مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
176. المكاتب يقتل
اس مکاتب غلام کا بیان جس کو قتل کردیا جائے یا وہ قتل کردے
ترقیم عوامۃ: 28443 ترقیم الشثری: -- 29691
٢٩٦٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن اشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: تؤدى جراحته بحساب ما ادى.
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس کے زخم کی دیت اس کی ادائیگی کے حساب سے دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29691، ترقيم محمد عوامة 28443)
ترقیم عوامۃ: 28444 ترقیم الشثری: -- 29692
٢٩٦٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن (عباد) (١) بن منصور عن حماد عن إبراهيم عن (شريح) (٢) قال: جراحة المكاتب جراحة عبد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبادة).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے زخم کی دیت وہی ہے جو غلام کے زخم کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29692، ترقيم محمد عوامة 28444)
177. رجل رمى بنار فأحرق دار قوم
ایک آدمی نے آگ پھینک کر کسی قوم کا گھر جلا دیا
ترقیم عوامۃ: 28445 ترقیم الشثری: -- 29693
٢٩٦٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن رجل رمى بنار في دار قوم فاحترقوا، قال: ليس عليه قود، (١) لا يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في: [هـ]: زيادة (و).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے چند لوگوں کے گھر میں آگ پھینکی پس وہ لوگ جل گئے تو اس کا کای حکم ہے؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا اس پر قصاص نہیں ہوگا اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29693، ترقيم محمد عوامة 28445)
ترقیم عوامۃ: 28446 ترقیم الشثری: -- 29694
٢٩٦٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن حصين عن يحيى ابن يحيى الغساني قال: احرق رجل (تبنا) (١) في (قراح) (٢) له، فخرجت شرارة من نار حتى احرقت شيئا لجاره قال: فكتبت فيه إلى عمر بن عبد العزيز فكتب إلي ان رسول الله ﷺ قال:"العجماء (٣) جبار"، وارى ان النار جبار (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك، م]: (بيتًا)، وفي [هـ]: (تبنًا)
(٢) في [ط، هـ]: (فراح).
(٣) في [هـ]: زيادة (جراحها)، زادها من المحلى ١١/ ٢٠.
(٤) مرسل؛ عمر بن عبد العزيز ليس صحابيًا.
حضرت عبدالعزیز بن حصین فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن یحییٰ غسانی نے ارشاد فرمایا کہ ایک آدمی نے اپنی کھلی زمین میں بھوسا جلا یا پس آگ کا شعلہ نکلا یہاں تک کہ اسنے پڑوسی کی کوئی چیز جلا دی آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا تو آپ نے مجھے جواب لکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چوپایہ کے زخم پر کوئی تاوان نہیں اور میری رائے یہ ہے کہ آگ کے نقصان پر بھی کوئی تاوان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29694، ترقيم محمد عوامة 28446)
ترقیم عوامۃ: 28447 ترقیم الشثری: -- 29695
٢٩٦٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن شعبة قال: سالت الحكم ⦗٢٦٥⦘ وحمادا عن رجل احرق دارا، فاحرق فيها قوما (قالا) (١) : لا يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے گھر کو آگ لگائی اور اس میں موجود لوگوں کو جلا دیا؟ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29695، ترقيم محمد عوامة 28447)
178. بين المسلم والذمي قصاص؟
مسلمان اور ذمی کے درمیان قصاص ہوگا؟
ترقیم عوامۃ: 28448 ترقیم الشثری: -- 29696
٢٩٦٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد (عن محمد) (١) بن إسحاق قال: حدثني مكحول قال: لما قدم علينا عمر بيت المقدس اعطى عبادة بن الصامت (رجلا) (٢) من اهل الذمة دابته يمسكها، فابى عليه فشجه موضحة، ثم دخل المسجد، فلما خرج عمر صاح النبطي إلى عمر، فقال (عمر) (٣) : من صاحب هذا؟ قال عبادة: انا صاحب هذا، (قال) (٤) : ما اردت إلى هذا، قال: (اعطيته) (٥) دابتي يمسكها فابى، وكنت امرءا في حد، قال: اما لا، فاقعد للقود، فقال له زيد بن ثابت: ما كانت لتقيد عبدك من اخيك، قال: اما والله لئن تجافيت لك عن القود (لاعنتنك) (٦) في الدية اعطه عقلها مرتين (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ك]: (الرجل).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) في [أ، هـ]: (أعطيتها).
(٦) في [هـ]: (لأعنتك).
(٧) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر.
