مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
52. النبيذ من رأى فيه حدا
انگور یا کھجور کی نچوڑ ی ہوئی شراب جو اس میں حد لگانے کی رائے رکھے
ترقیم عوامۃ: 28991 ترقیم الشثری: -- 30290
٣٠٢٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حسان بن مخارق قال: بلغني ان (رجلا ساير عمر بن الخطاب) (١) في سفر وكان صائما، فلما افطر (اهوى) (٢) إلى قربة لعمر معلقة فيها نبيذ قد خضخضها البعير، فشرب منها فسكر، فضربه عمر الحد، فقال له: إنما شربت (٣) من قربتك، فقال له عمر: إنما جلدناك لسكرك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر بن الخطاب ساير رجلًا)، وفي [أ، ط]: (عمر بن الخطاب).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (هوى).
(٣) في [أ، ب، ط]: زيادة (الحد).
(٤) مجهول منقطع؛ حسان بن مخارق مجهول، ولا يروي عن عمر.
حضرت حسان بن مخارق فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب کے ہمر اہ سفر میں گیا درآنحالیکہ وہ روزہ دار تھا جب اس نے روزہ افطار کرلیا تو اس نے اپنا ہاتھ حضرت عمر کے چمڑے کے مشکیزے کی طرف بڑھایا جو لٹکا ہوا تھا اور اس میں نبیذ موجود تھی جس کو اونٹ نے خوب ہلادیا تھا۔ پس اس شخص اسے پی لیا اور نشہ میں مدہوش ہوگیا اس پر حضرت عمر نے اس پر حد لگائی اس نے آپ سے کہا: بیشک میں نے تو تمہارے مشکیزے سے پی تھی؟ آپ نے اس سے فرمایا: بیشک ہم نے تمہارے نشہ میں مدہوش ہونے کی وجہ سے تمہیں کوڑے مارے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30290، ترقيم محمد عوامة 28991)
ترقیم عوامۃ: 28992 ترقیم الشثری: -- 30291
٣٠٢٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في السكران من النبيذ قال: يضرب ثمانين.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے نبیذ پی کر نشہ میں مدہوش ہونے والے کے بارے میں مروی ہے کہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30291، ترقيم محمد عوامة 28992)
ترقیم عوامۃ: 28993 ترقیم الشثری: -- 30292
٣٠٢٩٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن إبراهيم قال: يضرب الحد في النبيذ] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: نبیذ کے پینے کی صورت میں حدلگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30292، ترقيم محمد عوامة 28993)
ترقیم عوامۃ: 28994 ترقیم الشثری: -- 30293
٣٠٢٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عبيدة عن ابي وائل: ليس فيه حد.
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا: اس میں حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30293، ترقيم محمد عوامة 28994)
ترقیم عوامۃ: 28995 ترقیم الشثری: -- 30294
٣٠٢٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) نمير عن حجاج عن ابي عون عن عبد الله بن شداد عن ابن عباس قال: في السكر من النبيذ ثمانون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (و).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: نبیذ سے نشہ میں مدہوش ہونے کی صورت میں اسی کوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30294، ترقيم محمد عوامة 28995)
ترقیم عوامۃ: 28996 ترقیم الشثری: -- 30295
٣٠٢٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابيه عن شقيق (الضبي) (١) قال: فيه الحد، يضرب ثمانين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (العبسي).
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق ضبی نے ارشاد فرمایا: اس میں حد ہوگی، اسی کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30295، ترقيم محمد عوامة 28996)
ترقیم عوامۃ: 28997 ترقیم الشثری: -- 30296
٣٠٢٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كان علي يرزق الناس الطلاء في دنان صغار، فسكر منه رجل فجلده علي ثمانين، قال: فشهدوا عنده انه (إنما) (٢) سكر من الذي رزقهم، قال: ولم شرب منه حتى سكر (٣) ؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف مجالد.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چھوٹے مٹکوں میں لوگوں کو انگور کا پکا ہوا شیرہ دیا پس اس سے ایک آدمی نشہ میں مدہوش ہوگیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے اسی کوڑے مارے راوی کہتے ہیں سب لوگوں نے آپ کے پاس اس بات کی گواہی دی کہ یہ شخص اسی شیرہ سے نشہ میں مدہوش ہوا ہے جو آپ نے لوگوں کو دیا تھا۔ آپ نے فرمایا: اس نے اس میں سے اتنا کیوں پی لیا کہ یہ نشہ میں چور ہوگیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30296، ترقيم محمد عوامة 28997)
53. في حد الخمر: كم هو؟ وكم يضرب شاربه؟
شراب کی سزا کے بیان میں کہ وہ کتنی ہے؟ اور اس کے پینے والے کو کتنے کوڑے مارے جائیں گے؟
ترقیم عوامۃ: 28998 ترقیم الشثری: -- 30297
٣٠٢٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) علية عن ابن ابي عروبة عن عبد الله الداناج عن (حضين) (٢) ابي ساسان انه ركب (اناس) (٣) من اهل الكوفة إلى ⦗٤٠٤⦘ عثمان، فاخبروه بما كان من امر الوليد بن (عقبة) (٤) من شرب الخمر، (فكلمه) (٥) في ذلك علي، فقال عثمان: دونك ابن عمك، فاقم عليه الحد، فقال (علي) (٦) : قم يا (حسن) (٧) فاجلده، فقال: فيم انت من هذا؟ (ول هذا) (٨) غيرك، قال: بل ضعفت (و) (٩) وهنت وعجزت، قم يا عبد الله بن جعفر فجعل يجلده ويعد علي حتى بلغ اربعين، فقال: كف (او) (١٠) امسك، جلد رسول الله ﷺ اربعين، وابو بكر اربعين، (وكملها عمر) (١١) ثمانين (١٢) ، وكل سنة (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (حصين).
