مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. في القاذف: تنزع عنه ثيابه أو يضرب فيها؟
تہمت لگانے والے کے بیان میں کیا اس کے کپڑے اتا رلیے جائیں گے یا ان میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30200
٣٠٢٠٠ - وعن المغيرة عن إبراهيم قالا: يضرب القاذف وعليه ثيابه.
حضرت مغیرہ ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ ان دونوں حضرات (مجاہد اور ابراہیم) نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا اس حال میں کہ اس کے بدن پر کپڑے موجود ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30200، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28908 ترقیم الشثری: -- 30201
٣٠٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن إسماعيل بن امية عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: إني لاذكر (مسك) (١) شاة امرت بها (امي) (٢) فذبحت حين ضرب عمر ابا (٣) بكرة فجعل مسكها على ظهره من شدة الضرب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: جلد، وفي [أ، ب، ط]: (منك و).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: زيادة (أبي).
(٤) منقطع؛ إبراهيم بن عبد الرحمن لم يدرك عمر.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان کے والد ابراہیم نے ارشاد فرمایا: بیشک مجھے اس بکری کی کھال یاد ہے جس کے بارے میں میری ماں نے حکم دیا تو اس کو ذبح کردیا گیا تھا جب حضرت عمر نے حضرت ابو بکرہ کو کوڑے مارے تھے تو اس کی کھال ان کی کمر پر ڈال دی گئی تھی مار کی شدت کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30201، ترقيم محمد عوامة 28908)
ترقیم عوامۃ: 28909 ترقیم الشثری: -- 30202
٣٠٢٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: يضرب القاذف وعليه ثيابه إلا ان يكون عليه فرو او (قباء) (١) محشو حتى يجد مس الضرب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قفا).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں مگر یہ کہ پوستین لگا ہوا کپڑا یا روئی سے بھرا ہوا جبہ نہ ہوتا کہ وہ مار کی شدت محسوس کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30202، ترقيم محمد عوامة 28909)
ترقیم عوامۃ: 28910 ترقیم الشثری: -- 30203
٣٠٢٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الحجاج عن الوليد (بن) (١) ابي مالك ان ابا عبيدة بن الجراح اتي برجل (في حد) (٢) فذهب الرجل ينزع قميصه وقال: ما ينبغي لجسدي هذا المذنب ان يضرب وعليه القميص، قال: فقال ابو عبيدة: لا تدعوه ينزع قميصه، فضربه عليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) منقطع، الوليد لم يدرك أبا عبيدة.
حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا تو وہ آدمی خود اپنی قمیص اتارنے لگا اور کہا: میرے اس گناہ گار جسم کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اسے قمیص پہننے کی حالت میں مارا جائے۔ حضرت ابو عبد ہ نے فرمایا: تم اسے قمیص اتارنے کے لیے مت چھوڑو پس آپ نے اس کی قمیص پر ہی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30203، ترقيم محمد عوامة 28910)
ترقیم عوامۃ: 28911 ترقیم الشثری: -- 30204
٣٠٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: يضرب القاذف وعليه ثيابه.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا درآنحالیکہ اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30204، ترقيم محمد عوامة 28911)
ترقیم عوامۃ: 28912 ترقیم الشثری: -- 30205
٣٠٢٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن الحسن قال: إذا قذف الرجل في الشتاء لم يلبس ثياب (الصيف) (١) ، ولكن يضرب في ثيابه التي قذف فيها، (و) (٢) إذا قذف في الصيف لم يلبس ثياب الشتاء، يضرب فيما قذف فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الضيف).
(٢) سقطت من: [هـ] وفي [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر).
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی سردی میں کسی پر تہمت لگائے تو اسے گرمیوں کے کپڑے نہیں پہنائے جائیں گے لیکن اسے ان ہی کپڑوں میں کوڑے مارے جائیں جن میں اس نے تہمت لگائی تھی اور جب وہ گرمی میں تہمت لگائے تو اسے سردیوں کے کپڑے نہیں پہنائے جائیں گے اسے ان ہی کپڑوں میں کوڑے مارے جائیں گے جن میں اس نے تہمت لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30205، ترقيم محمد عوامة 28912)
ترقیم عوامۃ: 28913 ترقیم الشثری: -- 30206
٣٠٢٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن ابيه عن امه قالت: إني لاذكر مسك شاة -ثم ذكر نحوا من حديث ابن علية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (سعيد).
(٢) مجهول؛ أم إبراهيم مجهولة، وحديث ابن علية تقدم برقم [٣٠٢٠١].
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ نے ارشاد فرمایا: بیشک مجھے بکری کی کھال ضرور یاد ہے۔ پھر انہوں نے ابن علیہ کی ماقبل میں گزری ہوئی حدیث والا مضمون بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30206، ترقيم محمد عوامة 28913)
37. في الرجل يقول (للرجل): يا فاعل بأمه
اس آدمی کے بیان میں جو کسی آدمی کو یوں کہہ دے: اے اپنی ماں کے ساتھ کرنے والے
ترقیم عوامۃ: 28914 ترقیم الشثری: -- 30207
٣٠٢٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن سلمة بن (المجنون) (١) قال: قلت لرجل: يا فاعل بامه، قال: فقدموني (إلى) (٢) ابي هريرة فضربني، قال: وما اوجعني إلا سوط وقع على سوط (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (المجنق).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) حسن؛ سلمة صدوق، وكذلك شريك.
سلمہ بن مجنون کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص سے کہا اے اپنی والدہ کے ساتھ کرنے والے تو اس بات پر لوگوں نے مجھے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کردیا۔ آپ نے مجھے مارا اور آپ نے مجھے تکلیف نہیں دی مگر ایک کوڑے کی جو دوسرے کوڑے پر پڑا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30207، ترقيم محمد عوامة 28914)
38. في الزانية والزاني يغلع عنهما ثيابهما أو يضربان (فيهما)
زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28915 ترقیم الشثری: -- 30208
٣٠٢٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن (الحي) (١) ان امراة من (الصبيريين) (٢) زنت، فالبسها اهلها درعا من (حرير) (٣) ، فرفعت إلى علي فضربها وهو عليها (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الحسن).
(٢) في [أ، ب، ط، م]: (الصبيريين)، وفي [ك]: (الضبيرين)، وفي [جـ]: (الضبيريبن)، وفي [هـ]: (الضبيريين)، وهم بنو صبيرة بن يربوع.
(٣) في [هـ]: (حديد).
(٤) مجهول؛ لعدم تسمية الراوي من الحي.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میرے قبیلہ کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ صبیریین علاقہ کی ایک عورت نے زنا کیا تو اس کے گھر والوں نے اسے ریشم کی قمیص پہنا کر اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا تو آپ نے اسے پہننے کی حالت میں ہی کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30208، ترقيم محمد عوامة 28915)
ترقیم عوامۃ: 28916 ترقیم الشثری: -- 30209
٣٠٢٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن اشعث (١) (بن) (٢) السوار عن ابيه قال: شهدت ابا برزة يضرب امة له فجرت وعليها ملحفة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (عن) في: [أ، ب، ط].
(٢) في [أ، ط]: (أبي).
(٣) مجهول؛ لجهالة سوّار والد أشعث.
حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا کہ انہوں نے اپنی باندی کو مارا جس نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30209، ترقيم محمد عوامة 28916)