🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. من قال: عليه الحد إذا قال: يا لوطي
جو یوں کہے: اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے! اے لوطی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30250
٣٠٢٥٠ - وقال عكرمة: عليه الحد.
اور حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30250، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. في الرجل يقذف الرجل (فيقام) عليه الحد ثم يقذفه أيضا
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے پس اس پر حد قائم کردی جاتی ہے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگا تا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28952 ترقیم الشثری: -- 30251
٣٠٢٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إذا قذف الرجل (الرجل) (١) اقيم عليه الحد، فإن (اعاد) (٢) عليه القذف فلا حد عليه إلا ان يحدث له (قذفا) (٣) آخر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ط]: (عاد).
(٣) في [ط، هـ]: (قذف).

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب ایک شخص نے آدمی پر تہمت لگائی تو اس پر حدقذف قائم کردی جائے گی۔ پس اگر وہ دوبارہ اس پر تہمت لگائے تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔ مگر یہ کہ وہ ایک دوسری تہمت نئے سرے سے اس پر لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30251، ترقيم محمد عوامة 28952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28953 ترقیم الشثری: -- 30252
٣٠٢٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عيينة بن عبد الرحمن عن ابيه ان عمر لما امر بابي بكرة واصحابه فجلدوا، فعاد ابو بكرة فقال: زنى المغيرة فاراد عمر ⦗٣٩٥⦘ ان يجلده، فقال (علي: علام) (١) تجلده؟ وهل قال: إلا ما قد قال، فتركه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (له علي)، وفي [أ، ك، هـ]: (علي: على ما).
(٢) منقطع؛ عبد الرحمن لم يدرك عمر.

حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جب حضرت ابو بکرہ اور ان کے ساتھیوں کے متعلق حکم دیا تو ان کو کوڑے مارے گئے پھر حضرت ابو بکرہ نے دوبارہ کہا: مغیرہ نے زنا کیا ہے۔ تو حضرت عمر نے ان کو کوڑے مارنے کا ارادہ کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ سے فرمایا: کس بات پر آپ اسے کوڑے ماریں گے؟ کیا انہوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ نہیں چکے! تو آپ نے ان کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30252، ترقيم محمد عوامة 28953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28954 ترقیم الشثری: -- 30253
٣٠٢٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم في رجل قذف رجلا فجلد، ثم قذفه (ايضا، قال: لا يجلد) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی پر تہمت لگائی پس اسے کوڑے مارے گئے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگاتا ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30253، ترقيم محمد عوامة 28954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. في الرجل يقذف الرجل (يكون) عليه يمين
اس آدمی کا بیان جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے تو کیا اس پر قسم لازم ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28955 ترقیم الشثری: -- 30254
٣٠٢٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن بعض اصحابه عن الشعبي قال: ليس على (قاذف) (٢) يمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
(٢) في [ط، هـ]: (القاذف).

حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: تہمت لگانے والے پر قسم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30254]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30254، ترقيم محمد عوامة 28955)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28956 ترقیم الشثری: -- 30255
٣٠٢٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن ابي ذئب ان عمر بن عبد العزيز (احلف) (١) رجلا قذف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (حلف).
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک آدمی سے قسم اٹھوائی جس نے تہمت لگائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30255، ترقيم محمد عوامة 28956)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. في الرجل يعرض للرجل بالفرى: ما في ذلك؟
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کے بارے میں جھوٹی تہمت ظاہر کرے اس میں کیا چیز لازم ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28957 ترقیم الشثری: -- 30256
٣٠٢٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق قال: سئل القاسم عن رجل يقول للرجل: يا ابن الخياط، (او) (١) يا ابن الحجام، او يا ابن ⦗٣٩٦⦘ الجزار، وليس ابوه كذلك، فقال القاسم: قد (ادركنا وما) (٢) تقام الحدود إلا في (القذف) (٣) البين، او في النفي البين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) في [أ]: (أدركناه مما).
(٣) في [ك]: (النفي).

حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو کسی آدمی کو یوں کہہ دے: اے درزی کے بیٹے، یا اے پچھنے لگانے والے کے بیٹے، یا اے قصائی کے بیٹے اور حالانکہ اس کا باپ ایسا نہیں ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اس پر حضر ت قاسم نے فرمایا: تحقیق ہم نے یوں پایا تھا کہ حدود قائم نہیں جاتی تھیں مگر واضح تہمت لگانے کی صورت میں یا واضح طو ر پر نفی کرنے کی صورت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30256، ترقيم محمد عوامة 28957)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28958 ترقیم الشثری: -- 30257
٣٠٢٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن (مبارك) (١) وعبد الرزاق عن معمر عن عبد الكريم عن سعيد بن المسيب قال: لا حد إلا على من نصب الحد نصبا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (المبارك).
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: حد جاری نہیں ہوگی مگر اس شخص پر جو حد کو بالکل واضح طور پر گاڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30257، ترقيم محمد عوامة 28958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28959 ترقیم الشثری: -- 30258
٣٠٢٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم ان رجلين كان بينهما لحاء، فقال احدهما (للآخر) (١) : ما ولد بالكوفة ولد زنا إلا في (الآخر) (٢) شبه منه، وقال الآخر: لو كشف ما عند الآخر (ما بقيت بالكوفة) (٣) فاجرة إلا عرفته، فسئل عن ذلك الشعبي فقال: ليس على واحد منهما حد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ب]: (آخر)، وفي [ط، هـ]: (الآخر).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا تھا، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کوفہ میں کوئی ولد الزنا پیدا نہیں ہوا مگر دوسرے میں اس کی مشابہت ہے۔ اور دوسرے نے کہا: اگر اس دوسرے کے پاس جو کچھ ہے وہ کھول دیا جائے تو کوفہ میں کوئی بدکار عورت باقی نہ رہے مگر یہ اسے پہچان لے۔ اس بارے میں حضرت شعبی سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ان میں سے کسی ایک پر بھی حد نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30258، ترقيم محمد عوامة 28959)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28960 ترقیم الشثری: -- 30259
٣٠٢٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه انه كان لا يرى في التعريض حدا.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس مبہم بات میں حد کو لازم نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30259، ترقيم محمد عوامة 28960)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں