مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
86. جناية المدبر على من تكون؟
مدبر کے جرم کا بیان اس کی سزا کس پر ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 27898 ترقیم الشثری: -- 29111
٢٩١١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: إذا قتل المدبر قتيلا او فقا عينا قيل لمولاه ادفعه او افده.
حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب مدبر غلام کسی شخص کو قتل کردے یا کسی کی آنکھ پھوڑ دے تو اس کے آقا کو کہا جائے گا اس غلام کو ان کے سپرد کردے یا اس کی طرف سے فدیہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29111، ترقيم محمد عوامة 27898)
ترقیم عوامۃ: 27899 ترقیم الشثری: -- 29112
٢٩١١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن (عامر) (١) قال: جناية المدبر وام الولد على عاقلة مواليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
حضرت محمد بن سالم سے مروی ہے کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا مدبر غلام اور ام ولد کی جنایت کا تاوان ان کے آقا کے عصبی رشتہ داروں پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29112، ترقيم محمد عوامة 27899)
ترقیم عوامۃ: 27900 ترقیم الشثری: -- 29113
٢٩١١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: على مواليهم الدية إذا قتلوا، وإن قتلوا فديتهم دية المملوك.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: مدبر غلاموں کے آقا پر دیت لازم ہوگی جب یہ کسی کو قتل کردیں اور ان کو قتل کردیا جائے تو ان کی دیت وہی ہوگی جو غلاموں کی دیت ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29113]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29113، ترقيم محمد عوامة 27900)
ترقیم عوامۃ: 27901 ترقیم الشثری: -- 29114
٢٩١١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: جناية المدبر على سيده.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مدبر غلام کے جرم کا تاوان اس کا آقا پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29114، ترقيم محمد عوامة 27901)
ترقیم عوامۃ: 27902 ترقیم الشثری: -- 29115
٢٩١١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: جناية المدبر على مولاه يضمن قيمته.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا مدبر غلام کے جرم کا تاوان اس کے آقا پر ہوگا جو غلام کی قیمت کے بقدر ضمان ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29115، ترقيم محمد عوامة 27902)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29116
٢٩١١٦ - قال ابن ابي ليلى في المدبر: عليه جميع الجناية.
حضرت ابن ابی لیلی نے مدبر غلام کے بارے میں ارشاد فرمایا: آقا پر ہی مکمل تاوان لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29116، ترقيم محمد عوامة ---)
87. جناية المكاتب ما فيها؟
مکاتب کے جرم کا بیان اور اس میں کیا لازم ہوگا؟
ترقیم عوامۃ: 27903 ترقیم الشثری: -- 29117
٢٩١١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: جناية المكاتب في رقبته يبدا بها.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جرم کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا اسی سے آغاز کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29117، ترقيم محمد عوامة 27903)
ترقیم عوامۃ: 27904 ترقیم الشثری: -- 29118
٢٩١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن الشيباني عن حماد قال: يسعى فيها في المكاتبة بالحصص.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: مکاتب تاوان اور مال کتابت میں حصوں کے اعتبار سے سعی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29118، ترقيم محمد عوامة 27904)
ترقیم عوامۃ: 27905 ترقیم الشثری: -- 29119
٢٩١١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: جناية المكاتب في رقبته.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جر م کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29119، ترقيم محمد عوامة 27905)
ترقیم عوامۃ: 27906 ترقیم الشثری: -- 29120
٢٩١٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: جناية المكاتب على سيده.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے جرم کا تاو ان اس کے آقا پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29120، ترقيم محمد عوامة 27906)