مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
89. في أم الولد تجني
ام ولد کے جنایت کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27916 ترقیم الشثری: -- 29131
٢٩١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن زكريا قال: سئل عامر عن سرية قتلت امراة ومولاها حي لم يعتقها وقد ولدت له، قال: هي امة إن شاء مولاها ادى عنها، وإن شاء اسلمها برمتها.
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت عامرشعبی سے پوچھا گیا اس باندی کے متعلق جس نے کسی عورت کو قتل کردیا اور اس کا آقا زندہ ہے اس نے اسے آزاد نہیں کیا درآنحالیکہ وہ اس کی ام ولد ہے؟ آپ نے فرمایا! یہ تو باندی ہے اگر اس کا آقا چاہے تو اس کی طرف سے دیت ادا کردے اور اگر چاہے تو اس کو پورے طور پر ان لوگوں کے سپرد کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29131، ترقيم محمد عوامة 27916)
90. في العقل
عقل کو ضائع کر دینے کا حکم
ترقیم عوامۃ: 27917 ترقیم الشثری: -- 29132
٢٩١٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: في العقل الدية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مكحول لم يسمع من زيد.
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ زیدنے ارشاد فرمایا: عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29132، ترقيم محمد عوامة 27917)
ترقیم عوامۃ: 27918 ترقیم الشثری: -- 29133
٢٩١٣٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: في العقل الدية] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا! عقل چلے جانے کی صورت میں دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29133، ترقيم محمد عوامة 27918)
ترقیم عوامۃ: 27919 ترقیم الشثری: -- 29134
٢٩١٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي عن (اشعث) (١) عن الحسن في رجل افزع رجلا فذهب عقله قال: لو ادركه عمر لضمنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الأشعث).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی نے ایک آدمی کو خوفزدہ کیا اور اس کی عقل زائل ہوگئی تو کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا اگر حضرت عمر اس کو پالیتے تو ضرور اس سے ضمان لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29134، ترقيم محمد عوامة 27919)
ترقیم عوامۃ: 27920 ترقیم الشثری: -- 29135
٢٩١٣٥ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سليمان بن (حيان) (١) عن عوف قال: سمعت شيخا قبل (فتنة) (٢) ابن الاشعث (فنعت نعته) (٣) -قالوا: ذلك ابو المهلب (عم) (٤) (ابي) (٥) قلابة، قال: رمى رجل رجلا في راسه بحجر، فذهب سمعه ولسانه وعقله وذكره فلم يقرب النساء، فقضى فيه عمر باربع ديات] (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ب، ط]: (نفسه).
(٣) في [أ، ب، ط]: (فبعث بعثه).
(٤) في [أ، ب، ط]: (عمر).
(٥) في [أ، ب، ط]: (أبو).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، م، ك]: ورد هذا الخبر بعد الخبر رقم: [٢٩١٣١].
(٧) حسن؛ سليمان أبو خالد الأحمر صدوق.
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے کسی شیخ سے ابن اشعث کے فتنہ سے قبل سنا کہ انہوں نے اس کی صفات بیان کیں۔ ان لوگوں نے فرمایا: یہ ابو المھلب ہیں جو حضرت ابو قلابہ کے چچا ہیں انہوں نے فرمایا ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کے سر میں پتھر مارا تو اس کی قوت سماعت گویائی، عقل اور اس کے آلۂ تناسل کی طاقت زائل ہوگئی اور وہ شخص عورتوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا۔ تو حضرت عمر نے اس کے بارے میں چار دیتوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29135، ترقيم محمد عوامة 27920)
91. الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا
جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27921 ترقیم الشثری: -- 29136
٢٩١٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن حصين عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: من اخرج حجرا (١) او مرزابا او زاد في ⦗١٤٢⦘ ساحته ما ليس له فهو ضامن (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: زيادة (أو مرة).
(٢) مجهول؛ حصين مجهول.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے پتھر یا پرنالہ باہر نکالا یا اپنے صحن میں وہ چیز بڑھائی جس کا اسے حق نہیں تھا تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29136، ترقيم محمد عوامة 27921)
ترقیم عوامۃ: 27922 ترقیم الشثری: -- 29137
٢٩١٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: من بنى في غير (سمائه) (١) فهو ضامن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، م]: (سمايه).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنی فضائی حد کے علاوہ کوئی تعمیر کی تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29137، ترقيم محمد عوامة 27922)
ترقیم عوامۃ: 27923 ترقیم الشثری: -- 29138
٢٩١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن شريح قال: كان يضمن اصحاب البلاليع التي يتخذونها في (الطريق) (١) [و (بواري) (٢) ] (٣) البغال، والخشب (الذي) (٤) يجعل في الحيطان، وكان لا يضمن الآبار الخارجة التي امام الكوفة في الجبانة والتي في المقابر، وما جعل منفعة للمسلمين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (طريق).
(٢) في [ب]: (يودي)، وفي [م]: (يواري)، وفي [أ، هـ]: (بوري).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [أ، ب، م، ك]: (التي).
حضرت شریح راستوں میں بنائے جانے والے گڑھوں اور خچروں کے لیے لگائی گئی چٹائیوں کے نقصان کا ضمان دلواتے تھے اسی طرح دیواروں پر پڑی لکڑی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ضمان بھی دلواتے تھے۔ البتہ کوفہ شہر کے سامنے کھلے میدان میں واقع باہر کے کنوؤں، قبرستانوں کے کنوؤں اور جو چیز مسلمانوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی ہو اس کا ضمان نہ دلواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29138، ترقيم محمد عوامة 27923)
ترقیم عوامۃ: 27924 ترقیم الشثری: -- 29139
٢٩١٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر عن ليث عن طاوس قال: من اوتد وتدا في غير ارضه ولا سمائه ضمن ما اصاب، ومن احتفر بئرا في غير ارضه ولا سمائه فهو ضامن ما وقع فيها.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا جس شخص نے اپنی زمین اور اپنی فضائی حد کے علاوہ جگہ میں کھونٹی گاڑی تو وہ اس سے پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دارہوگا اور جس شخص نے اپنی زمین اور اپنی فضائی حد کے علاوہ کنواں کھودا تو اس میں گرنے والے کا وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29139، ترقيم محمد عوامة 27924)
ترقیم عوامۃ: 27925 ترقیم الشثری: -- 29140
٢٩١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: من اخرج من داره شيئا إلى طريق فاصاب شيئا فهو له ضامن من حجر او عود، او حفر بئرا في طريق المسلمين تؤخذ ديته ولا يقاد منه.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: جس شخض نے اپنے گھر سے راستہ کی طرف کوئی چیز نکالی مثلاً پتھر یا لکڑی یا مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا اس سے دیت لی جائے گی اور قصاص نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29140، ترقيم محمد عوامة 27925)