حضرت مکحول بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر ہمارے پاس بیت المقدس تشریف لائے تو حضرت عبادہ بن صامت نے اپنی سواری ایک ذمی شخص کو دی تا کہ وہ اس کو پکڑ کے رکھے پس اس نے انکار کردیا تو آپ نے اس کو گہرا زخم پہنچا دیا پھر وہ مسجد میں داخل ہوگئے جب حضرت عمر باہر نکلے تو اس نبطی نے حضرت عمر کے سامنے چیخ کر فریاد کی تو حضرت عمر کہنے لگے: اس کو تکلیف پہنچانے والا کون ہے؟ حضرت عبادہ نے کہا: میں ہی اس کا ذمہ دار ہوں۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس سے کیا معاملہ کیا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اسے اپنی سواری دی کہ یہ اسے پکڑ لے تو اس نے انکار کردیا اور میں ایسا آدمی ہوں کہ مجھ میں تیزی ہے۔ آپ نے فرمایا: اچھا تو پھر تم قصاص کے لیے بیٹھ جاؤ ا س پر حضرت زید بن ثابت نے ان سے فرمایا: آپ اپنے غلام کو اپنے بھائی سے قصاص نہیں دلوا سکتے۔ آپ نے فرمایا: بہرحال اللہ کی قسم! اگر میں نے تیرے قصاص کو چھوڑ دیا تو میں ضرور بہ ضرور دیت کے بارے میں تجھے مشقت میں ڈالوں گا تم اسے دو مرتبہ اس کی دیت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29696، ترقيم محمد عوامة 28448)
ترقیم عوامۃ: 28449 ترقیم الشثری: -- 29697
٢٩٦٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: لا قود بين النصراني والحر المسلم، ولا بين النصراني والعبد المسلم.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: قصاص نہیں ہوگا عیسائی اور آزاد مسلمان کے درمیان اور غلام مسلمان کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29697، ترقيم محمد عوامة 28449)
179. رجل شج رجلا فذهبت عينه
آدمی نے کسی آدمی کا سر زخمی کردیا جس سے اس کی آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28450 ترقیم الشثری: -- 29698
٢٩٦٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن (سفيان عن) (١) خالد النيلي عن الحكم وحماد انهما قال: في رجل شج رجلا، فذهبت عينه (٢) ، فقال الحكم: إن شهدوا انها ذهبت من الضربة فهو جائز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: زيادة (من غير تلك الشجة).
حضرت خالد النیلی فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا جس نے ایک آدمی کے سر کو زخمی کردیا تو اس کی بینائی ختم ہوگئی اس پر حضرت حکم نے فرمایا: اگر لوگ گواہی دیں کہ اس کے مارنے کی وجہ سے اس کی بینائی گئی تو یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29698، ترقيم محمد عوامة 28450)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29699
٢٩٦٩٩ - وقال حماد: إن شهدوا انه ضربه يوم ضربه وهي صحيحة (فهو) (١) جائز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فهي).
اور حضرت حماد نے فرمایا: اگر لوگ گواہی دیں کہ اس نے جس دن اسے مارا تو اس کی آنکھ صحیح تھی تو اس صورت میں جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29699، ترقيم محمد عوامة ---)
180. القوم يدفع بعضهم بعضا في البئر أو الماء
ان لوگوں کا بیان جن میں سے بعض نے بعض کو کنویں یا پانی میں دھکا دیا
ترقیم عوامۃ: 28451 ترقیم الشثری: -- 29700
٢٩٧٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن حنش بن المعتمر قال: حفرت زبية باليمين للاسد فوقع فيها الاسد، فاصبح الناس يتدافعون على راس البئر، فوقع فيها رجل فتعلق بآخر، وتعلق الآخر (بآخر) (١) ، فهوى فيها اربعة فهلكوا فيها جميعا، فلم يدر الناس كيف (يصنعون) (٢) ؟ فجاء علي فقال: إن شئتم قضيت بينكم بقضاء يكون جائزا بينكم حتى (تاتوا) (٣) النبي ﷺ (٤) قال: فإني اجعل الدية على من حضر راس البئر، فجعل للاول الذي هو في البئر ربع ⦗٢٦٧⦘ الدية، وللثاني ثلث الدية، وللثالث نصف الدية، وللرابع كاملة، (قال) (٥) : فتراضوا على ذلك حتى اتوا النبي ﷺ فاخبروه بقضاء علي فاجاز القضاء (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بالآخر).
(٢) في [ط]: (يفعلون).
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (تأتون).
(٤) في [ك، م]: ﵇.
(٥) سقط من: [جـ، ط، ك].
(٦) ضعيف؛ يحتمل الانقطاع، حنش ضعيف، وفي إدراكه لعلي كلام، أخرجه أحمد (٥٧٣)، والطيالسي (١١٤)، والبيهقي (٨/ ١١١)، والبزار (٧٣٢)، ووكيع في أخبار القضاة (١/ ٩٥)، وابن أبي عاصم في الديات (٩٤).
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ حضرت حنش بن معتمر نے فرمایا: یمن میں شیر کے لیے ایک گڑھا کھودا گیا پس شیر اس میں گرگیا اور لوگ کنویں کے کنارے ایک دو سرے کو دھکم پیل کر رہے تھے کہ اچانک ایک آدمی اس میں گرنے لگا تو اس نے دوسرے کو پکڑ لیا اور دوسرے نے تیسرے کو ایسے کل چار افراد اس گڑھے میں گرگئے اور سب کے سب مرگئے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں تھی کہ کہ وہ اس معاملہ کا کیا کریں؟ اتنے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا: اگر تم چاہوتو میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کروں جو تمہارے درمیان نافذ رہے گا یہاں تک کہ تم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ جاؤ اور فرمایا کہ بیشک میں دیت کا بار ڈالوں گا ان لوگوں پر جو کنویں کے کنارے پر موجود تھے۔ اور آپ نے اس پہلے شخص کے لیے جو کنویں میں گرا تھا دیت کا چوتھائی حصہ لازم قراردیا اور دوسرے شخص کے لیے تہائی دیت اور تیسرے کے لیے نصف دیت اور چوتھے کے لیے مکمل دیت لازم قرار دی پس وہ سب لوگ اس بات پر راضی ہوگئے یہاں تک کہ وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے بارے میں بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس فیصلہ کو نافذ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29700، ترقيم محمد عوامة 28451)