مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
40. الأعور تفقأ عينه
کانے کی آنکھ پھوڑنے کا حکم
ترقیم عوامۃ: 27567 ترقیم الشثری: -- 28751
٢٨٧٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (اسامة) (١) عن سعيد (٢) عن قتادة عن ⦗٧٤⦘ (لاحق) (٣) بن حميد انه (سال) (٤) ابن (عمر) (٥) او ساله رجل عن الاعور تفقا عينه الصحيحة فقال ابن صفوان: وهو عند ابن عمر قضى فيها عمر بالدية كاملة [فقال: إنما اسالك يا ابن عمر فقال: (تسالني) (٦) وهذا (يحدثك) (٧) ان عمر قضى فيها بالدية كاملة] (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سلمة).
(٢) زاد في [هـ]: (عن شعبة).
(٣) في [أ، ط]: (الأحق).
(٤) في [هـ]: (سأله).
(٥) في [أ، ط]: (عمير).
(٦) في [ك]: (تسلني).
(٧) في [ط]: (فحدثك).
(٨) سقط من: [م].
(٩) صحيح.
حضرت لاحق بن حمید سے روایت ہے کہ انہوں نے یا کسی اور نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کانے کے بارے میں سوال کیا کہ جب اس کی صحیح آنکھ کو پھوڑ دیا جائے، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ابن صفوان تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا ہے، پھر اس سائل نے کہا کہ اے ابن عمر رضی اللہ عنہما میں آپ سے پوچھتا ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ تو نے مجھ سے سوال کردیا؟ جب کہ یہ تجھے عمر کی حدیث بیان کر رہا ہے کہ انہوں نے اس میں پوری دیت کا فیصلہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28751]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28751، ترقيم محمد عوامة 27567)
ترقیم عوامۃ: 27568 ترقیم الشثری: -- 28752
٢٨٧٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة (عن حماد) (١) عن إبراهيم انه ذكر ما يقولون في الاعور إذا فقئت عينه الصحيحة ولم يكن اخذ للاخرى (ارشا) (٢) فقالوا: الدية كاملة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرش).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کی رائے یہ تھی کہ اگر کسی کانے کی صحیح آنکھ کسی نے پھوڑ دی اور اس نے پہلی آنکھ کا تاوان وصول نہیں کیا تھا تو اب اسے پوری دیت ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28752]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28752، ترقيم محمد عوامة 27568)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28753
٢٨٧٥٣ - فقال إبراهيم: زعم اناس من بني كاهل ان ذلك كان فيهم فقضى (فيها) (١) عثمان دية العينين (كلتيهما) (٢) ، فسالنا عن (غور) (٣) ذلك وطلبناه، فلم ⦗٧٥⦘ نجد له (نفاذا) (٤) (فبرد) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ، م، ك]: (كليهما)، والأثر منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عثمان.
(٣) أي: وجه ذلك، وفي [هـ]: (عون).
(٤) في [هـ]: (هادًا).
(٥) في [أ، هـ]: (فنرد)، وفي [ب، ح]: (فيرد).
(٦) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عثمان.
ابراہیم نے فرمایا کہ بنو کاہل کے کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ ان کے ہاں پیش آیا تھا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس میں دونوں آنکھوں کی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ ہم نے اس کی گہرائی کے بارے میں پوچھا اور اس کی تحقیق کی تو ہمیں اس کی کوئی بنیاد نہ ملی، چنانچہ یہ بات ٹھنڈی پڑ گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28753، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27569 ترقیم الشثری: -- 28754
٢٨٧٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في العين إذا لم (يبق) (١) من بصره غيرها ثم اصيبت الدية كاملة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (بنف).
عمربن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ جب ایک ہی آنکھ رہ گئی ہو پھر اس کو کوئی زخم آجائے تو اس میں پوری دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28754، ترقيم محمد عوامة 27569)
ترقیم عوامۃ: 27570 ترقیم الشثری: -- 28755
٢٨٧٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد عن (سعيد) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب في اعور فقئت عينه، قال: فيها الدية كاملة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعبة).
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ کانے شخص کی آنکھ کو جب پھوڑا جائے تو اس میں پوری دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28755]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28755، ترقيم محمد عوامة 27570)
41. من قال: فيها نصف الدية
جن کے نزدیک اس میں نصف دیت ہے
ترقیم عوامۃ: 27571 ترقیم الشثری: -- 28756
٢٨٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابن سيرين عن شريح انه قال: في الرجل تفقا عينه وليس له عين غيرها قال: القصاص، وإن فقئت خطا فنصف الدية.
حضرت شریح نے فرمایا ہے کہ جس شخص کی آنکھ کو پھوڑ دیا گیا جب کہ اس کی یہی ایک آنکھ تھی تو اس کے بدلہ میں قصاص ہے اور اگر غلطی سے پھوٹ گئی تو اس میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28756، ترقيم محمد عوامة 27571)
ترقیم عوامۃ: 27572 ترقیم الشثری: -- 28757
٢٨٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا سفيان عن فراس عن الشعبي عن مسروق (٢) في الاعور تفقا عينه الصحيحة، قال: فيها نصف، انا ادي قتيل الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: زيادة (قال).
حضرت مسروق سے روایت ہے کہ کانے شخص کی آنکھ کو پھوڑنے میں آدھی دیت ہے کیا میں اللہ کی پھوڑی ہوئی آنکھ کی بھی دیت بھروں گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28757، ترقيم محمد عوامة 27572)
ترقیم عوامۃ: 27573 ترقیم الشثری: -- 28758
٢٨٧٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن إسماعيل ابن ابي خالد عن الشعبي في الاعور تفقا عينه الصحيحة عمدا، قال: العين بالعين.
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ کانے شخص کی صحیح آنکھ کو جب جان بوجھ کر پھوڑا جائے تو پھر اس آنکھ کے بدلہ میں آنکھ ہوگی (یعنی قصاص لیا جائے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28758، ترقيم محمد عوامة 27573)
ترقیم عوامۃ: 27574 ترقیم الشثری: -- 28759
٢٨٧٥٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وعبد الرحيم عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابي الضحى عن عبد الله بن معقل في الاعور تفقا عينه الصحيحة عمدا، قال: العين بالعين] (١) (ما إذا فقات عينه الاولى) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (ما إذا فقئت عينه إلا ولا)، وانظر: مصنف عبد الرزاق (١٧٤٣٥)، والاستذكار ٨/ ٨٨.
حضرت عبداللہ بن معقل کا ارشاد ہے کہ کانے شخص کی صحیح آنکھ کو جان بوجھ کر پھوڑنے کے بدلہ میں آنکھ ہے (یعنی قصاص) اس کی پہلی آنکھ کو میں نے تو نہیں پھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28759، ترقيم محمد عوامة 27574)
ترقیم عوامۃ: 27575 ترقیم الشثری: -- 28760
٢٨٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن جابر عن عطاء بن ابي رباح قال: فيها نصف الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، م]: (عن).
حضرت عطاء بن ابی رباح نے فرمایا کہ اس میں آدھی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28760، ترقيم محمد عوامة 27575)