(٣) في [هـ]: (الناس).
(٤) في [ط]: (عتبة).
(٥) في [هـ]: (فكلم).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [ب]: (حسين).
(٨) في [أ، ط، ك، هـ]: (أول هذا)، وفي [جـ، م]: (ولهذا).
(٩) في [جـ]: سقط (و).
(١٠) في [هـ]: (و).
(١١) في [ط]: (وكما عمر عمر).
(١٢) في حاشية [جـ]: (أبو عبد الرحمن) هذا هو عبد اللَّه بن حبيب السلمي.
(١٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٠٧)، وأحمد (٦٢٤).
حضرت حضین ابو ساسان فرماتے ہیں کہ اہل کوفہ میں سے چند لوگ سوار ہو کر حضرت عثمان کے پاس آئے انہوں نے آپ کو ولید بن عقبہ کے شرا ب پینے کے متعلق بتلایا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں آپ سے بات کی۔ حضر ت عثمان نے فرمایا: اپنے چچا زاد بھائی کے پاس جاؤ اور تم اس پر حد قائم کرو سو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایاٖ اے حسن! کھڑے ہو اور اسے کوڑے مارو اس نے کہا: تم اس عمل کے اہل نہیں! اپنے علاوہ کسی کو سپرد کرو آپ نے فرمایا: بلکہ تو ضعیف ہوگیا، کمزور ہوگیا اور عاجز ہوگیا ہے اے عبداللہ بن جعفر کھڑے ہوجاؤ پس انہوں نے اس کو کوڑے مارنے شروع کردیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ شمار کررہے تھے یہاں تک کہ وہ چالیس تک پہنچ گئے، آپ نے فرمایا: ٹھہرو یا فرمایا: رک جاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے ہیں اور حضرت ابوبکر نے بھی چایس کوڑے مارے ہیں اور حضرت عمر نے اس کی اسی کوڑے تک تکمیل فرمائی ہے اور تمام سنت طریقے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30297، ترقيم محمد عوامة 28998)
ترقیم عوامۃ: 28999 ترقیم الشثری: -- 30298
٣٠٢٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ان عمر ضرب في الخمر ثمانين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر نے شراب میں اسی کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30298، ترقيم محمد عوامة 28999)
ترقیم عوامۃ: 29000 ترقیم الشثری: -- 30299
٣٠٢٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن عن علي قال: شرب قوم من اهل الشام الخمر وعليهم يزيد بن ابي سفيان، وقالوا: هي لنا حلال وتاولوا هذه الآية: ﴿ليس على الذين آمنوا وعملوا الصالحات جناح فيما طعموا﴾ [المائدة: ٩٣] ، قال: وكتب فيهم إلى عمر فكتب ان ⦗٤٠٥⦘ ابعث بهم إلي قبل ان يفسدوا من قبلك، فلما قدموا على عمر استشار فيهم الناس، فقالوا: يا امير المؤمنين نرى انهم قد كذبوا على الله، وشرعوا في دينهم ما لم ياذن به الله، فاضرب رقابهم، وعلي ساكت فقال: ما تقول يا ابا الحسن فيهم؟ قال: ارى ان تستتيبهم، فإن تابوا جلدتهم ثمانين (ثمانين) (١) (لشربهم) (٢) الخمر، وإن لم يتوبوا ضربت (اعناقهم، فإنهم) (٣) قد كذبوا على الله وشرعوا في دينهم ما لم ياذن به الله، فاستتابهم فتابوا فضربهم ثمانين، ثمانين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (لشرب).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رقابهم).
(٤) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اہل شام میں سے چند لوگوں نے شراب پی۔ اس وقت ان پر یزید بن ابو سفیان امیر تھے اور ان لوگوں نے کہا: یہ ہمارے لیے حلال ہے، اور انہوں نے اس آیت کی تاویل کی: ایمان اور اعمال صالحہ والوں پر کوئی چیز کھانے میں کوئی حرج نہیں [المائدة: 93] ۔ یزید بن ابی سفیان نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے لکھا کہ قبل اس کے کہ یہ لوگ تمہارے پاس والوں کو بگاڑیں انہیں میرے پاس بھجوا دو۔ جب وہ آئے تو حضرت عمر نے ان کے بارے میں مشورہ کیا۔ آپ سے کہا گیا اے امیرالمومنین! ہمارا خیال ہے کہ ان لوگوں نے اللہ کے بارے میں جھوٹ بولا اور اپنے دین میں وہ بات مقرر کی جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ لہٰذا انہیں قتل کروا دیں۔ اس دوران حضرت علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔ حضرت عمر نے پوچھا اے ابوالحسن! آپ کیا کہتے ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ آپ ان سے توبہ کا مطالبہ کریں، اگر وہ توبہ کرتے ہیں تو انہیں شراب پینے کی وجہ سے اسی اسی کوڑے لگائیں اور اگر توبہ نہ کریں تو قتل کردیں، کیونکہ انہوں نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے اور اپنے دین میں وہ بات مقرر کی جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ حضرت عمر نے ان سے توبہ کا مطالبہ کیا تو انہوں نے توبہ کر لی، اس پر آپ نے انہیں اسی اسی کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30299، ترقيم محمد عوامة 29000)