مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
ترقیم عوامۃ: 28898 ترقیم الشثری: -- 30190
٣٠١٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن قال: كان لا يرى ذلك قذفا.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اس کو تہمت نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30190، ترقيم محمد عوامة 28898)
ترقیم عوامۃ: 28899 ترقیم الشثری: -- 30191
٣٠١٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يتزوج المراة فيقول: لم اجدها عذراء، قال: لا حد عليه.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے عورت سے شادی کی اور کہنے لگا: میں نے اسے باکرہ نہیں پایا: آپ نے فرمایا: اس پر کوئی حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30191، ترقيم محمد عوامة 28899)
ترقیم عوامۃ: 28900 ترقیم الشثری: -- 30192
٣٠١٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: ليس بقذف.
حضرت حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: یہ تہمت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30192، ترقيم محمد عوامة 28900)
ترقیم عوامۃ: 28901 ترقیم الشثری: -- 30193
٣٠١٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سليمان بن يسار وعطاء والحسن في الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، (قالوا) (١) : إن العذرة تذهبها النيطة والليطة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار، حضرت عطاء اور حضرت حسن بصری سے ایسے شخص بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ اس سب حضرات نے فرمایا، بیشک دوشیزگی کو اچھل کود اور مار دھاڑ بھی زائل کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30193، ترقيم محمد عوامة 28901)
ترقیم عوامۃ: 28902 ترقیم الشثری: -- 30194
٣٠١٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن ابي حنيفة عن الهيثم عمن اخبره ان عائشة قالت: ليس عليه شيء، إن العذرة تذهب من الوثبة والحيضة والوضوء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عائشة.
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اس لیے کہ دو شیز گی اچھل کود، حیض اور وضو سے بھی زائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30194، ترقيم محمد عوامة 28902)
35. من قال: عليه الحد
جو یوں کہے: ایسے شخص پر حد لازم ہوگی
ترقیم عوامۃ: 28903 ترقیم الشثری: -- 30195
٣٠١٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، قال سعيد: حد، ولا ملاعنة.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ حضرت سعید نے فرمایا: حد ہوگی اور لعان نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30195، ترقيم محمد عوامة 28903)
ترقیم عوامۃ: 28904 ترقیم الشثری: -- 30196
٣٠١٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن (لهيعة) (٢) عن عبد الله بن هبيرة عن رجل قد سماه ان زيد بن ثابت وابن عمر سئلا عن رجل قال لامراته: لم اجدك عذراء، (قالا) (٣) : إن تبرا جلد الحد وكانت امراته، وإن لم يتبرا ⦗٣٨٤⦘ لاعنها وفوق بينهما (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حباب).
(٢) في (ط): (لميعة).
(٣) في [ط، هـ]: (قال).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي.
حضرت عبداللہ بن ھبیرہ ایک آدمی سے جس کا آپ نے نام لیا اس سے مروی ہے کہ حضرت زید بن ثابت اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اگر وہ اپنی بات سے دستبردار ہوگیا تو اس کو حداً کوڑے مارے جائیں گے اور وہ اس کی بیوی رہے گی اور اگر وہ اپنی بات سے دستبردار نہ ہوا تو ان دونوں کے درمیان لعان ہوگا اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30196، ترقيم محمد عوامة 28904)
ترقیم عوامۃ: 28905 ترقیم الشثری: -- 30197
٣٠١٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: إذا دخل الرجل بالمراة، ثم قال: لم اجدها عذراء، قال: يضرب الحد ولا يلاعن، لانه لم (يقل) (١) إني رايتك تزنين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يقتل)، وفي [ب]: (يكن).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے عورت سے دخول کرلیا پھر اس نے کہا! میں نے اسے باکرہ نہیں پایا، اس پر حد لگائی جائے گی اور لعان نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے کہ اس نے یوں نہیں کہا: بیشک میں نے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30197، ترقيم محمد عوامة 28905)
36. في القاذف: تنزع عنه ثيابه أو يضرب فيها؟
تہمت لگانے والے کے بیان میں کیا اس کے کپڑے اتا رلیے جائیں گے یا ان میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28906 ترقیم الشثری: -- 30198
٣٠١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابن شبرمة قال: كنت عند الشعبي فاتي برجل قد اخذ في حد او قذف، فضربه الحد وعليه قميص ما ادري ما تحته.
حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ میں اما م شعبی کے پاس تھا کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس کو کسی حد یا تہمت کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا تو آپ نے اس پر حد لگائی اس حال میں اس کے بدن پر قمیص تھی میں نہیں جانتا اس کے نیچے کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30198، ترقيم محمد عوامة 28906)
ترقیم عوامۃ: 28907 ترقیم الشثری: -- 30199
٣٠١٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ليث عن مجاهد.
حضرت مجاہد اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا، تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا اس حال میں کہ اس کے بدن پر کپڑے موجود ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30199، ترقيم محمد عوامة 28907)