مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
180. القوم يدفع بعضهم بعضا في البئر أو الماء
ان لوگوں کا بیان جن میں سے بعض نے بعض کو کنویں یا پانی میں دھکا دیا
ترقیم عوامۃ: 28452 ترقیم الشثری: -- 29701
٢٩٧٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الله بن حبيب بن ابي ثابت عن عامر عن مسروق ان ستة غلمة ذهبوا يسبحون، فغرق احدهم فشهد ثلاثة على اثنين انهما (غرقاه) (١) ، وشهد اثنان على ثلاثة انهم (غرقوه) (٢) ، فقضى (علي) (٣) (ان) (٤) على الثلاثة خمسي الدية، وعلى الاثنين ثلاثة اخماس الدية (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، م]: (أغرقاه).
(٢) في [جـ، م]: (أغرقوه).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) صحيح.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے فرمایا: چھ بچے تیرنے کے لیے گئے تو ان میں سے ایک پانی میں ڈوب گیا۔ پھر تین بچوں نے دو کے خلاف گواہی دی کہ ان دونوں نے اسے ڈبویا ہے اور دونے تین بچوں کے خلاف گواہی دی کہ ان تینوں نے اسے ڈبویا ہے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یوں فیصلہ فرمایا کہ ان تین لڑکوں پر دیت کے دو خمس لازم ہوں گے اور ان دولڑکوں پر دیت کے تین خمس لازم ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29701، ترقيم محمد عوامة 28452)
ترقیم عوامۃ: 28453 ترقیم الشثری: -- 29702
٢٩٧٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن سعيد عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن مسروق انه جعل الدية اسباعا: اربعة على ثلاثة، وثلاثة على اربعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (محمد).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے دیت کو سات حصوں میں تقسیم کیا، کہ چار حصہ تین پر اور تین حصہ چار پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29702، ترقيم محمد عوامة 28453)
ترقیم عوامۃ: 28454 ترقیم الشثری: -- 29703
٢٩٧٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس قال: استاجر رجل اربعة رجال ليحفروا له بئرا، فحفروها فانخسفت بهم البئر، ⦗٢٦٨⦘ فمات احدهم، فرفع ذلك إلى علي، فضمن الثلاثة ثلاثة ارباع الدية، وطرح عنهم ربع الدية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت خلاس نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے چار آدمیوں کو اجرت پر رکھا تا کہ وہ اس کے لیے کنواں کھودیں انہوں نے کنواں کھودا تو کنویں میں وہ لوگ دھنس گئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی یہ معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے ان تینوں کود یت کے تین چوتھائی حصوں کا ضامن بنایا اور ان سے دیت کے چوتھے حصہ کی تخفیف کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29703، ترقيم محمد عوامة 28454)
ترقیم عوامۃ: 28455 ترقیم الشثری: -- 29704
٢٩٧٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابو مالك عن علي بن الاقمر ان رجلا استاجر ثلاثة يحفرون له حائطا، فضربوا في اصله جمبعا فوقع عليهم، فمات احدهم فاختصموا إلى (شريح) (١) ، ففضى على (الباقيين) (٢) بثلثي الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (شرح).
(٢) في [أ، ط]: (الباقين).
حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن اقمر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے تین آدمیوں کو اجرت پر رکھا تا کہ وہ اس کی دیوار کھودیں ان سب نے اس کی بنیاد میں ضرب لگائی تو وہ دیوار ان پر گرگئی اور ان میں سے ایک مرگیا وہ لوگ یہ جھگڑا لیکر حضرت شریح کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے باقی دو آدمیوں پر دیت کے دو تہائی حصوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29704، ترقيم محمد عوامة 28455)
ترقیم عوامۃ: 28456 ترقیم الشثری: -- 29705
٢٩٧٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن (معمر) (١) عن الزهري انه سئل عن اجراء: استؤجروا يهدمون حائطا فخر عليهم، فمات بعضهم انه يغرم (بعضهم) (٢) لبعض، الدية على من بقي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) في [ط، هـ]: (بعضهم).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری سے ایسے مزدوروں کے متعلق پوچھا گیا جن کو دیوار گرانے کے لیے اجرت پر کھا گیا تھا پس وہ دیوار ان ہی پر گرگئی اور ان میں سے بعض کی موت واقع ہوگئی؟ حضرت زہری نے بعض کو بعض کے لیے ضامن بنایا کہ دیت باقی بچنے والوں پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29705، ترقيم محمد عوامة 28456)
ترقیم عوامۃ: 28457 ترقیم الشثری: -- 29706
٢٩٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (موسى) (١) بن علي عن ابيه قال: جاء اعمى ينشد الناس في زمان عمر يقول: (يا) (٢) ايها الناس (٣) لقيت منكرا … هل يعقل الاعمي الصحيح المبصرا خرا معا كلاهما (تكسرا) (٤)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ط]: زيادة (لقد).
(٤) في [أ، ب]: (مكسرا).
حضرت موسیٰ بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت علی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عمر کے زمانے میں ایک اندھا لوگوں کو یہ شعر سنا رہا تھا: ترجمہ:۔ اے لوگو! مجھے ایک نامعقول بات کا سامنا ہے۔ کیا اندھا بھی صحیح اور دیکھنے والے کو دیت ادا کرے گا؟ حالانکہ وہ دونوں اکٹھے گرے تھے ان دونوں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29706، ترقيم محمد عوامة 28457)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29707
0
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29707، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29708
٢٩٧٠٨ - [*] قال وكيع: كانوا يرون ان رجلا صحيحا كان يقود اعمى فوقعا في بئر فوقع عليه، فإما (قتله) (١) ، وإما جرحه، فضمن الاعمى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قلله).
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا بالمطبوع، قفز في الترقيم
حضرت وکیع فرماتے ہیں لوگوں کی یہ رائے تھی کہ ایک بینا آدمی نابینا کو لے کر جا رہا تھا کہ وہ دونوں کنویں میں گرگئے تھے اور یہ اندھا اس پر گرگیا تھا یا تو اس نے اسے مار دیا تھا یا اسے زخمی کردیا تھا تو اس اندھے کو ضامن بنایا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29708، ترقيم محمد عوامة ---)
181. الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها)
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
ترقیم عوامۃ: 28458 ترقیم الشثری: -- 29709
٢٩٧٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان رجلا من اهل الشام يقال: له ابن خيبري -وجد مع امراته رجلا (فقتلها) (١) -او قتلهما- فرفع إلى معاوية فاشكل عليه القضاء في ذلك، فكتب إلى ابي موسى: ان سل عليا (في) (٢) ذلك، فسال ابو موسى عليا فقال: إن هذا لشيء ما هو بارضنا، عزمت عليك لتخبرني، فاخبره فقال علي: انا، ابو حسن، إن لم يجئ باربعة شهداء فليدفعوه برمته (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقتله).
(٢) في [م]: (عن).
(٣) صحيح.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: شام کے باشندوں میں سے ایک شخص جس کا نام ابن خیبری تھا اس نے اپنی بیوی کے پاس ایک آدمی کو پایا تو اس نے بیوی کو یا ان دونوں کو قتل کردیا یہ معاملہ حضرت معاویہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ پر اس بارے میں فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا۔ آپ نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا کہ وہ اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھیں۔ پھر حضرت ابو موسیٰ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: بیشک یہ معاملہ ہماری زمین میں پیش نہیں آیا میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم ضرور مجھے اس بارے میں بتلاؤ۔ تو حضرت ابو موسیٰ نے آپ کو اس بارے میں بتلادیا۔ پس حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ابو حسن ہوں، اگر وہ چار گواہ نہ لائے تو تم اس کو مکمل طور پر حوالہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29709، ترقيم محمد عوامة 28458)
ترقیم عوامۃ: 28459 ترقیم الشثری: -- 29710
٢٩٧١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط عن الشيباني عن سلمة قال: رفع إلى مصعب رجل وجد مع امراته رجلا فقتله فابطل دمه.
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت مصعب کے سامنے ایک ایسے آدمی کو پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا تھا تو اس نے اسے قتل کردیا آپ نے اس کا خون رائیگاں قراردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29710، ترقيم محمد عوامة 28459)