر نے اس کو جواب میں لکھا کہ تم دونوں قبیلہ والوں کے درمیان پیمائش کرو کہ یہ مقتول دونوں میں سے کس قبیلہ کے زیادہ نزدیک ہے ان کو پکڑ لو راوی کہتے ہیں: انہوں نے پیمائش کی اور اس میں مقتول کو قبیلہ وادعہ کے زیادہ قریب پایا۔ راوی کہتے ہیں پس اس گورنر نے ہمارے قبیلہ والوں کو پکڑ لیا اور ہمیں ادائیگی کا ذمہ بنایا اور ہم سے قسم اٹھوائی ہم نے عرض کی اے امیرالمومنین! کیا آپ ہم سے قسم اٹھوائیں گے اور ہمیں جرمانہ کی ادائیگی کا ذمہ دار بنائیں گے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں؟ راوی کہتے ہیں: پس ہم میں سے پچاس آدمیوں نے اللہ کی قسم اٹھائی: نہ ہم نے قتل کیا اور نہ ہی ہم قاتل کو جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29636، ترقيم محمد عوامة 28390)
ترقیم عوامۃ: 28391 ترقیم الشثری: -- 29637
٢٩٦٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي ان قتيلا وجد باليمين بين حيين قال: فقال عمر: انظروا اقرب الحيين إليه فاحلفوا منهم خمسين رجلا بالله: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، ثم تكون عليهم الدية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ ابن أبي ليلى ضعيف، والشعبي لم يدرك عمر.
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: یمن میں دو محلوں کے درمیان ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا تو حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: غور کرو کہ یہ مقتول دونوں محلوں میں سے کس کے زیادہ قریب ہے پس تم ان میں سے پچاس آمیوں سے اللہ کی قسم اٹھواؤ اس طرح کہ وہ کہیں ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل معلوم ہے پھر ان پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29637، ترقيم محمد عوامة 28391)
ترقیم عوامۃ: 28392 ترقیم الشثری: -- 29638
٢٩٦٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر (ان) (١) الزهري سئل عن قتيل وجد في دار رجل فقال رب الدار: إنه طرقني ليسرقني فقتلته، وقال اقول: القتيل انه دعاه إلى بيته فقتله، فقال: ان اقسم من اهل القتيل خمسون انه دعاه فقتله (اقيد به) (٢) ، وإن نكلوا غرموا الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (اقتدته).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری سے ایسے مقتول کے متعلق پوچھا گیا جو کسی آدمی کے گھر میں پایا گیا اور گھر کے مالک نے یوں کہا کہ بیشک یہ رات کو میرے پاس آیا تاکہ میرا مال چوری کرلے پس میں نے اسے قتل کردیا اور مقتول کے گھر والوں نے کہا کہ بیشک اس شخص نے ہی اسے اپنے گھر بلایا تھا اور اسے قتل کردیا اس پر آپ نے فرمایا: اگر مقتول کے اہلخانہ میں سے پچاس افراد اس بات پر قسم اٹھا لیں کہ گھر کے مالک نے اسے بلا کر قتل کردیا ہے تو میں اس سے قصاص لوں گا اور اگر یہ لوگ قسم اٹھانے سے انکار کردیں تو یہ دیت کے ذمہ دار ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29638، ترقيم محمد عوامة 28392)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29639
٢٩٦٣٩ - (قال) (١) الزهري: فقضى ابن عفان في قتيل من بني (باقرة) (٢) ابى اولياؤه ان يحلفوا، فاغرمه عثمان الدية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فقال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قرة).
(٣) منقطع؛ الزهري لم يدرك عثمان.
امام زہری نے فرمایا: حضرت ابن عفان نے بنو باقرہ کے ایک مقتول کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس کے اولیاء نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تھا تو حضرت عثمان نے اسے دیت کی ادائیگی کا ذمہ دار بنادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29639، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28393 ترقیم الشثری: -- 29640
٢٩٦٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في القتيل ⦗٢٥٢⦘ (يوجد) (١) غيلة قال: يقسم من المدعى عليهم (خمسين) (٢) يمينا: ما قتلنا ولا علمنا قاتلا، فإن حلفوا فقد براوا، وإن نكلوا اقسم من المدعين خمسون: إن دمنا قبلكم ثم يودى (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (يؤخذ).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (يودوا).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے دھوکہ سے قتل ہونے والے مقتول کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا کہ مدعی علیھم میں سے پچاس آدمی یوں پچاس قسمیں اٹھائیں گے کہ نہ ہم نے قتل کیا ہے اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے پس اگر انہوں نے قسم اٹھالی تو وہ بری ہوجائں گے اور اگر انہوں نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو مدعیوں میں سے پچاس لوگ قسم اٹھائیں گے کہ ہمارا خون تمہاری طرف سے ہوا ہے پھر دیت ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29640، ترقيم محمد عوامة 28393)