مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
99. الرجل يستعين العبد بغير إذن (سيده)
اس آدمی کا بیان جو غلام سے اس کے آقا کی اجازت کے بغیر کام لیتا ہو
ترقیم عوامۃ: 27973 ترقیم الشثری: -- 29191
٢٩١٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر عن علي قال: من استعان صغيرا حرا او عبدا فعنت فهو ضامن، ومن استعان كبيرا لم يضمن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ جابر الجعفي ضعيف.
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے کسی چھوٹے آزاد بچے سے یا غلام سے مدد طلب کی اور وہ بچہ تکلیف میں مبتلا ہوگیا تو و ہ شخص ضامن ہوگا اور جس شخص نے کسی بڑے سے مدد طلب کی تو وہ ضامن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29191، ترقيم محمد عوامة 27973)
ترقیم عوامۃ: 27974 ترقیم الشثری: -- 29192
٢٩١٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط بن محمد عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: إذا استعنت مملوك قوم فانت ضامن لما اصابه.
حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب تو نے کسی قوم کے غلام سے مدد طلب کی تو اس کو پہنچنے والی مصیبت کا تو ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29192، ترقيم محمد عوامة 27974)
ترقیم عوامۃ: 27975 ترقیم الشثری: -- 29193
٢٩١٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الرجل يامر الصبي بالشيء يعمله بغير إذن اهله (فيهلك) (١) الصبي، قال: عليه الضمان، فإن كان استامر اهله فلا ضمان عليه، وفي العبد مثل ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فهلك).
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ایسے شخص کے بارے میں جس نے بچہ کو کسی کام کا حکم دیا اور بچہ نے اپنے گھر والوں کی اجازت کے بغیر اس کے حکم پر عمل کیا اور اس وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔ آپ نے یوں فرمایا: اس شخص پر ضمان ہوگا اور اگر اس نے اپنے گھر والوں سے اجازت طلب کی تھی تو اس شخص پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور غلام کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29193، ترقيم محمد عوامة 27975)
ترقیم عوامۃ: 27976 ترقیم الشثری: -- 29194
٢٩١٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل بن سالم عن ⦗١٥٢⦘ الشعبي قال: سمعته يقول: إذا حمل الرجل على دابته غلاما لم يحتلم، (فاصاب شيئا) (٢) فهو على الذي حمله، (فإن) (٣) كان قد بلغ فاصاب شيئا فهو ضامن، وفي العبد مثل ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [ك، م]: (فأصابت شيئًا)، وفي [ب]: (فأصابه شيئًا)، وفي [أ، ط، هـ]: (فأصابه شيء).
(٣) في [جـ، ك، م]: (وإن).
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے کسی نابالغ بچے کو اپنی سواری پر سوار کیا پھر اس بچے نے کوئی نقصان کردیا تو یہ نقصان سواری پر بٹھانے والے شخص کے ذمہ ہوگا اور اگر بچہ بالغ تھا پھر کسی قسم کا نقصان کردیا تو ہ بچہ ہی ضامن ہوگا اور غلام کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29194، ترقيم محمد عوامة 27976)
ترقیم عوامۃ: 27977 ترقیم الشثری: -- 29195
٢٩١٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو عاصم عن ابن جريج عن عطاء قال: إن استاجره بغير إذنهم فمات غرم.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: اگر اس کو بغیر اجازت کے اجرت پر رکھا اور و ہ مرگیا تو اس صورت میں یہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29195، ترقيم محمد عوامة 27977)
100. المرأة تجني الجناية
اس عورت کا بیان جو قابل سزا جرم کی مرتکب ہوئی
ترقیم عوامۃ: 27978 ترقیم الشثری: -- 29196
٢٩١٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن المبارك عن معمر عن الزهري قال: قال المغيرة بن شعبة: قال رسول الله ﷺ:"المراة تعقل عنها عصبتها ويرثها بنوها" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يسمع من المغيرة، أخرجه عبد الرزاق (١٧٧٦٧)، وأبو داود في المراسيل (٢٦٧).
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت کی طرف سے اس کے باپ کے رشتہ دار دیت ادا کریں گے اور اس کے بیٹے اس کے وارث بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29196، ترقيم محمد عوامة 27978)
ترقیم عوامۃ: 27979 ترقیم الشثری: -- 29197
٢٩١٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي سمعته يقول: ولد المراة (الذكر) (١) احق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كانت جناية عقل عصبتها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (الذكور).
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامرشعبی کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ عورت کی نر اولاد زیادہ حقدار ہوگی عورت کے آزاد کردہ غلاموں کی وراثت کی اس کے خاندانی رشتہ داروں سے اور اگر اس نے کوئی جنایت کی تو اس کے خاندانی رشتہ دار اس کی طرف سے دیت ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29197، ترقيم محمد عوامة 27979)
ترقیم عوامۃ: 27980 ترقیم الشثری: -- 29198
٢٩١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن (فراس عن الشعبي عن) (١) شريح في امراة اعتقت رجلا ثم ماتت، قال: الولاء لولدها والعقل عليهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين القوسين سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایسی عورت کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو آزاد کیا پھر وہ مرگئی آپ نے یوں ارشاد فرمایا: ولاء اس کے بچوں کے لیے ہوگی اور دیت بھی انہی پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29198، ترقيم محمد عوامة 27980)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29199
٢٩١٩٩ - [قال: وكان عامر يقول: الولاء لولدها، والعقل عليهم] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين القوسين سقط من: [أ، ط، هـ].
راوی کہتے ہیں: حضرت عامر شعبی فرمایا کرتے تھے ولاء اس عورت کے بچوں کو ملے گی اور دیت بھی انہی پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29199، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27981 ترقیم الشثری: -- 29200
٢٩٢٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر البرساني عن ابن جريج عن عطاء قال: يعقل عن المراة عصبتها، وإن كان لها ولد (ذكور) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: عورت کی طرف سے دیت اس کے خاندانی رشتہ دار ادا کریں گے اگرچہ اس عورت کے لڑکے بھی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29200، ترقيم محمد عوامة 27981)