مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
238. إذا قتل (العبد) العبد عمدا
جب غلام غلام کو قصداً قتل کردے
ترقیم عوامۃ: 28638 ترقیم الشثری: -- 29911
٢٩٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن موسى ابن ابي الفرات ان عمر بن عبد العزيز قال: ايما عبد قتل عبدا عمدا فاقتله به، وثمن الاول فاخرجه من بيت المال فاعطه مواليه.
حضرت موسیٰ بن ابو فرات فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: ہر وہ غلام جو کسی غلام کو قصداً قتل کردے تو تم بدلے میں اسے قتل کردو اور پہلے کی قیمت تم بیت المال سے نکال کر اس کے آقاؤں کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29911، ترقيم محمد عوامة 28638)
239. القتيل يوجد في سوق
اس مقتول کا بیان جو بازار میں پڑا ہوا ملے
ترقیم عوامۃ: 28639 ترقیم الشثری: -- 29912
٢٩٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم قال: كتب عدي بن ارطاة قاضي البصرة إلى عمر بن عبد العزيز: إني وجدت قتيلا في سوق الجزارين؟ (فقال) (١) : اما القتيل فديته من بيت المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قال).
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ بصرہ کے قاضی حضرت عدی بن ارطاۃ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا کہ میں نے قصابوں کے بازار میں ایک مقتول پایا ہے میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: بہر حال مقتول اس کی دیت بیت المال سے ادا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29912، ترقيم محمد عوامة 28639)
240. الرجل يكري الدابة
اس آدمی کابیان جو سواری کرایہ پر دیتا ہو
ترقیم عوامۃ: 28640 ترقیم الشثری: -- 29913
٢٩٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار (عن شعبة) (١) قال: سالت الحكم (وحمادا) (٢) عن (المكاري) (٣) (يسوق) (٤) بالمراة (فتخر) (٥) ؟ فاكثر (علمي) (٦) انهما قالا: ليس عليه ضمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ط، هـ].
(٢) سقط من [أ، ب، ط].
(٣) في [ط]: (الكاري).
(٤) في [ب، ط]: (سيوق).
(٥) زيادة من تغليق التعليق (٥/ ٢٥٧).
(٦) في [ط]: (علي).
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے گھوڑے اور خچر کو کرایہ پر دینے والے کے متعلق پوچھا جو عورت کو سوار کر کے جانور ہانکتا ہو اور وہ عورت گر جائے؟ پس میرے اکثر علم کے مطابق ان دونوں حضرات نے یہ ارشاد فرمایا: اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29913، ترقيم محمد عوامة 28640)
241. الوالي يأمر القوم بالشيء
اس حاکم کا بیان جو ایک قوم کو کسی چیز کا حکم دے
ترقیم عوامۃ: 28641 ترقیم الشثری: -- 29914
٢٩٩١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن المجالد قال: حدثني عريف لجهينة ان النبي ﷺ اوتي باسير في الشتاء، فقال لاناس من جهينة:"اذهبوا به (فادفوه) (١) " قال: (فكان) (٢) (الدفو) (٣) بلسانهم عندهم: القتل فذهبوا به فقتلوه، فسالهم النبي ﷺ بعد، فقالوا: يا رسول الله! الم تامرنا ان نقتله؟ (فقال) (٤) :"وكيف قلت لكم؟" (قالوا) (٥) : قلت (لنا) (٦) اذهبوا به فادفوه، قال: فقال:"قد شركتكم إذا (اعقلوه) (٧) وانا شريككم" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فادفنوه)، وفي [ب]: (فارفوه)، قال ابن الجوزي في غريب الحديث ١/ ٣٤١: (أراد أدفئوه مؤن البرد فترك الهمز؛ لأنه لم يكن من لغته)، وانظر: النهاية ٢/ ١٢٣، والمحكم ٩/ ٤٣٨، ولسان العرب ١/ ٧٦ و ١٤/ ٢٦٤.
(٢) في [جـ، ك، م]: (وكان).
(٣) في [ح، ط]: (الدف).
(٤) في [هـ]: (قال).
(٥) في [أ، جـ، ط، هـ]: (قال).
(٦) سقط من [هـ].
(٧) في [ط]: (عقلوا).
(٨) مجهول مرسل؛ العريف مجهول، أخرجه مسدد كما في المطالب (١٩٠٤)، وذكره أبو عبيد في الغريب (٥/ ٣٩) (ت: شرف).
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ قبیلہ جھینہ میں ایک نگران نے مجھے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سردیوں میں ایک قیدی لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ جھینہ کے چند لوگوں سے فرمایا: تم اسے لے جاؤ اور اسے گرم لباس پہناؤ۔ راوی فرماتے ہیں کہ دف کا لفظ ان کی زبان میں قتل کے معنی میں استعمال ہوتا تھا۔ پس وہ اس شخص کو لے گئے اور انہوں نے اسے قتل کردیا سو بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اسے قتل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں کیسے کہا تھا؟ انہوں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا تھا: تم اسے لے جاؤ اور اسے گرم لباس پہناؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تحقیق تب میں تمہارے ساتھ شریک ہوگیا۔ تم اس کی دیت ادا کرو اور میں تمہارا شریک ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29914، ترقيم محمد عوامة 28641)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29915
٢٩٩١٥ - قال: فحدثت هذا الحديث عامرا، قال: صدق، وعرف الحديث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ أخرجه مسدد كما في المطالب (١٩٠٤)، عامر تابعي، ومجالد ضعيف.
راوی کہتے ہیں: پس میں نے یہ حدیث حضرت عامر کو بیان کی آپ نے فرمایا: اس نے سچ کہا: اور آپ نے حدیث کو پہچان لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29915، ترقيم محمد عوامة ---)
242. امرأة نذرت أن تحج مزمومة فانخرم أنفها
ایک عورت نے نذر مانی وہ اپنی ناک میں نکیل باندھ کر حج کرے گی پس اس کی ناک پھٹ جاتی ہے
ترقیم عوامۃ: 28642 ترقیم الشثری: -- 29916
٢٩٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: نذرت امراة ان تقاد مزمومة بزمام في انفها، فوقع بعيرها، فانقطع زمامها، فخرم انفها، فاتت عليا تطلب (عقلها) (١) فابطله وقال: إنما نذرتيه لله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (حقها).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ اسے اس کی ناک میں نکیل ڈال کر چلایا جائے، پھر اس کا اونٹ گر گیا اور اس کی نکیل ٹوٹ گئی جس سے اس کی ناک پھٹ گئی۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اس کی دیت طلب کرنے آئی تو آپ نے اسے باطل قرار دیا اور فرمایا: تو نے یہ نذر اللہ ہی کے لیے مانی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29916، ترقيم محمد عوامة 28642)
243. فيمن قتل رجلا خطأ ثم آخر عمدا
اس آدمی کے بارے میں جس نے ایک آدمی کو غلطی سے قتل کیا اور دوسرے کو قصداً قتل کردیا
ترقیم عوامۃ: 28643 ترقیم الشثری: -- 29917
٢٩٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن قتل (رجل) (١) رجلا خطا ثم آخر عمدا، قال: فليؤد الخطا من اجل انه قد ثبت عقله قبل العمد، قال له إنسان: (وقتل) (٢) عمدا ثم قتل خطا، قال: فلا يؤد من اجل انه قد (غلق) (٣) دمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ب].
(٢) في [جـ، م]: (فقتل).
(٣) في [هـ]: (أغلق).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر ایک آدمی نے کسی آدمی کو غلطی سے قتل کیا پھر اس نے کسی دوسرے آدمی کو قصداً قتل کردیا تو وہ اس غلطی کی دیت ادا کرے گا اس وجہ سے کہ قتل عمد سے پہلے ہی اس کی دیت ثابت ہوچکی تھی ایک شخص نے ان سے پوچھا: اور کسی نے قصداً قتل کیا پھر اس نے غلطی سے قتل کردیا تو؟ آپ نے فرمایا: وہ دیت ادا نہیں کرے گا اس وجہ سے کہ تحقیق اس کا خون رہن ہوچکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29917، ترقيم محمد عوامة 28643)
244. رجل قتل عمدا ففر فلم يقدر عليه
ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا پس اس پر قدرت حاصل نہ ہوسکی
ترقیم عوامۃ: 28644 ترقیم الشثری: -- 29918
٢٩٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل قتل رجلا عمدا ففر، فلم يقدر عليه حتى مات (وترك) (١) مالا؟ ⦗٣٢٦⦘ (قال) (٢) : فديته في ماله دية المقتول، قيل له: سجن القاتل حتى مات، قال: قد قتلوه، حبسوه حتى مات في السجن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (وشك).
(٢) سقط في [أ، ب، ط، ك]، وفي [جـ، م]: بياض.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا اور اس پر قابو حاصل نہ ہوا یہاں تک کہ وہ مرگیا درآنحالیکہ اس نے مال چھوڑا۔ آپ نے فرمایا: مقتول کی دیت اس کے مال میں لازم ہوگی۔ آپ سے کہا گیا: قاتل کو قید کیا گیا یہاں تک کہ وہ مرگیا۔ آپ نے فرمایا: تحقیق ان لوگوں نے ہی اسے قتل کردیا! انہوں نے اس کو قید کردیا یہاں تک کہ جیل میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29918، ترقيم محمد عوامة 28644)
245. الرجل يوجد (مقطعا)
اس آدمی کا بیان جو ٹکڑوں کی حالت میں مرا ہوا پایا گیا
ترقیم عوامۃ: 28645 ترقیم الشثری: -- 29919
٢٩٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن صاعد بن مسلم عن الشعبي قال: سئل عن قتيل وجد في ثلاثة احياء: راسه في حي، و (رجلاه) (٢) (في حي) (٣) ، ووسطه في حي؟ (فقال) (٤) الشعبي: يصلى على الوسط، وعلى اهل الوسط الدية وقسامة"ما قتلنا ولا علمنا قاتلا".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) في [أ، ب، ط، ك]: (رجليه)، وفي [هـ]: (رجلا).
(٣) في [جـ]: بياض.
(٤) في [أ، ط، هـ]: (قال).
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے مقتول کے بارے میں سوال کیا گیا جو تین محلوں میں پڑا ہوا پایا گیا بایں طور پر کہ اس کا سر ایک محلہ میں ملا، اور اس کی ٹانگیں کسی اور محلہ میں اور اس کا درمیانی حصہ کسی اور محلہ میں تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: اس کے درمیانی حصہ پر نماز جنازہ پڑھا جائے گا اور جس جگہ سے درمیانی حصہ ملا تھا ان لوگوں پر دیت اور قسامت ہوگی کہ ہم نے اسے قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل معلوم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29919، ترقيم محمد عوامة 28645)
246. من قال: ليس في دية الدنانير والدراهم مغلظة
جو یوں کہے: دراہم او ر دنانیر کی دیت سخت قسم کی نہیں ہے
ترقیم عوامۃ: 28646 ترقیم الشثری: -- 29920
٢٩٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن معمر عن رجل عن عكرمة قال: ليس في [ (الدية) (١) الدنانير والدراهم مغلظة، إنما المغلظة في] (٢) الإبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (دية).
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت معمر کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: دراہم اور دنا نیر کی ذریعہ دیت سخت نہیں ہوتی بیشک سخت قسم کی دیت تو اونٹ میں ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29920، ترقيم محمد عوامة 28646)