🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31021
٣١٠٢١ - فقال ابن ابي مليكة: تسمعني لا ام لك اقول: قال رسول الله ﷺ:"وتقول هذا".
تو ابن ابی ملیکہ نے فرمایا! تیری ماں مرے! تو نے سنا نہیں؟ میں کہہ رہا ہوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے، اور تو یہ بات کہہ رہا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31021، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29679 ترقیم الشثری: -- 31022
٣١٠٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: قضى النبي ﷺ لرجل من الانصار قتله مولى بني عدي بالدية اثني عشر الفا، وفيهم نزلت: ﴿وما نقموا إلا ان اغناهم الله ورسوله من فضله﴾ (١) [التوبة: ٧٤] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٧٣)، وسعيد بن منصور ٢/ (١٠٢٥)، وابن أبي حاتم في التفسير ٦/ ١٨٤٥، وابن جرير ١٠/ ١٨٧، وورد الخبر من طريق عكرمة عن ابن عباس أخرجه أبو داود (٢٥٤٦)، والترمذي (١٣٨٨)، والنسائي في الكبرى (٧٠٠٧)، وابن ماجه (٢٦٣٢)، والدارمي (٢٣٦٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٢٩)، وابن أبي عاصم في الديات (٣٢٧٥)، والدارقطني ٣/ ١٣٠.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کے ایک آدمی کے لئے جس کو بنو عدی کے آزاد کردہ غلا م نے قتل کردیا تھا بارہ ہزار (12000) کی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ اور انہیں لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ”اور نہیں دیا ان لوگوں نے بدلہ مگر یہ کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کردیا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31022، ترقيم محمد عوامة 29679)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29680 ترقیم الشثری: -- 31023
٣١٠٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة (عن داود) (١) ⦗٧٣⦘ عن الشعبي عن علقمة قال: جاء رجل إلى ابن مسعود فقال: إن رجلا منا تزوج امراة (و) (٢) لم يفرض لها ولم يجامعها حتى مات، فقال ابن مسعود: ما سئلت عن شيء منذ فارقت النبي ﷺ اشد علي من هذا، (قال) (٣) : فتردد فيها شهرا فقال: ساقول فيها برايي فإن كان صوابا فمن الله، وإن كان خطا فمني والشيطان، ارى ان لها مهر نسائها لا وكس ولا شطط، ولها الميراث، وعليها عدة المتوفى عنها زوجها، فقام ناس من اشجع فقالوا: نشهد ان رسول الله ﷺ قضى بمثل الذي (قضيت) (٤) في امراة منا (يقال) (٥) لها (بروع) (٦) ابنة واشق قال: فما رايت ابن مسعود فرح (كما) (٧) فرح يومئذ (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ب، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (فقال).
(٤) في [أ، ب، ط]: (قضى).
(٥) في [ط]: (فقال).
(٦) في [ط]: (بردع).
(٧) في [أ، ب، ط، هـ]: (بما).
(٨) صحيح؛ أخرجه أحمد وابنه (١٨٤٦٣)، والنسائي ٦/ ١٢٢، وابن حبان (٤١٠١)، والحاكم ٢/ ١٨٠، والظهراني ٢٠/ (٥٤٢)، والبيهقي ٧/ ٢٤٥، وأخرجه مرسلًا عبد الرزاق (٨٩٩)، وسعيد بن منصور (٩٣٠)، والنسائي في الكبرى (٥٥٢١)، وبنحوه من طريق إبراهيم عن علقمة عن ابن مسعود أخرجه أبو داود (٢١١٥)، والترمذي (١١٤٥).

حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ ہمارے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ابھی نہ اس کا مہر مقرر کیا تھا اور نہ ہی ہمبستری کی تھی کہ وہ آدمی مرگیا؟ تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا ہوا ہوں تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کیا گیا جو اس سوال سے زیادہ بھاری ہو! علقمہ فرماتے ہیں کہ آپ اس مسئلہ میں ایک مہینہ تک شک و شبہ میں مبتلا رہے پھر فرمایا کہ عنقریب میں اس مسئلہ میں اپنی ذاتی رائے پیش کرتا ہوں پس اگر وہ درست ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو وہ رائے میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہوگی، میری رائے یہ ہے کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا نہ اس سے کم نہ اس سے زیادہ، اور اس عورت کو وراثت بھی ملے گی اور اس عورت پر فوت شدہ زوج کی عدت گزارنا واجب ہوگی تو قبیلہ اشجع کے چند لوگ کھڑے ہوئے اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری ایک عورت کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا جو آپ نے فیصلہ کیا ہے اور اس عورت کا نام بِرْوع بنت واشق تھا۔ علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود کو جتنا اس دن خوش دیکھا کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31023، ترقيم محمد عوامة 29680)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29681 ترقیم الشثری: -- 31024
٣١٠٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى بن) (١) زكريا عن ابيه عن حبيب بن ابي ثابت عن حميد عن جابر بن عبد الله قال: نحل (رجل) (٢) منا امه (نخلا) (٣) ⦗٧٤⦘ (حياتها) (٤) فلما ماتت قال: انا احق (بنخلي) (٥) فقضى (النبي) (٦) ﷺ انها ميراث (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، خ، ز، ع، ك، هـ]، وأثبته من شرح معاني الآثار.
(٢) في [ط]: (رجلًا).
(٣) في [هـ]: (نحلًا).
(٤) في [أ، ب، ط]: (حيوتها).
(٥) في [هـ]: (بنحلي).
(٦) في [ك]: (رسول اللَّه).
(٧) مجهول، حميد هو الكندي مجهول، أخرجه الطحاوي ٤/ ٩٣، وبنحوه أحمد (١٤١٩٧)، وأبو داود (٣٥٥٧)، والبيهقي ٦/ ١٧٤، وعبد الرزاق (١٦٨٨٦)، ومسلم (١٦٢٥)، وأبو يعلى (١٨٣٥)، والشافعي ٢/ ١٦٩.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک آدمی نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی بھر کے لیے کھجور کے درخت دے دیے۔ جب اس کی والدہ فوت ہوگئیں تو وہ کہنے لگا کہ میں اپنے کھجور کے درختوں کا زیادہ حق دار ہوں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان درختوں کے میراث ہونے کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31024، ترقيم محمد عوامة 29681)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29682 ترقیم الشثری: -- 31025
٣١٠٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يحيى بن) (١) زكريا عن ابيه عن خالد بن سلمة قال: حدثني محمد بن ابي (ضرار) (٢) قال: اختصم رجلان إلى النبي ﷺ فقضى على احدهما، (قال) (٣) : (فاحد كانه) (٤) ينكر (ويرى) (٥) غير ذلك فقال: النبي ﷺ:"انما انا بشر اقضي بما (ارى) (٦) ، فمن قضيت من (حق) (٧) اخيه شيئا فلا ياخذه" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وانظر: الخبر قبله.
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هزار).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [أ، ح، ط، هـ]: (فأخذ).
(٥) في [ط]: (وترى).
(٦) في [ط]: (رأى).
(٧) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٨) مرسل؛ محمد بن عمرو بن الحارث بن أبي ضرار تابعي.

حضرت محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوئی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں میں سے ایک کے خلاف فیصلہ فرما دیا، محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ وہ آدمی گھورنے لگا، گویا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کا انکار کر رہا تھا اور اس کے برخلاف چاہ رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں صرف انسان ہوں جو مناسب سمجھتا ہوں میں وہ فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس اگر میں نے کسی کے لیے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31025، ترقيم محمد عوامة 29682)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29683 ترقیم الشثری: -- 31026
٣١٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا ابن ابي ذئب عن ⦗٧٥⦘ مخلد بن خفاف بن إيماء بن (رحضة) (٢) الغفاري عن عروة بن الزبير عن عائشة قالت: قضى رسول الله ﷺ ان (خراج) (٣) العبد بضمانه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [أ، ب]: (رخصة)، وفي [ك]: (رحصة).
(٣) في [جـ]: (جراج).
(٤) حسن؛ مخلد صدوق، والحديث أخرجه أحمد (٢٥٧٤٥)، وأبو داود (٣٥٠٨)، والترمذي (١٢٨٥)، والنسائي ١/ ٢٥٤، وابن ماجه (٢٢٤٢)، وابن حبان (٤٩٢٨)، والحاكم ٢/ ١٥، والطيالسي (١٤٦٤)، والشافعي في المسند ٢/ ١٤٣، وعبد الرزاق (١٤٧٧٧)، وابن الجارود (٦٢٧)، وإسحاق (٧٥٠)، وابن زنجويه (٢٨٠)، وأبو يعلى (٤٥٧٥)، والطحاوي ٤/ ٢١، والعقيلي ٤/ ٢٣٠، والبغوي في الجعديات (٢٨٣٠)، وابن عدي ٦/ ٢٤٣٦، والدارقطني ٣/ ٥٣، وتمام (٦٩١)، والبيهقي ٥/ ٣٢١، والبغوي (٢١١٩)، وابن عبد البر ١٨/ ٢٠٦.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام سے استفادے کا فیصلہ اس کے حق میں فرمایا ہے جو اس کی ذمہ داری اٹھا تا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31026، ترقيم محمد عوامة 29683)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29684 ترقیم الشثری: -- 31027
٣١٠٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن ابيه عن زينب (بنت) (١) ام سلمة (عن ام سلمة) (٢) قالت: قال رسول الله ﷺ:"إنكم تختصمون الي وإنما انا بشر، (ولعل) (٣) بعضكم ان يكون الحن بحجته من بعض، وإنما اقضي بينكم على نحو (مما) (٤) اسمع منكم، فمن قضيت له من حق اخيه شيئا فلا ياخذه، فإنما اقطع له قطعة من النار ياتي (بها) (٥) يوم القيامة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (ابنة).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (يعد).
(٤) في [أ، هـ]: (ما).
(٥) سقط من: [أ، ب، ط].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٦٧)، ومسلم (٧١٣).

حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ میرے پاس جھگڑے لے کر آتے ہو، اور میں تو ایک انسان ہی ہوں، اور شاید کہ تم میں سے کچھ لوگ دوسروں کی نسبت اپنی دلیل کو اچھا کر کے بیان کرتے ہیں تو میں جو کچھ تم سے سنتا ہوں اس کی بنیاد پر تمہارے درمیان فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس جس کسی کے لیے بھی میں نے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے کیونکہ میں نے اس کو آگ کا ایک ٹکڑا دیا ہے جو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31027، ترقيم محمد عوامة 29684)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29685 ترقیم الشثری: -- 31028
٣١٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن سعيد بن ابي بردة عن ابي موسى ان رجلين ادعيا دابة ليس لواحد منهما بينة، فقضى بها رسول الله ﷺ بينهما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ ورواية الأكثر كذلك فلا تضرها رواية الأقل، ولا يبعد من مثل سعيد وقتادة رواية الحديث من طرق بعضها متصل، وبعضها مرسل، وأخرجه أحمد (١٩٦٠٣)، وأبو داود (٣٦١٣)، والنسائي ٨/ ٢٤٨، وابن ماجه (٢٣٣٥)، والحاكم ٤/ ٩٤، والترمذي في العلل ١/ ٥٦٥، والطحاوي في شرح المشكل (٤٧٥٣)، والبيهقي ١٠/ ٢٥٤، وأبو يعلى (٧٢٨٥)، والبزار (٣٥٩٨)، والذهبي في سير أعلام النبلاء ٢٠/ ٣١٤.
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا، ان دونوں میں سے کسی کے پاس بھی گواہ نہیں تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جانور کا دونوں کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31028، ترقيم محمد عوامة 29685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29686 ترقیم الشثری: -- 31029
٣١٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الزهري قال: قضى رسول الله ﷺ في الذكر إذا استؤصل او قطعت حشفته الدية (١) مائة من الإبل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (كاملة).
(٢) مرسل ضعيف، الزهري تابعي وأشعث ضعيف، أخرجه عبد الرزاق (١٧٦٣٣)، وأبو داود في المراسيل (٢٦٥).

حضرت زھری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آلۂ تناسل کے بارے میں جبکہ اسے جڑ سے کاٹ دیا گیا ہو یا اس کے سرے کو کاٹا گیا ہو دیت یعنی سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31029، ترقيم محمد عوامة 29686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29687 ترقیم الشثری: -- 31030
٣١٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى (بن عبد الاعلى) (١) عن معمر عن الزهري قال: دعاني عمر بن عبد العزيز فسالني عن القسامة فقال: إنه قد بدا لي ان اردها إن الاعرابي يشهد، والرجل الغائب يجيء فيشهد، فقلت: يا امير المؤمنين إنك لن تستطيع ردها، قضى بها رسول الله ﷺ والخلفاء بعده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) مرسل؛ الزهري تابعي، أخرجه أحمد (٢٣٦٦٨)، وعبد الرزاق (١٨٢٧٩).

امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے مجھے بلایا اور قسامت کے متعلق پوچھا؟ اور کہنے لگے کہ میرا یہ خیال ہو رہا ہے کہ میں اس کو ختم کر دوں۔ کیونکہ ایک بدّو آ کر گواہی دیتا ہے اور اسی طریقہ سے ایک ایسا آدمی جو موقع سے غائب ہوتا ہے وہ آتا ہے اور وہ گواہی دے دیتا ہے۔ تو امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! اس کو ختم کرنا آپ کی استطاعت میں نہیں ہے کیونکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور ان کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31030، ترقيم محمد عوامة 29687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں