🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
226. الرجل يقدم بأمان فيقتله المسلم
اس آدمی کا بیان جو امان طلب کر کے آیا اور کسی مسلمان نے اسے قتل کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28608 ترقیم الشثری: -- 29881
٢٩٨٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الثقفي عن حبيب المعلم عن الحسن ان رجلا من المشركين حج، فلما رجع صادرا لقيه رجل من المسلمين فقتله، (فامره) (١) النبي ﷺ ان تؤدى ديته إلى اهله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فأمر).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٦٧).

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ ایک مشرک آدمی نے حج کیا پس جب وہ حج کر کے واپس لوٹا تو اس سے ایک مسلمان آدمی ملا جس نے اسے قتل کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو حکم دیا کہ وہ اس کے ورثاء کو اس کی دیت ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29881، ترقيم محمد عوامة 28608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28609 ترقیم الشثری: -- 29882
٢٩٨٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن ابي حرة عن الحسن في قوم ⦗٣١٥⦘ لقوا (العدو) (١) فاستاجلوهم خمسة ايام فقتل بينهم قتيل، قال: على المسلمين (ديته) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عدوًا).
(٢) في [جـ]: (دية).

حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے افراد کے بارے میں مروی ہے جو دشمنوں سے ملے پس انہوں نے ان سے پانچ دن کی مہلت مانگی سو ان کے درمیان ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ آپ نے فرمایا: مسلمانوں پر اس کی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29882، ترقيم محمد عوامة 28609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
227. النسوة (يشهدن) على (القتيل)
ان عورتوں کا بیان جنہوں نے مقتول کے بارے میں یقینی خبردی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28610 ترقیم الشثری: -- 29883
٢٩٨٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابي طلق عن اخته (هند) (١) (بنت) (٢) طلق (قالت) (٣) : كانت في نسوة وصبي مسجى، قالت: فمرت امراة فوطاته، قالت ام الصبي: قتلته والله! قالت: فشهدن (عند) (٤) علي عشر نسوة (٥) انا عاشرتهن، فقضى عليها بالدية واعانها بالفين (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (هذا).
(٢) في [جـ]: (أنه).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) في [ط]: (عنه).
(٥) في [هـ]: زيادة (و).
(٦) مجهول؛ لجهالة أبي طلق وأخته هند، وانظر: المحلى (٩/ ٣٩٨)، والطرق الحكمية لابن القيم ص ٢٢٥.

حضرت ابو طلق فرماتے ہیں کہ ان کی بہن حضرت ھند بنت طلق نے فرمایا: میں چند عورتوں میں تھی اور ایک بچہ کپڑے میں لپٹا ہوا تھا کہ ایک عورت گزری اس نے اس بچہ کو روند دیا، بچہ کی ماں نے کہا: تم نے اسے مار دیا اللہ کی قسم! آپ فرماتی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دس عورتوں نے گواہی دی میں ان کی دسویں تھیں تو آپ نے اس عورت پر دیت کی ادائیگی کا فیصلہ فرمایا: اور اس کی دو ہزار سے مدد کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29883، ترقيم محمد عوامة 28610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
228. التغليظ في الدية
دیت میں سختی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28611 ترقیم الشثری: -- 29884
٢٩٨٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابي حنيفة عن حماد عن ⦗٣١٦⦘ إبراهيم قال: لا يكون التغليظ في شيء من الدية إلا في الإبل، والتغليظ في إناث الإبل.
حضر ت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: دیت میں کچھ بھی سختی نہیں کی جائے گی مگر اونٹ ہونے کی صورت میں اور سختی بھی مؤنث اونٹوں میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29884، ترقيم محمد عوامة 28611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
229. امرأة
ایک عورت کو مارا گیا تو اس نے حمل ساقط کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28612 ترقیم الشثری: -- 29885
٢٩٨٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري في امراة ضربت فاسقطت ثلاثة اسقاط، قال: (١) ارى ان في كل واحد منهم غرة، كما ان في كل واحد منهم الدية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (لا).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے کہ جس کو مارا گیا تو اس نے تین بچے ساقط کر دئیے۔ آپ نے فرمایا: میری رائے یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک میں غرہ یعنی غلام یا باندی لازم ہوگی جیسا کہ ان میں سے ہر ایک میں سے ہر ایک میں دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29885، ترقيم محمد عوامة 28612)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
230. الاستهلال التي تجب به الدية
بچہ کی ولادت کے وقت اس آواز کا بیان جس میں دیت واجب ہوجاتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28613 ترقیم الشثری: -- 29886
٢٩٨٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: ارى العطاس (استهلالا) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (استهلال).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: میری رائے ہے کہ چھینکنا بھی رونا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29886، ترقيم محمد عوامة 28613)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28614 ترقیم الشثری: -- 29887
٢٩٨٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: استهلاله صياحه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد اس کا چیخنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29887، ترقيم محمد عوامة 28614)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28615 ترقیم الشثری: -- 29888
٢٩٨٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سليمان بن بلال عن يحيى ابن سعيد عن القاسم بن محمد قال: الاستهلال النداء او العطاس.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد نے ارشاد فرمایا: بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد آواز نکالنا یا چھینکنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29888، ترقيم محمد عوامة 28615)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28616 ترقیم الشثری: -- 29889
٢٩٨٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زائدة عن مغيرة عن إبراهيم قال: الاستهلال الصياح.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بچہ کے ولادت کے وقت رونے سے مراد چیخنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29889، ترقيم محمد عوامة 28616)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
231. في شعر اللحية إذا نتف فلم ينبت
ڈاڑھی کے بالوں کا بیان جب ان کو اکھیڑ دیا گیا پس وہ دوبارہ نہیں اگے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28617 ترقیم الشثری: -- 29890
٢٩٨٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن صاعد بن مسلم عن الشعبي: في اللحية الدية إذا نتفت فلم (تنبت) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ينبت).
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں امام شعبی نے فرمایا: ڈاڑھی میں دیت لازم ہوگی جب کسی نے اکھیڑ دی اور وہ دوبارہ نہیں اگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29890، ترقيم محمد عوامة 28617)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں