🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. في الرجل يقول للرجل: يا لوطي، من قال: لا يحد
جن حضرات کے نزدیک کسی کو لوطی کہنے والے کو سزا نہیں دی جائے گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30240
٣٠٢٤٠ - وقال: الحسن إلا ان يقول: إنك تعمل بعمل قوم لوط.
اور حسن بصری نے فرمایا: مگر وہ یوں کہہ دے، بیشک تو قوم لوط کے عمل کی طرح عمل کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30240]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30240، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28944 ترقیم الشثری: -- 30241
٣٠٢٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن ابي العلاء عن قتادة قال: ليس عليه شيء.
حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا: اس پر کوئی سزا نہیں ہوگی اور حضرت ابو ہاشم نے فرمایا: جب وہ یوں کہے: بیشک تو نے فلاں سے اس کی سرین میں وطی کی ہے تو اس کو حد قذف کے کوڑے لگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30241، ترقيم محمد عوامة 28944)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30242
٣٠٢٤٢ - وقال ابو هاشم: إذا قال: إنك تنكح فلانا في دبره قال: اجلده الحد.
اور حضرت ابو ہاشم نے فرمایا: جب وہ یوں کہے: بیشک تو فلاں سے اس کی سرین میں وطی کرتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اسے حد کے کوڑے لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30242، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28945 ترقیم الشثری: -- 30243
٣٠٢٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن قتادة قال: قال رجل لابي الاسود: يا لوطي، فقال: يرحم الله لوطا، ولم يره شيئا.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو الاسود کو یوں کہا: اے لوطی! تو آپ نے فرمایا: اللہ حضرت لوط پر رحم فرمائے۔ اور آپ نے اس کے بارے میں کسی چیز کو لازم نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30243، ترقيم محمد عوامة 28945)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28946 ترقیم الشثری: -- 30244
٣٠٢٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: يجلد من فعله ومن رمى به.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کوڑے لگائے جائیں اس شخص کو جس نے یہ کا م کیا اور جو کسی پر یہ الزام لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30244، ترقيم محمد عوامة 28946)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. من قال: عليه الحد إذا قال: يا لوطي
جو یوں کہے: اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے! اے لوطی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28947 ترقیم الشثری: -- 30245
٣٠٢٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: من قذف (به) (١) إنسانا جلد، ويبتغى فيه من الشهود كما يبتغى في شهود الزنى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (له).
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی انسان پر یہ تہمت لگائے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس میں گواہوں کو ایسے ہی تلاش کیا جائے گا جیسا کہ زنا کے گواہوں میں کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30245، ترقيم محمد عوامة 28947)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28948 ترقیم الشثری: -- 30246
٣٠٢٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا قذف الرجل الرجل بعمل قوم لوط او بالبهيمة جلد.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی ایک شخص پر قوم لوط کے عمل کی یا جانور کے ساتھ بدفعلی کی تہمت لگائے تو اسے کو ڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30246، ترقيم محمد عوامة 28948)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28949 ترقیم الشثری: -- 30247
٣٠٢٤٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الخالق عن حماد قال: عليه الحد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت عبدالخالق فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30247، ترقيم محمد عوامة 28949)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28950 ترقیم الشثری: -- 30248
٣٠٢٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن حسان عن (عبد الحميد) (١) بن (جبير) (٢) ان رجلا قال لرجل: يا لوطي؟ فرفع إلى عمر بن عبد العزيز فجعل يقول: يا لوطي، يا محمدي، قال: فضربه بضعة عشر سوطا، ثم اخرجه من الغد فاكمل له الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حميد).
(٢) في [جـ]: (جبر).

حضرت عبدالحمید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو کہا: اے لوطی، یہ معاملہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے یوں کہنا شروع کردیا: اے لوطی! اے محمدی! راوی کہتے ہیں: پھر آپ نے اسے دس سے اوپر کوڑے مارے پھر اگلے دن اسے نکالا اور اس کی سزا کو مکمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30248، ترقيم محمد عوامة 28950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28951 ترقیم الشثری: -- 30249
٣٠٢٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن الحسن وعكرمة، قال الحسن: ليس عليه حد.
حضرت ابو ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی اور حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: اس پر حد قذف جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30249، ترقيم محمد عوامة 28951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں