مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
247. الرجل يصالح على الدية ثم يقتل القاتل
اس آدمی کا بیان جس نے دیت پر مصالحت کرلی پھر اس نے قاتل کو قتل کردیا
ترقیم عوامۃ: 28647 ترقیم الشثری: -- 29921
٢٩٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن القاسم بن الفضل عن هارون عن عكرمة في رجل قتل بعد (اخذه) (١) الدية، قال: يقتل، اما سمعت الله يقول: ﴿ (فله) (٢) عذاب اليم﴾ [المائدة: ٩٤] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أخذ).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (لهم).
حضرت ہارون فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے اپنی دیت لینے کے بعد قاتل کو قتل کردیا ہو۔ آپ نے فرمایا: اس کو قتل کردیا جائے گا کیا تم نے سنا نہیں؟ اللہ رب العزت فرماتے ہیں اس کے لیے درد ناک عذاب ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29921، ترقيم محمد عوامة 28647)
ترقیم عوامۃ: 28648 ترقیم الشثری: -- 29922
٢٩٩٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن يونس عن الحسن (قال) (١) : (تؤخذ) (٢) منه الدية ولا يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيمن قتل بعد أخذ الدية قال).
(٢) في [أ، ب، م]: (توخذ).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس سے دیت لی جائے گی اور اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29922، ترقيم محمد عوامة 28648)
ترقیم عوامۃ: 28649 ترقیم الشثری: -- 29923
٢٩٩٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن (وهيب) (١) عن يونس عن الحسن في رجل قتل له قتيل فعفى عنه، ثم راح فقتله، قال الحسن: لا يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وهب).
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس کے ایک مقتول کو قتل کردیا گیا تھا پس اس نے قاتل کو معاف کردیا پھر وہ قاتل آیا تو اس نے اسے قتل کردیا۔ حضرت حسن بصری نے فرمایا: اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29923، ترقيم محمد عوامة 28649)
248. امرأة حملت من الزني
وہ عورت جو زنا سے حاملہ ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28650 ترقیم الشثری: -- 29924
٢٩٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر في امراة (حبلت) (١) من الزنى، فحبست لتضع ما في بطنها ثم ترجم، فدخل عليها رجل فقتلها، قال: قال عامر: لا اعلم فيها شيئا غير ان الولد (إلى السلطان) (٢) يحكم فيه ما شاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: (حملت).
(٢) في [ط، هـ]: (للسلطان).
حضرت زھیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے جو زنا سے حاملہ ہوگئی، پس اس کو قید کرلیا گیا تا کہ وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ کو جن دے پھر اس کو رجم کردیا جائے گا اس عورت کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے اس عورت کو قتل کردیا۔ حضرت عامر نے فرمایا: میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا سوائے اس بات کے کہ وہ بچہ بادشاہ کے حوالہ ہوگا وہ جو چاہے اس کے بارے میں فیصلہ کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29924، ترقيم محمد عوامة 28650)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29925
٢٩٩٢٥ - قال: وحدثني حماد عن إبراهيم قال: ليس احد من المسلمين (باحق) (١) بها بعضهم من بعض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فأحق).
راوی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت حماد نے حضرت ابراہیم سے بیان کیا کہ انہوں نے فرمایا: مسلمانوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی نسبت اس عورت کا زیادہ حقدار نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29925، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29926
٢٩٩٢٦ - وقال حماد: في الولد غرة.
اور حضرت حماد نے فرمایا: بچہ میں ایک غلام یا باندی لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29926، ترقيم محمد عوامة ---)
249. صاحب (المعبر) يعبر (بدواب)
دریا کے گھاٹ والے کا بیان جو کسی سواری کو عبور کروائے
ترقیم عوامۃ: 28651 ترقیم الشثری: -- 29927
٢٩٩٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن جابر عن عامر في صاحب (المعبر) (١) (عبر) (٢) بدواب فغرقت، قال: لا ضمان عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (العير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يعبر).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے دریا کے گھاٹ والے کے بارے میں مروی ہے جس نے کچھ جانوروں کو اس پار پہنچایا پس وہ جانور ڈوب گئے آپ نے فرمایا: اس پر ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29927، ترقيم محمد عوامة 28651)
250. في شحمة الأذن
کان کی لو کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 28652 ترقیم الشثری: -- 29928
٢٩٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم وابن نمير عن حجاج عن مكحول (عن) (١) زيد بن ثابت قال: في شحمة الاذن ثلث دية الاذن (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (و).
(٢) في [هـ]: زيادة عنوان: (القوم يجرح بعضهم بعضا).
(٣) منقطع؛ مكحول لا يروي عن زيد.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زیدبن ثابت نے ارشاد فرمایا: کان کی لو میں کان کی دیت کا تہائی حصہ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29928، ترقيم محمد عوامة 28652)
ترقیم عوامۃ: 28653 ترقیم الشثری: -- 29929
٢٩٩٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن عامر قال: اختصم إلى علي في ثور نطح حمارا فقتله، فقال علي: إن كان الثور دخل على الحمار فقتله فقد ضمن، وإن كان الحمار دخل على الثور فقتله فلا ضمان عليه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک معاملہ پیش کیا گیا کہ ایک بیل نے گدھے کو سینگ مار کر اسے قتل کردیا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر بیل نے اس گدھے پر داخل ہو کر اسے مار دیا تو اس کا مالک ضامن ہوگا اور اگر وہ گدھا اس بیل پر داخل ہوا پھر اس بیل نے اسے مار دیا تو اس پر ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29929، ترقيم محمد عوامة 28653)
ترقیم عوامۃ: 28654 ترقیم الشثری: -- 29930
٢٩٩٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: يقتص لبعضهم من بعض، ثم تقام الحدود يعني في القوم (يجرح) (١) بعضهم بعضا. (تم كتاب الديات) (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يخرج).
(٢) سقط من [جـ]. وفي [ك]: زيادة (الحمد للَّه)، وفي [م]: (والحمد للَّه والصلاة المباركة على سيدنا محمد النبي وآله).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: ان میں سے کوئی بعض افراد کے لیے بعض سے قصاص لیا جائے گا پھر سزاؤں کو قائم کیا جائے گا یعنی ان لوگوں کے بارے میں ارشاد فرمایا، جس میں سے بعض نے بعض کو زخمی کردیاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29930، ترقيم محمد عوامة 28654)