مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
91. الرجل يخرج من حده شيئا فيصيب إنسانا
جس شخص نے اپنی زمین کی حدود سے باہر کوئی چیز رکھی پھر اس سے کسی انسان کو نقصان پہنچ جانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27926 ترقیم الشثری: -- 29141
٢٩١٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: من احدث شيئا في طريق المسلمين فهو ضامن.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے مسلمانوں کے راستہ میں کوئی چیز پیدا کی تو وہ نقصان کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29141، ترقيم محمد عوامة 27926)
ترقیم عوامۃ: 27927 ترقیم الشثری: -- 29142
٢٩١٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن عمرو عن الحسن رفعه قال: من اخرج من حده شيئا فاصاب شيئا فهو ضامن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ الحسن تابعي، وعمرو ضعيف.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے مرفوعاً ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنی زمینی حدود سے باہر کوئی چیز نکالی پھر اس سے کسی کو نقصان پہنچا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29142، ترقيم محمد عوامة 27927)
ترقیم عوامۃ: 27928 ترقیم الشثری: -- 29143
٢٩١٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إذا اخرج الرجل الصلاية والخشبة في حائطه ضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے دیوار میں دوائی کوٹنے والی سیل یا لکڑی کو نکالا تو نقصان کی صورت میں وہ ضامن گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29143، ترقيم محمد عوامة 27928)
ترقیم عوامۃ: 27929 ترقیم الشثری: -- 29144
٢٩١٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن واصل (الاحدب) (١) الاسدي عن الشعبي عن علي انه كان يقطع الكنف او يامر بقطعها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأحرب).
(٢) صحيح.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ گھروں کے کنیفوں (بیت الخلاؤں) کو کاٹ دیتے تھے یا یوں فرمایا: آپ ان کے کاٹنے کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29144، ترقيم محمد عوامة 27929)
ترقیم عوامۃ: 27930 ترقیم الشثری: -- 29145
٢٩١٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عطاء بن السائب (عن شريح) (٢) انه كان يضمن (باري) (٣) (السوقي) (٤) وعموده ويقول: اخرجه في غير ملكه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) في [ك، م]: (بادى)، وفي [هـ]: (بوري).
(٤) في [هـ]: (السوق).
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح دکاندار کو رکاوٹ اور ستون کی وجہ سے ضامن بناتے تھے اور فرماتے کہ اس نے یہ رکاوٹ دوسرے کی ملک میں کھڑی کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29145، ترقيم محمد عوامة 27930)
ترقیم عوامۃ: 27931 ترقیم الشثری: -- 29146
٢٩١٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم ان عمرو بن الحارث بن المصطلق حفر بئرا في طريق [المسلمين فوقع فيها بغل فانكسر فضمنه شريح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں ایک کنواں کھودا تو اس میں ایک خچر گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29146، ترقيم محمد عوامة 27931)
ترقیم عوامۃ: 27932 ترقیم الشثری: -- 29147
٢٩١٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع، حدثنا عيسى بن دينار عن ابيه ان عمرو بن الحارث حفر بئرا في طريق] (١) المسلمين فمر بغل فوقع فيها فانكسر، فضمنه شريح قيمة البغل مائتي درهم واعطاه البغل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [هـ].
حضرت دینار فرماتے ہیں کہ عمرو بن حارث بن مصطلق نے مسلمانوں کے راستہ میں کنواں کھودا وہاں سے ایک خچر گزر رہا تھا وہ اس کنویں میں گرا اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تو حضرت شریح نے اس کو خچر کی قیمت کا ضامن بنایا جو دو سو درہم تھی اور آپ نے وہ خچر عمرو کو دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29147، ترقيم محمد عوامة 27932)
ترقیم عوامۃ: 27933 ترقیم الشثری: -- 29148
٢٩١٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن الحسن (ابي) (١) مسافر ان كنيفا لجار له وقع على صبي فقتله او جرحه، فقال شريح: لو اتيت به لضمنته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (ابن)، وانظر: العلل لأحمد (١/ ٣٢٣).
حضرت شریک فرماتے ہیں کہ حسن ابو مسافر کے ایک پڑوسی کا کنیف (بیت الخلاء) کسی بچہ پر گرا اور وہ بچہ مرگیا یا زخمی ہوگیا اس پر حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: اگر اسے میرے پاس لایا جاتا تو میں ضرور اس شخص کو ضامن بناتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29148، ترقيم محمد عوامة 27933)
ترقیم عوامۃ: 27934 ترقیم الشثری: -- 29149
٢٩١٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن الحارث عن شريح انه كان لا يدع ظلة لا يمر فيها الفارس برمحه ويقول: بنيتم على رمح الفارس.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت شریح کسی ایسے سائبان کو نہیں چھوڑتے تھے کہ جس کے نیچے سے گھڑ سوار اپنے نیزے کے ساتھ نہ گزر سکتا ہو اور فرماتے کہ تم نے اسے گھڑ سوار کے نیزے پر بنایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29149، ترقيم محمد عوامة 27934)
92. الدابة تنفح برجلها
اس سواری کا بیان جو اپنے کھر سے کسی کو مارے
ترقیم عوامۃ: 27935 ترقیم الشثری: -- 29150
٢٩١٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يغرمون من (الوطء) (١) ولا يغرمون من النفحة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (الوطي).
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشادفرمایا: وہ حضرات روندنے کی صورت میں تو ضامن بناتے تھے اور جانور کے کھر کے ساتھ مارنے کی صورت میں ضامن نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29150، ترقيم محمد عوامة 27935)