مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
94. الفحل والدابة والمعدن والبئر
سانڈ، سواری، کان اور کنویں کا بیان
ترقیم عوامۃ: 27945 ترقیم الشثری: -- 29161
٢٩١٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) ابن عون عن ابن سيرين عن ابي هريرة قال: البهيمة عقلها جبار، والمعدن عقله جبار، والبئر عقلها جبار، وفي الركاز الخمس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ خرجه البخاري (٢٣٥٥)، ومسلم (١٧١٠).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: جانور کے پہنچائے ہوئے نقصان کی دیت رائیگاں ہے اور کان میں دب کر مرنے والے کی دیت رائیگاں ہے اور کنویں میں گر کر مرنے والے کی دیت رائیگاں ہے اور خزاے میں خمس لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29161، ترقيم محمد عوامة 27945)
ترقیم عوامۃ: 27946 ترقیم الشثری: -- 29162
٢٩١٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مغيرة بن ابي الحر ان بعيرا افترس رجلا فقتله فجاء رجل فقتل البعير، فابطل شريح دية الرجل وضمن الرجل ثمن البعير.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن ابو الحر نے ارشاد فرمایا: ایک اونٹ نے کسی آدمی پر حملہ کیا اور اسے ماردیا اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے اونٹ کو مار دیا تو حضرت شریح نے آدمی کی دیت کو لغو قرار دیا اور اس آدمی کو اونٹ کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29162، ترقيم محمد عوامة 27946)
ترقیم عوامۃ: 27947 ترقیم الشثری: -- 29163
٢٩١٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن ⦗١٤٧⦘ إبراهيم إن بعيرا افترس رجلا فقتله فجاء رجل فقتل البعير، فابطل شريح دية الرجل وضمن الرجل قيمة البعير.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک اونٹ نے کسی آدمی پر حملہ کیا اور اسے مار دیا اتنے میں کوئی آدمی آیا اور ا س نے اونٹ کو مار دیا تو حضرت شریح نے آدمی کی دیت کو لغو قرار دیا اور اس آدمی کو اونٹ کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29163، ترقيم محمد عوامة 27947)
ترقیم عوامۃ: 27948 ترقیم الشثری: -- 29164
٢٩١٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: يغرم قاتل البهيمة ولا يغرم اهلها ما قتلت.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: جانور کے مارنے والے کو ضامن بنایا جائے گا اور جانور کے مالک کو ضامن نہیں بنایا جائے گا جانور کے کسی کو ہلاک کردینے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29164، ترقيم محمد عوامة 27948)
ترقیم عوامۃ: 27949 ترقیم الشثری: -- 29165
٢٩١٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن بن طاوس عن ابيه قال: اقتلوا الفحل إذا عدا عليكم، ولا غرم عليكم.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: جب سانڈ تم پر حملہ کردے تو تم اسے قتل کردو اور تم پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29165، ترقيم محمد عوامة 27949)
ترقیم عوامۃ: 27950 ترقیم الشثری: -- 29166
٢٩١٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ميسر) (١) عن ابن جريج عن عبد الكريم ان فحلا عدا على رجل فقتله، فرفع إلى ابي بكر فاغرمه وقال: بهيمة لا تعقل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ميسرة عن)، وفي [أ، ح، ط، هـ]: (بشر).
(٢) منقطع؛ عبد الكريم لم يدرك أبا بكر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالکریم نے ارشاد فرمایا: ایک سانڈ نے کسی آدمی پر حملہ کردیا تو اس آدمی نے اسے مار دیا پھر یہ معاملہ حضرت ابوبکر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس آدمی کو ضمان ادا کرنے کا ذمہ دار بنایا اور فرمایا جانور تو دیت ادا نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29166، ترقيم محمد عوامة 27950)
ترقیم عوامۃ: 27951 ترقیم الشثری: -- 29167
٢٩١٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الاسود بن قيس عن الحي ان غلاما من قومه دخل على نجيبة لزيد بن صوحان في داره فخبطته فقتلته، فجاء ابوه بالسيف فعقرها فرفع ذلك إلى عمر، فاهدر دم الغلام وضمن اباه ثمن النجيبة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ للإبهام في رواته.
حضرت اسود بن قیس اپنے قبیلے کے لوگوں سے نقل کرتے ہیں کہ ان کی قوم کا ایک لڑکا زید بن صوحان کے گھر میں اس کی طاقتور اونٹنی کے پاس گیا اس اونٹنی نے اسے ٹانگ ماری اور اس لڑکے کو مار دیا اتنے میں اس لڑکے کا والد تلوار لے کر آیا اور اس نے اونٹنی کو ذبح کردیا یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے بچہ کے خون کو رائیگاں قرار دیا اور اس کے والد کو اونٹنی کی قیمت کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29167، ترقيم محمد عوامة 27951)
ترقیم عوامۃ: 27952 ترقیم الشثری: -- 29168
٢٩١٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن في الرجل يلقي البهيمة فيخافها على نفسه، قال: يقتلها وثمنها عليه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس شخص کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ جو کسی جانور کے پاس آیا اور پھر اس کو اپنی جان کا خوف ہوا اور اس نے اس کو قتل کردیا تو ا س کی قیمت اس پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29168، ترقيم محمد عوامة 27952)
ترقیم عوامۃ: 27953 ترقیم الشثری: -- 29169
٢٩١٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير ويعلى بن عبيد عن عبد الملك عن عطاء في رجل عدا عليه فحل فضربه بالسيف ايضمن؟ قال: نعم.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا ایسے آدمی کے بارے میں جس پر ایک سانڈ نے حملہ کردیا پھر اس نے تلوار سے اس کو مار دیا کیا یہ شخص ضامن ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29169، ترقيم محمد عوامة 27953)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29170
٢٩١٧٠ - إلا ان ابن نمير قال: (١) يضمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ط، هـ]: (لا).
البتہ ابن نمیر نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29170، ترقيم محمد عوامة ---)