مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30991
٣٠٩٩١ - حدثنا (ابو) (١) عبد الرحمن (بقي) (٢) بن مخلد قال: حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عبيد الله بن (ابي) (٣) يزيد عن ابيه عن عمر ان رسول الله ﷺ قضى بالولد للفراش (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٣)، وابن ماجه (٢٠٠٥)، وعبد الرزاق (٩١٥٢)، والحميدي (٢٤)، وأبو يعلى (١٩٩)، والطحاوي ٣/ ١٠٤، والبيهقي ٧/ ٤٠٢.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ صاحب فراش کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30991، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29651 ترقیم الشثری: -- 30992
٣٠٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن (ابن جريج عن) (١) ابي الزبير عن جابر قال: قضى رسول الله ﷺ (٢) (بالشفعة) (٣) في كل (شرك) (٤) لم (يقسم) (٥) ربعة او حائط لا يحل له (ان يبيع) (٦) حتى يستاذن شريكه، فإن شاء اخذ، وإن شاء ترك، فإن باع ولم يؤذنه فهو احق به (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٤) في [هـ]: (شركة)، وفي [أ، ب، ط]: (شرط).
(٥) في [ط]: (لقسم)، وفي [هـ]: (تقسم).
(٦) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ب]: (أن يتبع).
(٧) صحيح؛ صرح أبو الزبير بالسماع، أخرجه مسلم (٢٨٣٥)، وأحمد (١٤٤٠١).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر اس حصہ میں جس کو تقسیم نہ کیا گیا ہو گھر کی صورت میں ہو یا باغ کی صورت میں ہو شفعہ کا فیصلہ فرمایا کہ مالک کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شریک کی اجازت کے بغیر اس کو بیچ دے۔ پس اگر وہ چاہے تو رکھ لے گا اور اگر چاہے گا تو اس کو چھوڑ دے گا اور اگر مالک نے بیچ دیا اور شریک کو بتلایا نہیں تو وہ اس حصہ کا زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30992، ترقيم محمد عوامة 29651)
ترقیم عوامۃ: 29652 ترقیم الشثری: -- 30993
٣٠٩٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن علي وعبد الله قالا: قضى رسول الله ﷺ بالشفعة للجوار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا ولا عبد اللَّه، أخرجه أحمد (٩٢٣)، وعبد الرزاق (١٤٣٨٣)، وابن حزم في المحلى ٩/ ١٠١.
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شفعہ کا فیصلہ پڑوسی کے حق میں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30993، ترقيم محمد عوامة 29652)
ترقیم عوامۃ: 29653 ترقیم الشثری: -- 30994
٣٠٩٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا نافع بن عمر عن ابن ابي مليكة عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ (قضى) (١) باليمين على المدعى عليه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نفى).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥١٤)، ومسلم (١٧١١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدعی علیہ سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30994، ترقيم محمد عوامة 29653)
ترقیم عوامۃ: 29654 ترقیم الشثری: -- 30995
٣٠٩٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن مسروق عن عبد الله انه سئل عن رجل تزوج امراة فمات عنها ولم يدخل بها ولم يفرض لها صداقا قال: (فقال) (١) عبد الله: لها الصداق ولها الميراث وعليها العدة، (وقال) (٢) معقل بن (سنان) (٣) : شهدت رسول الله ﷺ قضى في بروع بنت واشق بمثل ذلك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [هـ]: (فقال).
(٣) تقدم في ٤/ ٢/ ٣٠٠ أنه في بعض النسخ: (يسار).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٤٦٤)، وأبو داود (٢١١٤)، والنسائي ٦/ ١٢٢، وابن ماجه (١٨٩١)، وابن حبان (٤٠٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٢٩٦)، والطبراني ٢٠/ (٥٤٦)، والبيهقي ٧/ ٢٤٥.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے کسی عورت سے شادی کی پھر وہ مرگیا اور اس آدمی نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا، اب اس کیا ہوگا؟ تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا اور وراثت بھی ملے گی اور اس پر عدت بھی واجب ہوگی۔ اس پر معقل بن سنان نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بروع بنت واشق کے بارے میں بالکل ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30995، ترقيم محمد عوامة 29654)
ترقیم عوامۃ: 29655 ترقیم الشثری: -- 30996
٣٠٩٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن تميم بن ⦗٦٣⦘ (طرفة) (١) قال: اختصم رجلان إلى النبي ﷺ في جمل، فجاء كل واحد منهما إلى النبي ﷺ بشاهدين يشهدان انه جمله فقضى به النبي ﷺ بينهما (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (صدقة).
(٢) مرسل؛ تميم تابعي، أخرجه الطحاوي في شرح المشكل (٤٧٥٨)، والبيهقي ١٠/ ٢٥٨، وأبو داود في المراسيل (٣٣٩)، وسيأتي متصلًا ١٠/ ١٨٤ برقم [٣١٠٧٨].
حضرت تمیم بن طرفہ فرماتے ہیں کہ دو شخص ایک اونٹ کا جھگڑا لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پھر ان دونوں میں سے ہر ایک دو دو گواہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آگئے جو دونوں کے حق میں گواہی دے رہے تھے کہ یہ اونٹ اس کا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے حق میں اونٹ کا فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30996، ترقيم محمد عوامة 29655)
ترقیم عوامۃ: 29656 ترقیم الشثری: -- 30997
٣٠٩٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن سلمة بن كهيل قال: كنا جلوسا عند شريح إذ اتاه قوم يختصمون إليه في (عمرى) (١) جعلت لرجل حياته، فقال له: هي (له) (٢) حياته وموته، (فاقبل) (٣) (عليه الذي) (٤) (قضى) (٥) عليه يناشده فقال شريح: لقد (لامني) (٦) هذا في امر قضى به النبي ﷺ (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر بن).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وأقبل).
(٤) في [ط]: (على الذين).
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [ط]: (لاحني).
(٧) مرسل؛ شريح تابعي.
حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قاضی شریح کی مجلس میں تھے کہ چند لوگ ان کے پاس ایک ایسے عمریٰ کا جھگڑا لے کر آئے جو کسی آدمی کو پوری زندگی کے لئے دے دیا گیا ہو۔ تو قاضی شریح نے ان کو کہا کہ یہ اس آدمی کو زندگی میں ملے گا اور موت کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ تو جس کے خلاف فیصلہ دیا وہ آپ کی طرف متوجہ ہوا اور قسمیں دینا شروع کردیں۔ قاضی شریح نے فرمایا: یہ شخص مجھے ایک ایسے معاملہ میں ملامت کر رہا ہے جس کا فیصلہ خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30997، ترقيم محمد عوامة 29656)
ترقیم عوامۃ: 29657 ترقیم الشثری: -- 30998
٣٠٩٩٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن ابيه عن المسور ان عمر استشار الناس في إملاص المراة، فقال المغيرة بن شعبة: شهدت رسول الله ﷺ قضى فيه بغرة: عبد او امة، فقال عمر: لتاتين (بمن) (٢) يشهد ⦗٦٤⦘ (معك) (٣) ، فشهد له محمد بن مسلمة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [أ، جـ، ط]: (لمن).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٨٣)، وأحمد (١٨٢١٣)، وأصله عند البخاري (٦٩٠٨).
حضرت مسور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کردیا ہو؟ تو مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے معاملے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے، تو محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30998، ترقيم محمد عوامة 29657)
ترقیم عوامۃ: 29658 ترقیم الشثری: -- 30999
٣٠٩٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن إبراهيم (عن) (١) عبيد بن (نضلة) (٢) عن المغيرة بن شعبة قال: قضى رسول الله ﷺ على (عاقلتها بالدية) (٣) ، وفي الحمل غرة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (بن).
(٢) في [أ، ب، ط]: (فضلة)، وانظر: التاريخ الكبير ٦/ ٥، والثقات ٥/ ١٣٨، ويقال: (ابن نضيلة).
(٣) في [جـ، ك]: (عاقلها الدية)، وفي [ك]: (عاقلتها الدية).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٠٥)، ومسلم (١٦٨٢).
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خاندان والوں پر دیت کا اور حمل (کو) ساقط کرنے کے معاملہ میں ایک غلام یا باندی دینے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30999، ترقيم محمد عوامة 29658)
ترقیم عوامۃ: 29659 ترقیم الشثری: -- 31000
٣١٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى ابي موسى و (سلمان) (٢) بن ربيعة فسالهما عن: ابنة وابنة ابن واخت لاب وام، فقالا: للابنة النصف، وما بقي فللاخت، وائت ابن مسعود فاساله فإنه سيتابعنا، (فاتى) (٣) الرجل ابن مسعود فساله واخبره بما قالا، فقال ابن مسعود: (قد) (٤) ضللت إذن وما انا من المهتدين، ولكن ساقضي بما (قضى) (٥) (به) (٦) رسول الله ﷺ: للابنة النصف، ولابنة الابن ⦗٦٥⦘ السدس، تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (هذيل).
(٢) في [أ، ب، ط]: (سليمان).
(٣) في [جـ]: (فأتاه).
(٤) في [ط]: (لنقد).
(٥) في [ط]: (أقضى).
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).
حضرت ھزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور سلمان بن ربیعہ ان دونوں کے پاس آیا اور ان دونوں سے بیٹی پوتی اور حقیقی بہن کے وراثت میں حصہ سے متعلق سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے جواب میں فرمایا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم ابن مسعود کے پاس جاؤ اور ان سے بھی پوچھ لو وہ بھی یہی جواب دیں گے تو وہ آدمی ابن مسعود کے پاس گیا اور ان سے پوچھا اور جو بات ان دونوں حضرات نے کہی تھی اس کی خبر دی۔ تو ابن مسعود نے کہا یقینا تب تو میں گمراہ ہوں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہیں ہوں گا اور لیکن عنقریب میں وہ فیصلہ کروں گا جو فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا تھا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا دو ثُلْث مکمل کرنے کے لئے۔ اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31000، ترقيم محمد عوامة 29659)