🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. جناية المكاتب ما فيها؟
مکاتب کے جرم کا بیان اور اس میں کیا لازم ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27907 ترقیم الشثری: -- 29121
٢٩١٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن اصحابه او عن إبراهيم قال: ما جنى المكاتب فهو في رقبته، يؤدي جنايته ومكاتبته جميعا.
حضرت مغیرہ اپنے اصحاب سے یا ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: مکاتب جو جرم کرے گا تو وہ اسی کے ذمہ ہوگا، وہ اس کا تاوان اور بدل کتابت دونوں ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29121، ترقيم محمد عوامة 27907)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27908 ترقیم الشثری: -- 29122
٢٩١٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع سمعت سفيان يقول: جناية المكاتب في رقبته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (قال).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفا ن کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ مکاتب کے جرم کا تاوان اسی کے ذمہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29122، ترقيم محمد عوامة 27908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. المكاتب يجنى عليه
مکاتب پر جنایت کیے جانے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27909 ترقیم الشثری: -- 29123
٢٩١٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء قال: ما جني على المكاتب فهو له يستعين (به) (١) في كتابته -كذا كان يقول من كان قبلكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جو تاوان ملا ہے وہ اسی کا ہے، وہ اس کے ذریعہ اپنے بدل کتابت میں مدد لے گا۔ تم سے پہلے لوگوں نے ایسا ہی فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29123، ترقيم محمد عوامة 27909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27910 ترقیم الشثری: -- 29124
٢٩١٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما جني على المكاتب فهو له.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جو تاوان کا مال ملا ہے تو وہ ہی اس کا حقدار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29124، ترقيم محمد عوامة 27910)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27911 ترقیم الشثری: -- 29125
٢٩١٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا جني عليه كان له دون مولاه.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو یوں فرماتے ہوئے سنا جب مکاتب کو نقصان پہنچنے کی صورت میں تاوان کا مال ملے گا تو اس کے آقا کے بجائے اس کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29125، ترقيم محمد عوامة 27911)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
89. في أم الولد تجني
ام ولد کے جنایت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27912 ترقیم الشثری: -- 29126
٢٩١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إبراهيم بن صدقة عن سفيان (بن) (١) حسين عن الحكم انه كان يقول في جناية ام الولد: لا تعدو (قيمتها) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (رقبتها).

حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حکم، ام ولد کی جنایت کے تاوان کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: وہ اس کی قیمت سے تجاوز نہ کرتاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29126، ترقيم محمد عوامة 27912)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29127
٢٩١٢٧ - قال حماد: دية ما جنت.
حضرت حماد نے فرمایا: جو اس نے جنایت کی ہے اسی کی دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29127، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27913 ترقیم الشثری: -- 29128
٢٩١٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن ابي معشر عن إبراهيم قال: جناية ام الولد على سيدها.
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ام ولد کے جرم کا تاوان اس کے آقا پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29128، ترقيم محمد عوامة 27913)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27914 ترقیم الشثری: -- 29129
٢٩١٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في ام الولد إذا جنت جناية فعلى سيدها جنايتها.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ام ولد کی جنایت کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا: جب وہ کوئی قابل سزا جرم کرے تو اس کے آقا پر اس جرم کا تاوان لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29129، ترقيم محمد عوامة 27914)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27915 ترقیم الشثری: -- 29130
٢٩١٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن في ام الولد تجني قال: (تقوم) (١) على سيدها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (يقوم).
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ام ولد کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا! جب وہ قابل سزا جرم کرے تو اس کی قیمت اس کے آقا کے ذمہ لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29130، ترقيم محمد عوامة 27915)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں