مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. في الامتحان في الحدود
سزائوں میں جانچ پڑتال کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28888 ترقیم الشثری: -- 30180
٣٠١٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سعيد بن زيد (عن واصل) (١) مولى ابي (عيينة) (٢) عن (ابي) (٣) (عيينة) (٤) بن المهلب قال: سمعت عمر ابن عبد العزيز يقول: من اقر بعد ما ضرب سوطا واحدا فهو كذاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين القوسين في: [ط].
(٢) في [ب]: (هيينة).
(٣) في [ط]: (ابن).
(٤) في [ب]: (هيينة).
حضرت ابو عیینہ بن مھلب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے ایک کوڑا کھانے کے بعد اقرار کرلیا تو وہ شخص جھوٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30180، ترقيم محمد عوامة 28888)
ترقیم عوامۃ: 28889 ترقیم الشثری: -- 30181
٣٠١٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر والحكم (قالا) (١) : المحنة بدعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور حضرت حکم نے ارشاد فرمایا، آزمائش بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30181، ترقيم محمد عوامة 28889)
ترقیم عوامۃ: 28890 ترقیم الشثری: -- 30182
٣٠١٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم عن شريح قال: القيد كره، والسجن كره، والوعيد كره.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: بیڑی ڈالنا جبر ہے جیل جبر ہے اور ڈرانا بھی جبر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30182، ترقيم محمد عوامة 28890)
ترقیم عوامۃ: 28891 ترقیم الشثری: -- 30183
٣٠١٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن علي بن حنظلة عن ابيه قال: قال عمر: ليس الرجل بامين على نفسه: إن اجعته او (اخفته) (١) او حبسته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جفته).
(٢) مجهول؛ لجهالة علي بن حنظلة وأبيه، أخرجه عبد الرزاق (١١٤٢٤)، والبخاري في التاريخ (٦/ ٢٦٧)، والبيهقي (٧/ ٣٥٨).
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے نفس کے بارے میں قابل اعتماد نہیں رہتا اگر تم اسے بھوکا رکھو گے یا اسے ڈراؤ گے یا اسے قید کردو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30183، ترقيم محمد عوامة 28891)
ترقیم عوامۃ: 28892 ترقیم الشثری: -- 30184
٣٠١٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل اعترف بعد ما جلد قال: ليس عليه حد.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے کوڑے کھانے کے بعد اعتراف کر لاد ہو۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30184، ترقيم محمد عوامة 28892)
ترقیم عوامۃ: 28893 ترقیم الشثری: -- 30185
٣٠١٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مبارك عن الحسن قال: قال عمر: (روع) (١) السارق ولا (تراعه) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ورع).
(٢) في [ك]: (ورع).
(٣) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمر.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم چور کو ڈراؤ اور اس کے ساتھ نرمی مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30185، ترقيم محمد عوامة 28893)
ترقیم عوامۃ: 28894 ترقیم الشثری: -- 30186
٣٠١٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا بن ابي ذئب عن الزهري عن طارق الشامي (١) انه اتي برجل في سوقة فضربه، (فاقر) (٢) فبعث ⦗٣٨٢⦘ إلى ابن عمر (يساله) (٣) عن ذلك فقال له ابن عمر: لا تقطعه فإنه إنما اقر بعد ضربك إياه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في سنن البيهقي (٨/ ٢٦٥): (عن ثعلبة الشامي وكان طارق استخلفه على المدينة).
(٢) في [ط]: (فأقرت).
(٣) في [ب، جـ، م]: (يسله).
(٤) مجهول؛ لجهالة طارق الشامي.
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ طارق شامی کے پاس ایک آدمی لایا گیا جسے چوری کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا، آپ نے اسے مارا تو اس نے اقرار کرلیا پس آپ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس کسی کو بھیجا کہ ان سے اس بارے میں پوچھو؟ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: تم اس کا ہاتھ مت کاٹو اس لئے کہ اس نے تمہاری مار کھانے کے بعد ہی اقرار کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30186، ترقيم محمد عوامة 28894)
34. في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
ترقیم عوامۃ: 28895 ترقیم الشثری: -- 30187
٣٠١٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء قال: (سالته) (١) عن الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، قال: ليس عليه شيء، إن العذرة تذهب من الوثبة، والمرض، وطول (التعنيس) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (سألت).
(٢) في (ط): (القنيس).
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھے باکر نہیں پایا تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: اس پر کوئی چیز لاز م نہیں اس لیے کہ دوشیزگی اچھل کود، بیماری اور لڑکی کی شادی دیر سے کرنے کی صورت میں بھی زائل ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30187، ترقيم محمد عوامة 28895)
ترقیم عوامۃ: 28896 ترقیم الشثری: -- 30188
٣٠١٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرزاق عن معمر عن الحكم بن ابان عن سالم قال: سالته عن الرجل يقول لامراته: لم اجدك عذراء، قال: لا باس، العذرة تذهبها الوثبة والشيء.
حضرت حکم بن ابان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا؟ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں اس لیے کہ دوشیزگی اچھل کود اور کسی بھی چیز سے ختم ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30188، ترقيم محمد عوامة 28896)
ترقیم عوامۃ: 28897 ترقیم الشثری: -- 30189
٣٠١٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي في الرجل يتزوج البكر ثم يقول: لم اجدك عذراء، قال: ليس بشيء.
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باکرہ عورت سے شادی کی پھر یوں کہنے لگا: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا، آپ نے فرمایا، کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30189، ترقيم محمد عوامة 28897)