مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
163. الرجل يأمر الرجل فيقتل آخر
ایک شخص دوسرے شخص کو حکم دے کہ وہ کسی تیسرے شخص کو قتل کر دے
ترقیم عوامۃ: 28367 ترقیم الشثری: -- 29611
٢٩٦١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي في رجل امر عبده ان يقتل رجلا، قال: إنما هو بمنزلة سوطه او سيفه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ وہ فلاں آدمی کو قتل کردے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا وہ تو اس کے کوڑے یا اس کی تلوار کے درجہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29611، ترقيم محمد عوامة 28367)
ترقیم عوامۃ: 28368 ترقیم الشثری: -- 29612
٢٩٦١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء عن ابي هريرة في الرجل يامر عبده فيقتل رجلا، قال: يقتل المولى (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو حکم دیا پس اس نے کسی آدمی کو قتل کردیا تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا: آقا کو قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29612، ترقيم محمد عوامة 28368)
164. الرجل يريد المرأة على نفسها
اس آدمی کا بیان جو عورت سے غلط کام کا ارادہ کرلے
ترقیم عوامۃ: 28369 ترقیم الشثری: -- 29613
٢٩٦١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن القاسم عن عبيد بن عمير ان رجلا اضاف إنسانا من هذيل، فذهبت جارية منهم تحتطب، ⦗٢٤٢⦘ فارادها على نفسها فرمته بفهر فقتلته، فرفع إلى عمر بن الخطاب (قال) (١) : فذلك قتيل الله، لا يؤدى ابدا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (ك): (فقال).
(٢) صحيح.
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ آدمی نے قبیلہ ہذیل کے ایک شخص کی دعوت کی پس ان میں سے ایک باندی لکڑیاں کاٹنے جا رہی تھی۔ پس اس شخص نے اس باندی سے غلط کا م کا ارادہ کیا تو اس باندی نے پتھر مار کر اسے قتل کردیا پھر یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: وہ اللہ کا مقتول ہے اس کی کبھی دیت ادا نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29613، ترقيم محمد عوامة 28369)
ترقیم عوامۃ: 28370 ترقیم الشثری: -- 29614
٢٩٦١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن يوسف عن السائب بن يزيد ان رجلا اراد امراة على نفسها، فرفعت حجرا فقتلته، فرفع ذلك إلى عمر فقال: ذاك قتيل الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے غلط کام کا ارادہ کیا تو اس نے اسے پتھر اٹھا کر مارا اور اسے قتل کردیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: وہ اللہ کا مقتول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29614، ترقيم محمد عوامة 28370)
ترقیم عوامۃ: 28371 ترقیم الشثری: -- 29615
٢٩٦١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عائذ بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن (يسار) (١) ان امراة بالشام اتت الضحاك بن قيس فذكرت له ان إنسانا استفتح عليها بابها وانها استغاثت فلم يغثها احد، وكان الشتاء، ففتحت له الباب واخذت رحى فرمته بها فقتلته، فبعث معها (وإذا) (٢) لص من اللصوص وإذا معه متاع فابطل دمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (سيار).
(٢) في [جـ، ك، م]: ([وإذ).
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ شام کی ایک عورت حضرت ضحاک بن قیس کے پاس آئی اور ان کے سامنے ذکر کرنے لگی کہ ایک شخص نے اس کا دروازہ کھلوایا اس عورت نے مدد مانگی پس کسی نے اس کی مدد نہیں کی اور وہ سردیوں کے دن تھے پس اس نے اس کے لیے دروازہ کھول دیا اور چکی اٹھا کر اسے ماردی پس وہ آدمی مرگیا پھر حضرت ضحاک نے اس عورت کے ساتھ کسی کو بھیج دیا تو وہ چوروں میں سے ایک چور نکلا اور اس کے پاس سامان بھی تھا پس آپ نے اس کا خون باطل قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29615، ترقيم محمد عوامة 28371)
165. الرجل يقتل الرجل ويمسكه آخر
اس آدمی کابیان جو آدمی کو قتل کردے بایں طور پر کہ دوسرے نے اس کو پکڑ لیا ہو
ترقیم عوامۃ: 28372 ترقیم الشثری: -- 29616
٢٩٦١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن امية قال: قضى رسول الله ﷺ في رجل امسك رجلا، وقتله آخر، ان يقتل القاتل ويحبس الممسك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ إسماعيل ليس صحابيًا، أخرجه عبد الرزاق (١٧٨٩٢)، والدارقطني ٣/ ١٤٠، والبيهقي ٨/ ٥٠، وروي من حديث إسماعيل عن نافع عن ابن عمر وصحح الأئمة إرساله.
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جس نے ایک آدمی کو پکڑ لیا اور دوسرے نے اسے قتل کردیا، یوں فیصلہ فرمایا کہ قاتل کو قتل کردیاجائے گا اور پکڑنے والے کو قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29616]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29616، ترقيم محمد عوامة 28372)
ترقیم عوامۃ: 28373 ترقیم الشثری: -- 29617
٢٩٦١٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن علي انه قضى (بقتل) (١) القاتل، و (بحبس) (٢) الممسك] (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (يقتل).
(٢) في [ح]: (يحبس).
(٣) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
(٤) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قاتل کو قتل کرنے اور پکڑنے والے کو قید کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29617]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29617، ترقيم محمد عوامة 28373)
ترقیم عوامۃ: 28374 ترقیم الشثری: -- 29618
٢٩٦١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن الرجل يمسك الرجل (ويقتله) (١) آخر قال: يقتل القاتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بقتله).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جس نے آدمی کو پکڑ لیا ہو اور دوسرے نے اس کو قتل کردیا؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قاتل کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29618]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29618، ترقيم محمد عوامة 28374)
ترقیم عوامۃ: 28375 ترقیم الشثری: -- 29619
٢٩٦١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت سليمان بن موسى (يقول) (١) : الاجتماع فينا على (المقتول) (٢) ان يمسك الرجل ويضربه الآخر فهما شريكان عندنا في دمه، يقتلان جميعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط، م]: (قال).
(٢) في [ط]: (القتول)، وزاد بعدها في [هـ]: (هو).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن موسیٰ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: ہمارے میں مقتول پر شریک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ: وہ آدمی کو پکڑ لے اور دوسرا شخص اس کو مارے پس وہ دونوں شخص اس کے خون میں ہمارے نزدیک شریک ہوئے ان دونوں کو اکٹھا قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29619، ترقيم محمد عوامة 28375)
ترقیم عوامۃ: 28376 ترقیم الشثری: -- 29620
٢٩٦٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير ان عليا اتي برجلين قتل احدهما وامسك الآخر، فقتل الذي (قتل) (١) وقال للذي امسك: امسكته للموت، فانا احبسك في السجن حتى (تموت) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط]: (توت).
(٣) منقطع؛ يحيى لم يسمع من علي.
حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی لائے گئے ان میں سے ایک نے قتل کیا تھا اور دوسرے نے پکڑا تھا پس آپ نے قتل کرنے والے کو تو قتل کردیا اور جس نے پکڑا تھا اس سے آپ نے فرمایا: تو نے اسے موت کے لیے پکڑا تھا پس میں تجھے جیل میں قید کروں گا یہاں تک کہ تو بھی مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29620، ترقيم محمد عوامة 28376)